اٹھارویں فصل مضاربہ کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
سترہویں فصل شرکت کے احکام انیسویں فصل اجارہ اور کرایہ کے احکام

سوال۶۳۴۔ کوئی شخص کچھ رقم کسی شخص کے اختیار میں دے دیتا ہے تاکہ اس سے تجارت کرے اور اس سے حاصل شدہ منافع کو دو برابر حصوںمیں تقسیم کریں ، اور چونکہ رقم لینے والا شخص کوئی دوسرا حصہ دار ہے جس کی وجہ سے وہ تجارت وغیرہ سے حاصل شدہ منافع کا دقیق طرح سے، حساب نہیں لگا سکتا ہے ، اس وجہ اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ یہ رقم مثال کے طور پر ہر ایک لاکھ تومان پر تقریبا تین ہزار تومان مہینہ ، ہر شخص کا منافع ہوگا ، کیا یہ مضاربہ صحیح ہے ؟

جواب ۔ یہ مضاربہ تین شرطوں کے ساتھ صحیح ہے۔

(الف)یہ کہ مضاربہ کے مطابق ہر شخص کے لئے فی صدی منافع معین کرتے ہوئے قرار داد طے کی جائے ، یعنی معلوم ہونا چاہئے کہ حاصل شدہ منافع میں سے کتنا فی صد منافع اصل پونجی اور سرمایہ کے مالک کا ہوتا ہے اور کتنے فیصد کاکرنے والے شخص کا ہوگا۔(ضمنااگر نقصان ہوجائے تو اسے بھی قبول کرے )

( ب) ضروری ہے کہ سرمایہ اور رقم کا مالک کام کرنے والے شخص کو وکالت دے کہ منافع حاصل ہونے کے بعداس منافع کو معین رقم میں صلح کرے۔

(ج) جب کوئی فائدہ حاصل نہ ہو تو جو رقم ماہانہ ادا کی جارہی ہے وہ رقم علی الحساب ہونا چاہئے

سوال ۶۳۵۔عقد مضاربہ اور اسی طرح کے دیگر عقد و معاہدہ میں کام کرنے والے یا سرمایہ دار کے لئے جو فیصدی منافع معین کیا گیا ہے کیا اس منافع کو رقم کی معین مقدار میں صلح کی جاسکتی ہے ؟

جواب۔ اگر حاصل شدہ منافع اور اس کی مقدار مبہم( نامعلوم ) ہے تو اس صورت میں صلح کرنے میںکوئی اشکال نہیں ہے لیکن منافع کے ظاہر ہونے سے پہلے صلح کرنا جائز نہیں ہے۔

سوال ۶۳۶۔ موجودہ حالات میں سونے اور چاندی کے سکہ ایران میں رائج نہیں ہے کیا رائج کرنسی میں آپ مضاربہ کو جائز قرار دیتے ہیں ؟

جواب ۔ کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۶۳۷۔ زید اپنی کچھ مقدار رقم کو بینک کی کسی برانچ میں یا کسی شخص کے پاس کسی بھی عنوان سے ،ودیعہ( امانت ) کے طور پر رکھ دیتا ہے ، اور اس کو مذکورہ رقم میں تصرف کرنے کی اجازت دیدیتا ہے اور وہ بینک یا شخص بھی صاحب رقم کو ہر مہینے یا دو مہینے میںشکر یہ کے طور پر یا کسی اور عنوان سے پہلے سے شرط کئے بغیر کچھ رقم ادا کردیتا ہے ،جناب عالی کی نظر میں اس رقم کا دینا اور لینا کیسا ہے ؟

جواب ۔ جب بھی پہلے سے شرط نہ کی جائے ، تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

سترہویں فصل شرکت کے احکام انیسویں فصل اجارہ اور کرایہ کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma