4 - منیٰ میں بیتوتہ( شب گذاری)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
۳۔ قربانی مصدود اور محصور کے احکام ( یعنی جو شخص بیماری یا عذر کیوجہ سے بذات جو اعمال حج بجا لانے سے قاصر ہے )

سوال ۴۶۳۔ بوڑھے سن رسیدہ اور عذر رکھنے والے معذوراشخاص کو بارہویں تاریخ کی آدھی رات گذرنے کے بعد ، آئندہ روز کے اعمال بجا لانے کے لئے منیٰ سے جمرات میں لایا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد مکہ مکرمہ لے جایا جاتا ہے اور بعد کے اعمال ، اسی شب میں انجام دیتے ہیں ، عذرنہ رکھنے والے غیر معذور حضرات نے بھی ایسا ہی کیا ہے البتہ رمی جمرات کے علاوہ کہ آنے والی کل یعنی آئندہ روز اس کو (رمی ) کو انجام دینے کے لئے واپس پلٹ آتے ہیں کیا ان کے اعمال صحیح ہیں ؟

جواب :۔ مکہ مکرمہ کے اعمال ( دونوں طواف اور سعی ) کو غیر معذور اشخاص کے لئے بھی بارہویں کی شب بلکہ گیارہویں کی شب میں آدھی رات گذر نے کے بعد انجام دیناجائز ہے ۔

سوال ۴۶۴۔ کیا حج کرنے والے حضرات بارہویں کی شب، شرعی لحاظ سے آدھی شب کے بعد، مکہ میں آسکتے ہیں اور بارہویں کوعصر کے وقت فقط رمی جمرات کے لئے واپس منیٰ چلے جائیں اور اپنے اعمال انجام دیں ؟

جواب :۔ بیتوتہ( شب گزارنے ) کے لئے رات کا پہلا آدھا حصہ یا دوسرا آدھا حصہ وہاں پر رہنا کافی ہے ۔

سوال ۴۶۵۔ کیاایسا ہو سکتا ہے کہ خواتین، بارہویں کی شب میں رمی جمرات کریں اور اسی شب مکہ واپس آجائیں اور پھر دوبارہ پلٹ کر منیٰ میں نہ جائیں یا مردوں کی طرح ظہر کے وقت تک ان کا بھی منیٰ میں رہنا ضروری ہے ؟

جواب :۔ مردوں کی طرح ظہر کے وقت تک ان کا بھی منیٰ میں رہنا ضروری ہے مگر یہ کہ منیٰ میں ر ہنے سے معذور ہوں ۔

سوال ۴۶۶۔ شب عید قربان ،قافلوں کے کار کن اشخاص ، خواتین کے ساتھ آدھی رات کے بعد ، منیٰ میں جاتے ہیں اور پھر مشعر میںواپس پلٹ کر نہیں آتے ، کیا ان پر کفارہ ہے اور ان کاحج صحیح ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ راہنمائی اور خواتین ان کی وضیعت کی دیکھ بھال کے لئے ان کے ساتھ جانا ضروری ہے تو کوئی حرج نہیں ہے اور ان پر کفارہ بھی لازم نہیں ہے ۔

سوال ۴۶۷۔حاجیوں کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے بعض حاجیوں کے خیمے منیٰ کے باہر نصب ہوتے ہیں ان کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ ضرورت کے وقت اشکال نہیں ہے اور اس صورت کے علاوہ جائز نہیں ہے ۔

سوال ۴۶۸۔ عید کی شب ، آدھی رات کے بعد خواتین کو منیٰ میں لے جایا جاتا ہے ، کیا وہ مرد جو اس قافلہ میں اپنی بیوی کے ساتھ آیا ہے اپنی بیوی کے ساتھ منیٰ میں جاسکتا ہے ؟

جواب :۔ اگر اپنی بیوی کے ساتھ میں رہنا ضروری ہو گیا ہوتو جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے ۔

سوال ۴۶۹۔ جس شخص نے رات کے پہلے آدھے حصہ میں منیٰ سے باہر بیتوتہ کیا ہے کیا بیتوتہ کرنے کے لئے منیٰ میں واپس جائے بغیر اس کے لئے مسجد الحرام میں جانااور شب کے دوسرے آدھے حصہ میں بیتوتہ کرنا جائز ہے ؟

جواب :۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ شب کے دوسرے آدھے حصہ میں بیتوتہ کرنے کے لئے واپس منیٰ میں چلا جائے ۔

سوال ۴۷۰۔ کیا مسجد الحرام میں تلاوت قرآن یا دعا کرنا یا نماز پڑھنا ، یاکعبہ کو دیکھنا ، عبادت میں شمار ہوتا ہے کہ مسجد الحرام میںبیتوتہ کرتے وقت حج کرنے والوں کو انجام دینا چاہئیے یا یہ کہ بیتوتہ کے وقت طواف کرنا ضروری ہے ؟

جواب :۔ مذکورہ تمام موارد، عبادت میں شمار ہوتے ہیںاور یہی کافی ہیں ۔ ( یعنی طواف کرنا ضروری نہیں ہے مترجم )

۳۔ قربانی مصدود اور محصور کے احکام ( یعنی جو شخص بیماری یا عذر کیوجہ سے بذات جو اعمال حج بجا لانے سے قاصر ہے )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma