روزے کو باطل کرنے والی چیزیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نماز کے متفرق مسائل قضا روزے اور کفارے کے احکام

سوال ۲۸۴۔ کیا روزہ کی حالت میں ، غیر خوراکی سامان ( جیسے ڈاکٹری معائنہ کے آلات ) منھ کے اندر لے جانا روزہ کے باطل ہونے کا باعث ہے ؟

جواب:۔ روزہ کے باطل ہونے کا باعث نہیں ہے ، مگر اس صورت میں جب اس آلہ کو لعاب دہن سے آلودہ ہونے کے بعد باہر نکالے اور پھر دوبارہ منھ میں ڈالے اور آلہ کی رطوبت اس قدر ہو کہ لعاب دہن میں مخلوط ہوکر ختم نہ ہو سکے اور اس کو نگل لے ۔

سوال ۲۸۵۔ ایک شخص شدیدطورپر سانس ( دمہ) کے مرض میں مبتلاہے ، علاج کے لئے ایک ایسے طبی آلہ سے استفادہ کرتا ہے ، جس کی سوئی کو دبانے سے ،سیال دوا، گیس پوڑدی کی شکل میں منھ کے راستہ ، پھیبھڑوںمیں یہ عمل اس کی تسکین کا باعث ہوتا ہے ( یہ عمل دن کے اوقات میں چند مرتبہ انجام دیا جاتا ہے ) کیا مذکورہ طبی آلہ سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ شخص روزہ بھی رکھ سکتا ہے ؟ ملحوظ رہے کہ اس کے بغیر اس کا روزہ رکھنا ، نہ قابل تحمل اورمقشقت کا باعث ہے ؟

جواب:۔ اگر رقیق گیس کی شکل میں ، جسم میں داخل ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ہے اس کا روزہ صحیح ہے ، ہم نے اس کے عام معمولی نمونے کو دیکھے ہےں لہٰذا کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۲۸۶۔ کیا گلے کا بلغم ، نگل لینے سے روزہ باطل ہوجاتاہے ؟۔

جواب:۔ اگر منھ میں نہ آئے یا بے اختیار نگل لے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۸۷۔ کیا سینے کا بلغم نگل لینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

جواب:۔ اگر منھ میں نہ آئے تو روزہ کو باطل نہیں کرتا ۔

سوال ۲۸۸۔ کیا رمضان المبارک کے مہینہ میں ، مجنب کے بیدار ہونے کے لئے مختصر جاگنا کافی ہے ( مثال کے طور پر گھڑی کا الآرم بجے اور وہ نیندسے بے دار ہو کر گھڑی کے الآرم کو بند کر ے اور پھر سو جائے ) ۔

جواب:۔ اس مقدار میں جاگناکافی نہیں ہے ۔

نماز کے متفرق مسائل قضا روزے اور کفارے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma