مکان نمازگزار:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نمازی کا لباس :مسجد کے احکام

سوال ۱۳۹۔ کیا حالت نماز یا وعظ و نصیحت ( مجلس و غیرہ )کرتے وقت ، مردوں اور عورتوں کے درمیان ، پردے یا دیواروں کا ہونا ضروری ہے ؟

جواب: پردہ ہونا بہتر ہے واجب نہیں ہے ، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اسلامی قانون کی رعایت کی گئی ہو۔

سوال ۱۴۰۔ کیا وقت گذرنے سے ، غصبی زمین کا حکم بدل جاتا ہے ؟

جواب: غصبی زمین پر نماز پڑھنا ، یقیناحرام ہے ، زمانہ گذرنے سے اس کا حکم نہیں بدلتا ۔

سوال ۱۴۱۔ ان حکومتی عمارتوں، اداروں ، اور جگہوں پر جو کرایہ پر لیے گئے ہیں اور مالک ، خالی کرانے پر مصر ہے نیز، راضی نہیں ہے اور اس بات کا اظہار بھی کر چکا ہے ، جبکہ مجبوری کی بناپر عمارت ابھی حکومت کے اختیار میں ہے ،اس صورت میں وہاں پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب: یقینی ضرورت کی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۱۴۲۔کیا اُس فرش (قالین ) پر جس کا کچھ حصہ حرام مال سے رفو کیا گیا ہے نماز پڑھی جاسکتی ہے یا فقط اسی رفو شدہ حصہ پر نماز پڑھنے میں اشکال ہے ؟

جواب : اسی مخصوص ( رفو شدہ ) حصہ پر نماز پڑھنے میں اشکال ہے ۔

سوال ۱۴۳۔ یونیورسٹی اور کالجوںمیں معمولاً نماز کے لئے ایک جگہ مخصوص کی جاتی ہے کیا اس جگہ پر نماز پڑھنے کی و جہ سے ، اسٹوڈینٹس اور طالب علم پر کچھ رقم فقیروں کو دینا واجب ہے اس لئے کہ ان جگہوں کے مالک کا پتہ نہیں ہے اور کیا یہی بات تدریس پر بھی صادق آتی ہے ؟

جواب : اگر وہ جگہ جو نماز کے لئے مخصوص کی گئی ہے ، حکومت کے اختیار میں ہے اور اس کی وضیعت و کیفیت آپ کے لئے روشن ہے ، تو اس صورت میں ذمہ دار حضرات کی اجازت سے ،وہاں پر آپ کے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے فقیروں کو کوئی رقم دینا آپ پر لازم نہیں ہے اور اگر واقعاً وہ جگہ مجہول المالک ہو یعنی اس کے مالک کا پتہ نہ ہو اور مالک کے پتہ چلنے کا کوئی راستہ بھی نہ ہوتو اس صورت میں وہاں پر نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن اس کے عوض کچھ رقم فقیروں کے دیدیں ۔

سوال ۱۴۴۔ ایک شخص نے انقلاب آنے سے پہلے شاہ کی حکومت کے دوران پانچ تومان میں لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا ، جس کے ذریعہ ا سکو ایک لاکھ تومان حاصل ہوا اس رقم سے اس نے مکان بنایا، کیااس مکان میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟

جواب : اسے چاہےئے کہ اس مکان کا مجہول المالک ( یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو) کے عنوان سے ، حاکم شرع کی اجازت سے ، صدقہ دے اور اگر خود ہی مستحق ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے اس مکان میں تصرف کرسکتا ہے ۔

نمازی کا لباس :مسجد کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma