قضا روزے اور کفارے کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
روزے کو باطل کرنے والی چیزیں چاند دیکھنے کے احکام

سوال ۲۸۹۔ جو شخص احتمال دیتا ہے کہ اس کے روزے قضا ہیں ، کیا اس صورت میں مستحب روزے رکھ سکتا ہے ؟ یا اگر مستحب روزے کے لئے مثال کے طورپر جیسے اعتکاف کی نذر کرے تو کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۹۰۔ مجتہدین کرام ( دام بقائھم ) کی اجازت یاان لوگوں کی اجاز ت سے جنہیں مجتہدین مراجع کرام نے اجازت دے رکھی ہے کیا غیر عمدی روزے کے کفارے کو ( کھانا کھلانے کے علاوہ ) فقیروں کی عام ضرورتوں میں ، صرف کیاجاسکتا ہے ؟

جواب:۔ اس کا مصرف فقط اطعام ہے ( یعنی فقط فقیروں کو کھانا کھلانے میں صرف کیا جائے )

سوال ۲۹۱۔رمضان میں عذر شرعی مثلاً بیماری وغیرہ کی بناپر ترک شدہ روزے کے کفارے کی کیا قیمت ہے ؟ آیا قیمت کا معیار اس شہر کی قیمت ہے جس میں وہ رہتا ہے یا معیار ۷۵۰/ گرام گیہوں ، خرما یا روٹی ہیں ، یہ دیکھے بغیرکے کس شہر میں زندگی گزاررہاہے ؟

جواب:۔ اسی شہر کی قیمت معیار ہے جس شہر میں کفار دینا ہے کفارہ کی مقدار ۷۵۰/ گرام گیہوں ہے لیکن اس کی قیمت بھی ، مستحق شخص کو اس شرط کے ساتھ دی جاسکتی ہے ، جبکہ اطمنان حاصل ہو جائے کہ وہ شخص ، روٹی کے لئے خرچ کرے گا ۔

سوال ۲۹۲۔ کیا میں رمضان کے قضا روزے کا کفارہ اپنے بھائی کو دے سکتا ہوں جو شادی کا رادہ رکھتا ہے، اور اس سلسلہ میںضرورت مند ہے ؟

جواب :۔ احتیاط یہ ہے کہ فقط روٹی ( کھانے ) میں خرچ کیا جائے ۔

سوال ۲۹۳۔ اس وقت میری عمر تقریبا ً ۲۲ / سال ہے اور قریب چار سال سے اپنے تمام روز ے رکھ رہاہوں لیکن اس سے پہلے کے چند روزے بعض وجوہات کی بناپر نہیں رکھے ہیں اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ ان روزوں کی تعدادکیا ہے ، اس سلسلہ میں میرا کیا وظیفہ ہے؟

جواب:۔ جس تعدا میں روزے نہ رکھنے کا یقین ہے اسی تعداد میں روزے کی قضاکرےںاور اگر عمداً روزے نہیں رکھے تھے تو کفارہ بھی واجب ہے ، البتہ اگر روزے کے مسائل سے آگاہ نہیں تھے تو کفارہ واجب نہیں ہے ۔

سوال ۲۹۴۔ جس شخص نے زیادہ تعداد میں روزے چھوڑ رکھے ہیں ، اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ حتی المقدور جس قدر روزے رکھ سکتا ہو روزوں کی قضا کرے اور ان کے کفارے کے متعلق ہماری توضیح المسائل کہ مسئلہ نمبر ۱۴۰۱ اور ۱۴۰۲ کے مطابق عمل کرے اور جس قدر ا س کے لئے مقدور نہیں ہے وہ سب اس سے ساقط ہیں ۔

سوال ۲۹۵۔ جو شخص رمضان المبارک کے فقط ۲۸/ روزے درک کرتاہے چونکہ رمضان المبارک کے شروع میں ایران میں ہے اور آخری دنوں میں ایک عرب ملک میں چلا گیاہے اور وہاں پر عید کا چاند ( دوسری جگہوں سے ) ایک دن پہلے ہی نظر آجاتا ہے ، لہٰذا اس طرح اس شخص کو فقط ۲۸/ روزے ملے ہیں ، کیا اس صورت میں اس پر ایک روزے کی قضا واجب ہے یا کوئی قضا واجب نہیں ہے ؟

جواب:۔ ایک روزے کی قضا واجب نہیں ہے لیکن احتیاط، مستحب ہے ۔

سوال ۲۹۶۔ واجب النفقہ ( یعنی جس کا نفقہ واجب ہے) کیا اس کو کفارہ دینا جائز ہے ؟

جواب:۔ احتیاط یہ ہے کہ جس کا نفقہ واجب ہے اس کو مطلقاً کفارہ نہ دیاجائے ۔

سوال ۲۹۷۔ جس خاتون نے اپنے بالغ ہونے کے پہلے سال ، روزے نہیں رکھے ، اس کا کیا وظیفہ ہے اور اگر قضا کرے تو کیسے ؟

جواب:۔ اس صورت میں اس پر کفارہ نہیں ہے ، خواہ جاہل مقصر تھی یاجاہل قاصر ، لیکن اگر عمداً او رجانتے ہوئے روزے نہیں رکھے تو کفارہ ہے ، نیز مسئلہ کی تمام صورتوں میں روزوں کی قضا لازم ہے ۔

سوال ۲۹۸۔ ایک شخص نے رمضان المبارک کے مہینہ میںچند روز عمداً روزے نہیں رکھے لیکن اس کو صحیح تعداد معلوم نہیں ہے اس صورت میں اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ جس قدر روز ے کے چھوڑنے کا یقین ہے ، اسی تعداد میں روزوں کی قضا کرے اور کفارہ بھی دے لیکن اگر اس کے لئے سخت ہو اور انجام نہ دے سکتا ہو تو اس صورت میں ، توضیح المسائل کے مسئلہ نمبر ۱۴۰۲ کے مطابق عمل کرے ۔

سوال ۲۹۹۔ آیا اجرت پر رکھے گئے روزوں کو ظہرکے بعد افطار کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۳۰۰۔ میں امام خمینی رحمة اللہ علیہ کا مقلد تھا اور جناب عالی کے فتوے سے اب بھی امام ۺ کی تقلید پر باقی ہوں مستحب روزوں کے سلسلہ میں انہوں نے فرمایا ہے اگر ماں باپ اور دادا کی اذیت کا سبب بن جائے تو مستحب روزہ جائز نہیں ہے ۔ ملحوظ رہے کہ میں شادی کرنے پر قادر نہیں ہوں اور حرام کام سے بچنے کا ، مستحب روزے رکھنا مجھے بہترین راستہ نظر آتا ہے دوسری جانب ماں باپ میرے مستحب روز ے رکھنے پر راضی نہیں ہےں اور میں ان کو ناراض بھی نہیں کرسکتا کیا مذکورہ شرائط کو نظر میں رکھتے ہوئے ماں باپ کی مرضی کے بغیر روزہ رکھا جاسکتا ہے ؟

جواب:۔ مذکورہ فرض میں آپ کے لئے مستحب روزہ رکھنا جائز ہے لیکن کوشش کریں اور جس قدر بھی ہو سکے ان کی رضایت حاصل کریں ۔

سوال ۳۰۱۔ اگر ڈاکٹر کسی مریض کو روزہ رکھنے سے منع کرے ( یہ بات نظر میں رکھتے ہوئے کہ بعض ڈاکٹر حضرات شرعی مسائل سے واقف نہیں ہیں )کیا اس سلسلہ میں اس کی رائے قابل قبول ہے ؟

جواب:۔ اگر قابل اطمنان ہے تو اس کی رائے قابل قبول ہے ۔

روزے کو باطل کرنے والی چیزیں چاند دیکھنے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma