۱۔ زنا کی حد (سزا)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
اکتالیسویں فصل دفاع اور جہاد کے احکام2. حد لواط

سوال ۱۱۸۱۔ شرعی عقد سے پہلے، منگیتر کے ساتھ، دبر میں مجامعت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر دخول حاصل ہوجائے تو اس پر زنا کی حد (سزا) جاری ہوگی ۔

سوال ۱۱۸۲۔ ایک شخص نے اس یقین کے ساتھ کہ اس کے داماد نے اس کی زوجہ (یعنی اپنی خوشدامن) کے ساتھ زنا کیا ہے، عمداً اس کو قتل کردیا ہے، کیا زنا کا جاننا، قتل کا جواز ہے؟ اور کیا قاتل کا یقین واعتقاد، قتل کی نوعیت میں اثر رکھتا ہے اور مقتول کے مہدور الدم (جن کا خون رائگاں اور قصاص نہ ہو) ہونے کے اعتقاد سے ملحق ، موضوع ہے؟

جواب: فقط زنا سے واقف ہونا، قتل کرنے کا جواز نہیں ہوسکتا مگر یہ کہ اس کو اپنی زوجہ سے زنا کرتے ہوئے دیکھ لے کہ اس صورت میں اس کا قتل جائز ہے لیکن جب تک عدالت میں ثابت نہ کرے، عمدی قتل شمار ہوگا اور ان موارد میں کہ جہاں ثابت ہوجائے کہ قاتل، مقتول کے مہدور الدم ہونے کا یقین رکھتا تھا اور اسی یقین سے اُسے قتل کردیا ہے، تب یہ قتل، قتل شبہ عمد شمار ہوگا ۔

سوال ۱۱۸۳۔ ایک لڑکی نے ایک لڑکے سے شادی کی، ان کے درمیان، صیغہٴ نکاحی جاری ہوگئے، لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ لڑکی نے اپنے والد یہاں رہتے ہوئے، زنا کرالیا، کیا یہ زنا محصنہ ہے یا غیر محصنہ شمار ہوگا؟

جواب: زناء محصنہ نہیں ہے ۔

سوال ۱۱۸۴۔ زنا یا لواط کوثابت کرنے کے لئے کیا قانونی ڈاکٹر کے نظریہ کو حاکم شرع اپنے علم کی بنیاد، قرار دے کہ ملزم کو معائنہ کے لئے دقیق اور علمی چیکپ کے لئے اس (ڈاکٹر) کے پاس بھیج سکتا ہے یا یہ کہ اس طرح کے موقعہ پر ، حد جرم کو ثابت کرنے کے لئے گواہوں کا دیکھنا ،لازم ہے؟

جواب: فقط قانونی ڈاکٹر کا نظریہ، کافی نہیں ہے ۔

سوال ۱۱۸۵۔ ایک لڑکے اور لڑکی نے زنا کرلیا ہے، اس ناجائز کام کے بعد، اس لڑکے نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی لیکن شادی کے بعد بھی اس لڑکے نے اُسی پہلی لڑکی کے ساتھ، وہی ناجائز کام کیا، کیا یہ زنا جو شادی کے بعد اس لڑکے نے اس پہلی لڑکی کے ساتھ کیا ہے، زناء محصنہ کہلائے گا؟

جواب: اگر نکاح کے بعد رخصتی ہوجائے اور اس کے بعد ناجائز کام کو پہلی لڑکی کے ساتھ انجام دے تو زناء محصنہ میں شمار ہوگا ۔

سوال ۱۱۸۶۔ زناء محصنہ کی حد (سزا) کیا ہے؟

جواب: زناء محصنہ کی سزا، سنگسار کرنا ہے، لیکن بعض حالات میں کہ جب سنگسار کرنے کی وجہ سے کچھ مہم مشکلات سامنے آئیں، تب اس کو دوسرے طریقے سے قتل کیا جاسکتا ہے اور اقرار کرنے کی صورت میں، گڈھے سے فرار کرنے کے حکم کے مشابہ حکم یہاں پر بھی جاری ہوگا ۔

سوال ۱۱۸۷۔ کیا زناء کی سزا کو اس کے محل وقوع پر ہی دینا ضروری ہے یا دوسری جگہ پر بھی کوئی اشکال نہیں ہے

جواب: جگہ کی اس میں شرط نہیں ہے ۔

سوال ۱۱۸۸۔ اگر زناکار لڑکا اور لڑکی کا واپس اپنے رہائشی مقام پر آنا، گناہ کا سبب اور اہل محلہ میںاختلاف کا باعث ہو، کیا اس صورت میں ان لوگوں کو دوسرے مقام کی طرف جلاء وطن کیا جاسکتا ہے؟

جواب: جب بھی ان کا اس محلہ میں رہنا، باعث گناہ ہو تب ان کو دوسرے مقام پر بھیجا جاسکتا ہے ۔

سوال ۱۱۸۹۔ چنانچہ کوئی شخص، نکاح کے بعد لیکن رخصتی سے پہلے، زنا کرے، کیا کوڑوں کے علاوہ، جلاوطن کرنا اور ان کے بال چھوٹے کرنا بھی لازم ہے؟جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں، دخول پر قادر ہونے یا قادر نہ ہونے کا بھی کوئی اثر ہوگا؟

جواب: سر مونڈھنا اور جلاوطن کرنا، لازم ہے اور دخول پر قادر ہونے کی شرط نہیں ہے مگر بیوی، طویل مدّت تک شوہر کے مجبور کرنے کی وجہ سے، شوہر سے جدا رہی ہو ۔

سوال ۱۱۹۰۔ خصوصاً اس روایت کے متعلق کہ اگر دو مرد یا ایک مرد اور ایک عورت ایک لحاف کے اندر دیکھے جائیں تو انھیں ضرور تعزیر (غیر معین سزا) کیا جائے، کیا فقط یہ کام (لحاف کے اندر ہونا) بُری نیت کی دلیل اور اسی کی تعزیر ہے، یا بُری نیت کا ثابت کرنا لازم ہے؟

جواب بُرے ارادہ کا ثابت کرنا بھی لازم ہے ۔

سوال ۱۱۹۱۔ چنانچہ کوئی عورت کسی مرد کو، اسلحہ یا کسی دوسری چیز کے ذریعہ، دھمکی دے کہ اگر اس کے ساتھ زنا نہ کرے گا تو اسے ایسے ایسے کردوں گی اور وہ مرد واقعاً مجبور ہوجائے، کیا اس پر مُکرہ اور مجبور کا حکم لگے گا؟

جواب: مسئلہ کے فرض میں، جبراً اور زور زبردستی والے زنا کا حکم جو سزائے موت ہے، عورت کے بارے میں جاری نہیں ہوگا، فقط اس کی حد (سزا) جاری ہوگی (سنگسار یا کوڑے جیسا مورد ہوگا ویسی ہی سزا دی جائے گی)

سوال ۱۱۹۲۔ الف) اگر زنا کار مرد، اس زانیہ لڑکی سے جو باکرہ تھی لیکن زنا کی وجہ سے، حاملہ ہوگئی ہے، نکاح کرلے، کیا اس سے زنا کی سزا ساقط ہوجائے گی یا لڑکی کے ولی کی رضایت حاصل کرنا لازم ہے؟
ب) اگر لڑکی کے ولی راضی نہ ہوں اور زانی مرد سے اس لڑکی کا نکاح کرنے لئے تیار نہ ہوں کیادوسرا مرد اس لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ اس صورت میں حد زنا، کی کیا کیفیت ہے؟

جواب: الف) نکاح کرنے یا ولی کی رضایت لینے سے، حد زنا، ساقط نہیں ہوگی، البتہ یہ مسئلہ اگر حاکم شرع کے سامنے، (گواہوں کے ذریعہ نہیں بلکہ) ان کے اقرار کے ذریعہ ثابت ہوجائے، تو حاکم شرع اس کی مصلحتوں کو ملاحظہ کرتے ہوئے، اسے معاف کرسکتا ہے
ب) کوئی اشکال نہیں ہے، دوسرا مرد اس سے شادی کرسکتا ہے، حد اور سزا کا حکم وہی ہے جو اوپر بیان کیا گیا ہے، اور اس کام کے ذریعہ (حد زنا) ساقط نہیں ہوگی ۔

سوال ۱۱۹۳۔ برای مہربانی درج ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:
الف) کیا زناکے ملزم کو، اعتراف کرنے کے لئے، عدالت میں لانا جائز ہے؟
ب) جائز ہونے کی صورت میں کیا قاضی کو اجازت ہے کہ ملزم کو یہ سمجھائے کہ اس کا جرم کیا ہے؟
ج) دوسرے سوال کے جائز ہونے اور ملزم کے قبول کرنے کی صورت میں، کیا سمجھانے کے ذریعہ قبول جرم کرنا، اقرار کی حیثیت رکھتا ہو، یا یہ کہ اقرار کرے اور اس عمل (بد) کی صراحت بیانی، کو موضوعیت حاصل ہے، نیز ایک بار اقرار کی صورت میں، کیا متعدد بار اور متعدد نشستوں میں، سوال کو دہرانا، لازم یا جائز ہے؟
د) کیا ملزم کی خاموشی سے اس کا انکار، ظاہر ہوتا ہے؟

جواب: الف) زنا کے ملزم کو عدالت میں حاضر نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ عدالت میں جاکر پہلے گواہ ، گواہی دیدں، یا یہ کہ جبراً اور زور زبردستی زنا کیا گیا ہو اور وہ عورت جس سے زنا کیا گیا ہے، عدالت میں شکایت کرے یا ملزم کچھ دوسرے جرائم کا مرتکب ہوا ہو جیسے پرائی عورت کے ساتھ خلوت، کہ اس طرح کے جرم کی وجہ سے عدالت میں حاضر کیا جائے ۔
جواب: ب) گذشتہ جواب سے اس کا جواب بھی معلوم ہوگیا ہے ۔

جواب: ج) اقرار صاف وشفاف ہونا چاہیے اور اقرار کے لئے، قاضی کے اصرار کرنے کی کوئی وجہ اورحیثیت نہیں ہے ۔

جواب: د) خاموشی سے کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی اور اس طرح کے موقعہ پر، انکار لازم نہیں ہے بلکہ اقرار ہونا چاہیے ۔

سوال ۱۱۹۴۔ کوئی شخص اپنے وطن میں، محصن یا محصنہ ہے اور زنا کے ارادے سے دوسرے شہر کا سفر کرتا ہے جس کی دوری، شرعی مسافت سے زیادہ ہے اور اس شہر میں جاکر (نعوذ بالله) عمل نامشروع انجام دے دیتا ہے، کیا اس پر، زنای محصنہ کی حد (سزا) جاری ہوگی؟

جواب: اگر اپنی زوجہ (اور عورت ہونے کی صورت میں اپنے شوہر) سے، قابل ملاحظہ اور کافی حد تک دور ہوگیا ہے اور وہ ”یغدوویروح یعنی صبح وشام کا مصداق نہ ہو یعنی عملی طور پر اس کی زوجہ اس کے اختیار میں نہ ہو، تب اس صورت میں زنا محصنہ شمار نہیںہوگا

سوال ۱۱۹۵۔ ایسے زنا کے سلسلے میں جس کی سزا، سنگسار کرنا ہے، اگر زانی چار بار اقرار کرنے کے بعد، زنا سے انکار کردے تو سنگسار کرنے کی سزا ساقط ہوجاتی ہے، یہاں پر سوال یہ ہے کہ کیا یہ حکم فقط، سنگساری کی سزا سے مخصوص ہے یا ان مواقع پر بھی کہ جہاں، جبراً زنا کیا گیا ہو یا محرم کے ساتھ کیا گیا ہو، یہی حکم جاری ہوگا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ حکم، لواط کے بارے میں بھی لگے گا ۔

جواب: اس طرح کے موارد میں، قاضی فقط معاف کرسکتا ہے ۔

سوال ۱۱۹۶۔ اگر بالغ بھائی، اپنی بالغہ بہن سے (نعوذ بالله) زنا کرے، کیا دونوں کو سزائے موت ہوگی؟ نیز اگر بھائی ۱۸ سال کا ہو یعنی قانونی عمر میں ہو، اپنی بالغ یا ناباغ ۱۸ سال سے کم عمر بہن سے زنا کرے، کیا لڑکے کے ولی یا قیّم کی رضایت، زانی لڑکے کو سزائے موت سے بچا سکتی ہے؟

جواب: اگر زانی اور زانیہ، شریعت کی رو سے بالغ ہوگئے ہوں، اس صورت میں اُن کے بارے میں حکم جاری ہوگا، چاہے ولی راضی ہو یا نہ ہو، البتہ اس شرط کے ساتھ کہ یہ موضوع، حاکم شرع کے سامنے، کافی دلائل وشواہد کے ذریعہ ثابت ہوگیا ہو ۔

سوال ۱۱۹۷۔ کیا رضاعی بہن اور خوشدامن کے ساتھ زنا کرنے کی سزا وہی ہے جو حقیقی بہن اور حقیقی ماں کے ساتھ زنا کرنے کی سزا ہوتی ہے؟

جواب: ان دونوں کے ساتھ زنا کرنے کا حکم، نَسَبِی محرم کے زنا کاحکم نہیں ہے لیکن خود زنا کی سزا ثابت ہے ۔

سوال ۱۱۹۸۔ زنا کی حرمت، ذاتیہ ہے یا عرضیہ؟

جواب: اگر ذاتیہ ہونے سے آپ کی مراد یہ ہے کہ زنا حرام ہے، خواہ مضّر اور خطرناک نتائج رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو، تب تو جواب یہ ہے کہ جی ہاں اس کی حرمت ذاتیہ ہے ۔

سوال ۱۱۹۹۔ کیا آپ کی نظر میں لواط کرنے والے کو لواط کی سزا دینے کے لئے احصان (شادی شدہ ہونے) کی شرط ہے؟

جواب: لواط کے سلسلے میں، محصن اور غیر محصن میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۱۲۰۰۔ اگر کسی آدمی کو لواط کے جرم میں، فقہ میں مذکورہ کوئی بھی سزا ہوگئی ہے، کیا اس صورت میں، اس کو پھانسی کے تختہ یا گولی مار کر قتل کیا جاسکتا ہے؟

جواب: اگر مصلحت تقاضا کرے تب، قتل کی نوعیت کو تبدیل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

اکتالیسویں فصل دفاع اور جہاد کے احکام2. حد لواط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma