(مچھلی کا شکار)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
(اسلحہ سے شکار) (متفرق مسائل)

سوال٩٨٣:ابھی کچھ عرصہ پہلے کچھ شکاری بیان کرتے ہیں کہ مچھلیوں کو بجلی کے ذریعہ شکار کیاجاتا ہے ،شکار کی ہوئی مچھلیاں پانی میں مرجاتی ہیں اور مرنے کے بعد تیرتی ہوئی مچھلیوں کو پانی سے باہر نکالتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اس قسم کی مچھلیو ں کو حلال و حرام ہونے کے اعتبار سے کیا حکم ہے ؟

جواب : اشکال ہے مگر یہ کہ پانی سے باہر آکر مر جائیں۔

سوال٩٨٤:علم جانور شناسی کے ماہرین کہتے ہیں : ایران کے جنوبی دریاؤں میں ایک قسم کی لمبی جھینگا مچھلی جو شاہ میگو کے نام سے ہے اور انزلی بندرگاہ کے تالابوں اور دریا سے مربوط نہروں میں اور بعض دیگر داخلی شیرین پانی میں لمبی جھینگا مچھلی کی ایک شیرین پانی کی جھینگا نامی مچھلی پائی جاتی ہے ، جو اپنی بناوٹ کے لحاظ سے جھینگا مچھلی سے زیادہ شباہت رکھتی ہے ، ظاہری بناوٹ کے لحاظ سے یہ شاہ میگو یا آپ شیرین کی جھینگا نامی مچھلی ، مشہور جھینگا مچھلی جس کا جسم گول اور کشادہ ہوتاہے اور دریاؤ ں یا نہروں کے کنارے رہتی ہے سے بہت زیادہ مختلف ہوتی ہے ، کیا ان کا کھانا حلال ہے؟

جواب:یہاں پرموضوع صادق آنے کیلئے حکم بھی عرف کے تابع ہے ، اگر اس جھینگا کو (سرطان)کہا جاتاہے تو حرام ہے اور اگر اس پر روبیان (جھینگا) کہا صادق آتا ہے تو حلال ہے ، اس موضوع کی تشخیص کے لئے آپ مچھیاروںکی طرف رجوع کر سکتے ہیں ۔

سوال ٩٨٥:چونکہ توضیح المسائل میں ''صدف'' کا کوئی نام اور اس کا حکم نظر نہیں آتا اور اس فن کے ماہرین ، رائے دیتے ہیں کہ صدف کے اندرکا گوشت بہترین گوشت ہو تاہے اور ''لحما طریا'' کا بہترین مصداق ہے اور بے شمار خواص اور فوائد کا حامل ہو تاہے اور کبھی کبھی اطبا ء ، بعض مریضوں کے علاج کے لئے یہ گوشت تجویز کرتے ہیں ، برائے مہربانی اس کا حکم ، اختیار، اضطرار اور علاج کی صورتوں میں ، کیاہے بیان فرمائیں؟

جواب: فقط ضرورت کے وقت ، اشکال نہیں ہے۔

سوال ٩٨٦: اربیان(روبیان) کے مسألہ میں جو جھینگا کے نام سے مشہور ہے اور عام طور پر شکار کی جاتی ہے اور کھائی جاتی ہے ، فرماتے ہیں : ''اس پر کرن ہوتی ہیں''کیایہ جھینگا کی تمام قسموں کو شامل ہے ؟ چونکہ جھینگا کی ایک قسم جو شاہ میگو کے نام سے مشہور ہے (اور اس کا انگریزی نام Labister ہے)اور جھینگا مچھلی کے تمام رائج صفات اس میں پائے جاتے ہیں،سوائے اس کے کہ اس کا جثہ بڑا ہوتاہے کیا اربیان(جھینگا) حلال ہے یا جس کا نام بھی جھینگا ہو یا ایک سی صفات ہوں وہ حلال ہے ؟

جواب:اربیان(جھینگا) کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے لیکن عام جھینگا کی طرح اس میں کرن ہونی چاہیئے ۔

سوال ٩٨٧: ماہرین فن کا نظریہ ہے کہ کوسہ مچھلی میں بھی دیگر مچھلیوں کی طرح کرن اور قشر (کیل جیسی یا دانتی دار کرن) ہوتی ہے، جو ان کے اوپر ہاتھ پھیرنے سے محسوس ہوتی ہے اور یہ غضروفی قسم کی مچھلیوں میں سے ہوتی ہے ، لہٰذا اس بنا پر کوسہ مچھلی کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر عام لوگوں کی رائے کے مطابق اس پر کرن ہوتی ہے تو حلال ہے اور مچھلیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال٩٨٨:وہ دریائی جانور جن کا کھانا حرام ہے ، اگر چہ پانی سے زندہ ہی کیوں نہ پکڑے گئے ہوں ، کیا ان پر مردہ جانور کا حکم جاری ہوگا کیونکہ ان کی خرید و فروخت حرام ہے ؟ (چونکہ ان کا دوسرا استعمال بھی ہے جیسے جانوروں اور پرندوں کی خوراک اور کبھی کبھی صنعتی لحاظ سے بھی استفادہ کیا جاتاہے)۔

جواب: دیگر منافع کے لئے ان کی خرید و فروخت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال٩٨٩: افغانستان کے فراہ نامی ضلع میں ، لوگ مچھلیوں کو شکار کرنے کے بعد ان کا سر اتار دیتے ہیں ،اور اس کے جسم کو کھا لیتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے متوجہ ہوئے کہ ان کے سر جسم سے جدا ہونے کے بعد زندہ رہتے ہیں اور مچھلیوں کا منہ کھلتا اور بند ہوتاہے ، کیا اس طرح کی مچھلیوں کا کھاناجائز ہے حلانکہ ابھی ان کا سر زندہ ہے ؟

جواب : کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال٩٩٠:اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ لوگ دستی بم یا دیگر بلاسٹ ہونے والے مادّے سے مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں ، اس طرح سے کہ بلاسٹ کرنے کے ذریعہ پانی میں موجیں وجود میں آتی ہیں ،اور مچھلیاںپانی کے اوپر آ جاتی ہیں ، س کے بعد ان کو پا نی کے اوپر سے جمع کر لیتے ہیں کیا اس قسم کی مچھلیاں حلال ہیں؟

جواب: اگر مچھلیوں کو زندہ یا نیم جان ، دریا سے پکڑ لی جائیں تو حلال ہیں۔

(اسلحہ سے شکار) (متفرق مسائل)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma