آٹھویں فصل میت کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
ساتویں فصل حائض کے احکام نویں فصل تیمم کےاحکام:

سوال ۸۹۔ آب سدر اور آ ب کافور سے غسل دینے کے بعد اور خالص پانی سے غسل دینے سے پہلے جو قطرات ، میت کے بدن سے ٹپکتے ہیں، پاک ہیں یا نجس؟

جواب : جب تک تینوں غسل کامل نہ ہوںگے میت کا بدن پاک نہیں ہوگا ۔

سوال۹۰۔ اگر کسی میت کو ، تین واجب غسلوں میں سے، بھولے سے کوئی ایک غسل نہ دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اس صورت میں اگر نبش قبر ، میت کی بے احترامی کا باعث نہ ہوتو جائز ہے کہ قبر کھول کر میت نکالیں اور غسل کا مل کریں ، لیکن ایسا کرنا واجب نہیں ہے ۔

سوال۹۱۔ کوئی انسان اس دنیا سے چل بسا لیکن یہ معلوم نہیں کہ مرد تھا یا عورت ، اس شخص کی نماز میت اور غسل کی کیفیت کیا ہوگی؟

جواب: اگر مقصود خنثیٰ ہے تو لازم ہے کہ ا س کے محرم غسل دیںاور اگر محرم نہ ہوں تو عورت یا مرد دونوں اس کو غسل دے سکتے ہیں ۔ اور نماز میں احتیاط کے مطابق عمل کریں ۔

سوال ۹۲ ۔ کیا میت اور نماز پڑھنے والوں کے درمیان ، کسی چیز کے حائل ہونے میں کوئی حرج ہے ؟

جواب: کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن میت اور اس پر نماز پڑھنے والوں کے درمیان ، دیوار یا پر دہ نہیں ہونا چاہئیے ۔

سوال ۹۳۔ ایک مسلمان خاتون جس کے شکم میں سات مہینہ کا بچہ تھا ، مرگئی ہے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ میت کی پشت کی جانب ، آئینہ رکھنا ضروری ہے تاکہ بچہ کا منھ قبلہ رخ ہوجائے کیا ایسا کرنا ضروری ہے ؟

جواب : ماں کا رو بقبلہ ہونا کافی ہے آئینہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سوال ۹۴۔ لبنان میں بعض لوگ وصیت کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کو شادی کے لباس میں دفن کیا جائے ؟ بر فرض اگر یہ جائز بھی ہوتو کیا وصی پر اس وصیت پر عمل کرنا ، لازم ہے ؟

جواب : اگر اس لباس میں کفن کے تمام شرائط موجود ہوں ، یا پورا کامل کفن دینے کے بعد ،شادی کا لباس بھی پہنادیا جائے ، اگر وہ لباس اتنا قیمتی نہ ہوکہ اسراف شمار ہوتو ایسی صورت میں جائز ہے ۔

سوال۹۵۔ایک قبرستان میں مُردوں کو دفن کئے ہوئے سو سال گزر گئے کیا دوبارہ (ان قبروں میں )وہاں پر مردوں کو دفن کیا جاسکتاہے ؟

جواب : اگر مردوں کے تمام آثار و نشانات ختم ہو گئے ہوں تو اس صورت میں دوبارہ مردوں کو وہاں پر دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۹۴۔ آیانبش قبر کے بغیر ایک جنازے کا دوسری جگہ پر منتقل کرنا جائز ہے ؟

جواب: اگر لوگوں کی نظر میں ایسا کرنا، میت کی توہین کا باعث نہ ہو تو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتاہے لیکن بہتر یہ ہے کہ دوسری جگہ منتقل نہ کیا جائے ۔

سوال ۹۷۔ میت کو دفن کرنے کے بعد کتنی مدت تک نبش قبر حرام ہے ؟

جواب: نبش قبر کے لئے کوئی خاص مدت معین نہیں ہے ، اس لئے کہ اشخاص کا بدن اور اسی طرح قبر کی زمینیں مختلف ہیں، فقط اس صورت میں نبش قبر جائز ہے کہ جب یقین ہو جائے کہ میت کے بدن کے تمام آثار و نشا نات، ختم ہوگئے ہیں ۔

سوال ۹۸۔ ایک پندرہ سالہ لڑکی م گاڑی سے ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں مر کرگئی ، اس کو سپرد خاک کر دیاگیا ، اب کچھ مدت سے اس کے رشتہ دار عزیز و اقارب خصوصاً اس کی بڑی بہن ، اس کو خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ اصرار کررہی ہے کہ آکر اسے لے جائیں چونکہ وہ زندہ ہے ، یہ خواب اتنی زیادہ مرتبہ دیکھے گئے کہ مرحومہ کے اہل خانہ کی روحی حالت مختل ہو کر رہ گئی ہے ، ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ، کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ نبش قبر کرکے حقیقت کا پتہ لگا یا جائے ؟

جواب : اس ضرورت کا لحاظ رکھتے ہوئے جو ضرورت ، اہل خانہ کی شدید پریشانی کا نتیجہ ہے ، مذکورہ سوال میں ، بنش قبر، میت کی بے احترامی کا مصداق نہ ہونے کی صورت میں نیز احتیاط ( کم سے کم قبر کھولنا) کی رعایت کرتے ہوئے ، جائز ہے ۔

سوال ۹۹۔ ایک مومن کی قبر کے پاس ، بیت الخلاء بنادیئے ہیں جس کی وجہ سے ، قرآن کا ایک سورہ بھی وہاں پر پڑھنا ،ممکن نہیں رہاہے ، مربوطہ عہدہداران اور ذمہ داران سے بیت الخلاء دوسری جگہ منتقل کرنے کے سلسلے میں رجوع کیا گیا جو موٴثر واقع نہیں ہوا ، کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ کہ قبر کو کھول کر میت کو دوسری جگہ منتقل کردیں ؟

جواب : ان پر زور ڈالئے کہ بیت الخلاء کو دوسری جگہ منتقل کریں اور ان ذمہ داران و عہدہ داران کو بتائیے کہ یہ کام شرعاً جائز نہیں ہے ، اسلئے کہ یہ موٴمن کی قبر کی توہین ہے اور اگر اس حالت کا باقی رہنا میت کی بے حرمتی کا باعث ہوتو اس کو دوسری جگہ منتقل کرنا جائز ہے ۔

 

سوال ۱۰۰۔ جس قدر بھی فقہی کتابوں میں یہاں تک کہ مجتہدین کی توضیح المسائل عروة الوثقیٰ سے لیکر تحریر الوسیلہ تک ، تلاش کیا گیا، علماء حضرات نے نماز غریق کے عنوان سے ، کوئی نماز، بیان نہیں فرمائی ہے اب اگر کوئی دریا،یا نہر میں غرق ہوجائے اور لاش بھی نہ ملے اس صورت میں کیا کیا جائے ، کیا ڈوبنے والے پر نماز میت ہے ، یا نماز ساقط ہے بر فرض اگر نماز ہوتو کیسے ادا کریں ؟

جواب : ایسے شخص پر نماز نہیں ہے ، جب تک کہ اس کی لاش نہ ملے ، لیکن علماء کی تحریروں میں ، نماز غرقیٰ کے نام سے ایک نماز کا تذکرہ ہو اہے اور یہ ان لوگوں کی یومیہ نماز ہے ، جو غرق ہو رہے ہیں ،اور تکبیر اور کچھ اشاروں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

ساتویں فصل حائض کے احکام نویں فصل تیمم کےاحکام:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma