میراث کا تیسرا طبقہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
میراث کادوسرا طبقہ شوہر اور زوجہ کی میراث

سوال ١١١١۔ ایک مؤمن شخص کا انتقال ہوگیا ہے،انتقال کے وقت اس کے وارث درج ذیل اشخاص ہیں: الف) مرحوم کی زوجہ جوان کی چچازاد ہیں ۔ ب) دوسرے چچا کی بیٹی ۔ج) ایک ماموں زاد بھائی ، د) دوسرے ماموں کے تین بیٹے اور تین ماموں زاد بہنیں) دوخالہ زاد بھائی اور دو خالہ زاد بہنیں ۔ برای مہربانی آپ بیان فرمائیں کہ کیا ماموں زاد بہن بھائی اور خالہ زاد بہن بھائیوں کو برابر میراث ملے گی یا ''للذکر مثل حظی الانثیین'' کے مطابق لڑکی کو ایک حصہ اور لڑکوں کو دو حصہ ملیں گے؟

جواب: بعید نہیں ہے کہ ان کا حصہ برابر ہو لیکن احتیاط یہ ہے کہ آپس میں مصالحت کریں ۔

سوال ١١١٢۔ جن لوگوں کا حق مسلّم طور پر ثابت ہے، حیسے بہن، پھوپی وغیرہ (منقول یا غیر منقول مال میں) لیکن یہ لوگ اپنے حق کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں، کیا ان کے انتقال کے بعد ان کے وارث ان کے حق کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: مطالبہ کرنے کا حق ہے مگر یہ کہ صراحت کے ساتھ انہوں نے اپنا حق بخش دیا ہوتو اس صورت میں مطالبہ نہیں کرسکتے ۔

 

میراث کادوسرا طبقہ شوہر اور زوجہ کی میراث
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma