تعزیرات (غیر معیّن سزائیں)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
حدود کے متفرق مسائل قتل عمدی اور شبہ عمدی

سوال ۱۲۴۱۔ ایک ڈاکٹر نے علاج کرنے سے منع کیا جس کے نتیجہ میں زخمی یا بیمار شخص کا انتقال ہوگیا، اس ڈاکٹر کی سزا کیا ہے؟

جواب: اس کی سزا تعزیر ہے (یعنی قاضی کی صواب دید کے مطابق سزا دی جائے گی)

سوال ۱۲۴۲۔ ایسے موقعوں پر کہ جب بعض لوگ اپنے گھروں میں، دوسروں کی نگاہوں سے دور ہوکر اور پڑوسیوں کے لئے مزاحمت ایجاد کئے بغیر، حرام کام انجامے دیتے ہیں کیا اذن یا فتہ قاضی کے لئے ان لوگوں کو فعل حرام انجام دینے کی وجہ سے تعزیری سزا دینے کا حق ہے یا ایسا کرنا شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے جیسے:
الف) ویڈیو پر گندی فلمیں دیکھنا -
ب) گندے گانے اور ہیجان انگیز میوزک سنّ-
ج) غیر عورتوں کے ہیجان انگیز اور برہنہ فوٹو دیکھن-
د) آلات قمار رکھنا اور شخصی طور پر ان سے کھیلن-

جواب: چنانچہ قاضی کو اس طرح کے امور میں اجازت اور عام معمولی طریقہ سے اُسے اس طرح کے کاموں اور برائیوں کے بارے میں، معلومات حاصل ہوجائے تو انھیں تعزیر اور اپنی صواب دید کے مطابق سزا دینا لازم ہے لیکن اگر اس طرح کے اقدامات دیگر فساد وگناہ کا باعث ہوجائیں تب اس صورت میں پردہ پوشی ضروری ہے اور اگر انھیں بلاکر، دھمکانے ڈپٹنے، راہنمائی کرنے اور ان لوگوں سے ان کاموں سے باز آنے کا وعدہ لینے سے مقصد حال ہوجائے تو اسی مقدار پر اکتفا کی جائے ۔

سوال ۱۲۴۳۔ چنانچہ کوئی شخص کسی مرد اور عورت کو زنا کرنے پر مجبور کرے تو اس شخص کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس کو شدّت سے تعزیر کیا جائے گا ۔

سوال ۱۲۴۴۔ کیا رضا کاروں کے ادارے کے ذمہ دار کے لئے مجرم کو طمانچہ مارنا جائز ہے؟

جواب: حاکم شرع کی اجازت کے بغیر تعزیر کرنا جائز نہیں ہے ۔

سوال ۱۲۴۵۔ کیا باپ ، بچہ کو قرآنی تعلیم سے سرپیچی کی وجہ سے تنبیہ کرسکتا ہے؟

جواب: بہتر ہے تشویق کے ذریعہ یہ کام انجام دے ۔

سوال ۱۲۴۶۔ جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

جواب: اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

سوال ۱۲۴۷۔ اگر کوئی شخص دوسرے آدمی پر مسلّح چوری کا الزام لگائے اور عدالت میں اس الزام لگائے اور عدالت میں اس الزام کو ثابت نہ کرسکے اور ملزم کو بری کردیا جائے اس صورت میں الزام لگانے والے شخص کی کیا سزا ہے؟

جواب: ایسے شخص کو تعزیر کیا جائے گا اور تعزیر کی مقدار حاکم شرع کی صواب دید پر ہے ۔

سوال ۱۲۴۸۔ ایک شخص شادی کے ارادے سے ایک لڑکی کو بھگاکر لے جاتا ہے، وہ دونوں ایک عرصہ تک اسی حالت میں رہتے ہیں اور ہمبستری کے علاوہ بعض دیگر کام بھی انجام دیدیتے ہیں اس کے بعد لڑکی کے ولی اور گھر والوں کی مرضی اور اجازت حاصل کرکے، شادی کرلیتے ہیں کیا اس شخص کو فرار کے زمانے میں جو اس نے کام کئے تھے جیسے ایک ساتھ سونا، اُسے چھونا وغیرہ کی وجہ سے تعزیر کیا جائے گا؟

جواب: یہ سب کام ، شریعت کے خلاف ہیں اور تعزیر کا باعث ہیں ۔

 

حدود کے متفرق مسائل قتل عمدی اور شبہ عمدی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma