عقد نکاح کے شرائط

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نکاح اور متعہ کے صیغےوہ عیوب جن کی وجہ سے نکاح فسخ ہوجاتا ہے ۔

سوال ۶۸۷۔ اگر کوئی باکرہ لڑکی اپنے باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر شادی کرے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب ۔ احتیاط یہ ہے کہ وہ لڑکی اپنے باپ کی اجازت حاصل کرے ۔

سوال ۶۸۸۔مجتہدین عظام کے فتووں کے مطابق اگر باپ یا دادا غائب ہوں ( یعنی وہاں پر موجود نہ ہوں) اور ان کی باکرہ لڑکی کو شادی کی ضرورت ہو تو کیا اس صورت میں ان کی اجازت ساقط ہوجاتی ہے، شادی کی ضرورت کا مطلب کیا ہے؟

جواب ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ اجازت حاصل کرے اور نکاح دائم یا متعہ ( کے اعتبار سے اس مسئلہ )میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۶۹۰۔ ایک جوان لڑکی اپنے ماں باپ کی اجازت کے بغیر کسی کے گھر جاتی ہے اور وہاں لڑکی اور لڑکے ( دونوں ) کی خواہش پر باپ کی اجازت کے بغیر نکاح پڑھا جاتا ہے ، اور نکاح کے بعد ازدواجی تعلقات بھی برقرار ہوجاتے ہیں حالانکہ اگر وہ لڑکی اپنے باپ سے مشورہ کرتی تو بھی کوئی ممانعت پیش نہ آتی اور ان دونوں صورتوں ( عقد نکاح کے بعد باپ کی رضایت حاصل کرنا یا رضایت حاصل نہ کرنا ) میں ، نکاح کا کیا حکم ہے ؟

جواب ۔بہتر یہ ہے کہ بعد میں باپ کی رضایت حاصل کرے ۔

سوال ۔ ایک لڑکی کی نو سال (بالغ) ہونے سے پہلے ایک شخص کے حبالہ عقد میں آجاتی ہے ، حالانکہ لڑکی کو اس بات کی خبر نہیں تھی لیکن اس کے باپ نے نکاح کر دیا تھا یاد رہے کہ ان دونوں ( میاں بیوی ) میں عمر کا بھی بہت زیادہ فرق ہے تو تقریبا ً پچیس سال کا فرق ہے نیز اس مرد کے دوسری بیوی بھی موجود ہے یہاں تک کہ اس کی بیٹی ، اس دوسری بیوی کی ہم عمر ہے جب یہ لڑکی ( دوسری بیوی ) بالغ ہوتی ہے تو اس شادی سے اپنی نامرضی کا اظہار کر دیتی ہے کہ وہ اس شادی پر راضی نہیں ہے اور اس بات پر صرار کرتی ہے کہ یہ شادی اس کی مصلحت اور فائدہ میں نہیں ہے اور یہ کہ میں طلاق لینا چاہتی ہوں ،لیکن مرد طلاق دینے پر راضی نہیں ہوتا ، کیا یہ نکاح صحیح ہے اور اس نکاح کا لحاظ کرنا لازم ہے ، کیا یہ وہ لڑکی کسی دوسرے مرد سے شادی کر سکتی ہے توجہ رہے کہ لڑکی کی عمر اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اس کو شادی کرنے کی ضرورت ہے ؟

جواب ۔ چنانچہ یہ عقد لڑکی کی مصلحت میں نہیں تھا، تو عقد نکاح باطل ہے اور لڑکی طلاق کے بغیر ،شادی کر سکتی ہے لیکن اگر اس لڑکی نے بالغ ہونے کے بعد رضایت دے دی تھی تو اس نکاح کو فسخ نہیں کرسکتی ۔

سوال ۶۹۲۔ اگر کوئی لڑکی شرعا ً اور اپنے ماحول کے اعتبار سے اپنی شان کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہو تو کیا باپ کی اجازت ساقط ہے ؟

جواب ۔ مسئلہ کے فرض میں اگر اس کا باپ مخالفت کرے تو اس کا اذن ساقط ہے ۔

سوال ۶۹۳۔ میرے گھر میں میرے بہت زیادہ رشتے آئے جن میں اکثر رشتے دیندار لوگوں کے تھے ، لیکن میرے نانا جو میری خالہ کے والد ہیں انھوں نے ان رشتوں کو جواب دے دیا ہے یعنی انھیں رشتہ دینے سے انکار کردیاہے ، ان کا کہنا ہے کہ ہم فقط اپنے خاندان میں شادی کریں گے اب میں جاننا چاہتی ہوں کہ نانا کے بارے میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟اور کون سا راستہ اختیار کیا جائے ؟

جواب ۔ جب بھی ، رشتہ اس (لڑکی ) کے مناسب ہو اور اس کے موحول اور شریعت کے اعتبار سے اس کے کفو ہو تو اس کے نانا کو انکار کرنے کا کوئی حق نہیں تھا ، اسی طرح ان کو اپنے خاندان میں اصرار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ان صورتوں میں اس کی اجازت ساقط ہے ، اس کے باوجود اگر ان کی رضایت حاصل کرے تو بہت اچھا کام ہے ۔

سوال ۶۹۴۔ اگر مرد ایسے مجتہد کا مقلد ہو جس کے نظر میں باکرہ لڑکی کا اس کے باپ کی اجازت کے بغیر عقد متعہ کرنا جائز ہو لیکن لڑکی ایسے مجتہد کی مقلدہ ہو کہ جو قائل ہیں کہ احتیاط واجب کی بنا پر باکرہ لڑکی کے لئے ، باپ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے کیا وہ مرد اس لڑکی سے باپ کی اجازت کے بغیر عقد کر سکتا ہے ؟

جواب ۔احتیاط واجب کی بناپر لڑکی اپنے باپ کی اجازت کے بغیر یہ شادی نہیں کرسکتی۔

 

نکاح اور متعہ کے صیغےوہ عیوب جن کی وجہ سے نکاح فسخ ہوجاتا ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma