احکام اقرار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
بنجر زمین کوآباد کرنے احکام گواہی کے احکام

سوال ١٠٨٢۔ بعض لوگوں کو چوری کے الزام میں گرفتار کرکے تھانہ میں لایا جاتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر عام طور پر پٹائی اور زدوکوب کے بغیر ان سے پوچھ تاچھ کی جائے تو وہ اقرار نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے ساتھیوں کا نام بتاتے ہیں، جس کے نتیجہ میں ۔، لوگوں کا چورایا ہوا مال جیسے گاڑی، قالین اور دیگر سامان، چوروں کے پاس رہ جاتا ہے، لیکن اگر کوڑے اور زدوکوب کا طریقہ استعمال کیا جائے تو اکثر اوقات، اپنے جرم کا اقرار اور اپنے ساتھیوں کا نام پتہ بھی بتادیتے ہیں، ایسی صورتحال میں ، تھانہ کے ملازم کیا کریں جو شرعی لحاظ سے جواب دہ نہ ہوں؟

جواب: کسی بھی ملزم کو ، شرعی طور پر اس کا جرم ثابت کئے بغیر، زدوکوب نہیں کیا جاسکتا مگر دوصورتوں میں:
الف) جبکہ ملزم ایسے جرائم، جیسے لوگوں کے گھروں میں بغیر اجازت کے داخل ہونا، کار، گاڑی وغیرہ کا دروازہ کھول لینا یا غیر اخلاقی جرائم کا مرتکب ہوا ہو اور خود اس کے اعتراف کرنے سے اس قسم کے جرائم، ثابت ہوگئے ہوں نیز تعزیرات اور سزا کی دلیلیں اس کو شامل ہوں، اس صورت میں تعزیر کے عنوان سے اس کو سزا دی جاسکتی ہے اسی کے ذیل میں اس سے بازپرس کی جائے تاکہ جرائم کو وضاحت سے بیان کرے ۔
ب) جبکہ مسئلہ اس قدر مہم ہو کہ اسلام یا اسلامی حکومت یا وسیع سطح پر مسلمانوں کی جان ومال سے تعلق رکھتا ہو، اس صورت میں، اہم ومہم کے قاعدہ کے مطابق، مذکورہ قسم کی سزا وتعزیر کا امکان ہوسکتا ہو، ضمناً یہ بھی بیان کردیا جائے کہ دور حاضر میں، ایسے طریقہ دنیا میں پائے جاتے ہیں جن کے ذریعہ، ملزم کو زد وکوب کئے بغیر، اس سے زیادہ بازپرس کرکے اس کے بیان حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

سوال ١٠٨٣۔ کیا تھانہ میں زور زبردستی جرم کا اقرار، جرم کے ثابت ہونے کا طریقہ ہے، یا نہیں بلکہ اسلام کے مقدس قوانین کی رعایت کرتے ہوئے، حاکم شرع کے سامنے اقرار ہونا چاہیے؟

جواب: اسلامی قوانین وطریقوں کے مطابق، حاکم شرع کے سامنے، اقرار ہونا چاہیے ۔

سوال ١٠٨٤۔ ایک جوان، دھوکہ دھڑی کے جرم میں، عدلیہ کو مطلوب تھا، تفتیش کے دوران اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ عدلیہ کے کارکنوں کے سامنے اقرار کیا کہ انھوں نے ایک خاتون کی جس کا کوئی وجود نہیں ہے، عزت لوٹی ہے، بعد میں کی گئی تحقیق وتفتیش میں، مذکورہ خاتون کا کوئی پتہ نہیں ملا ہے، نیز غیرسرکاری طور پر انھوں نے بیان کیا ہے کہ یہ اعتراف انھوں نے دبائو میں آکر کیا ہے البتہ زدوکوب کے علاوہ کسی اور دبائو میں ، اس تمہید کو کو مدنظر رکھتے ہوئے جو یہاں بیان کی گئی ہے کیا مذکورہ لوگوں کا، زنا کے الزام میں، پیچھا کرناجائز ہے؟

جواب: اگر دبائو میں آکر اعتراف کیا گیا ہے تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے اور اسی طرح اگر کسی ایسے جرم کے بارے میں اقرار کیا گیا ہو جس کا کوئی وجود ہی نہیںہے ۔

سوال ١٠٨٥۔ مرد میں شادی شدہ ہونے کے شرائط ہیں اور عورت غیر شادی شدہ ہے، عورت زبردستی کی دعوایدار ہے لیکن مرد کا دعویٰ ہے کہ دونوں راضی تھے اور مرد چار بار اقرار بھی کرلیتا ہے، خصوصاً مرد کے حق میں حکم کے نتیجہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اگر مرد کا دعویٰ قبول کرلیا جائے تو اس کو سنگسار کیا جائے گا اور اگر عورت کا دعویٰ قبول کیا جائے تو مرد پر پھانسی کا حکم جاری ہوگا، نیز اس حدیث ''لیس علی المستکرہة شیء اذا قالت استکرہت'' کے پیش نظر یا یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اکراہ کا فعل دونوں سے مربوط ہے اور ان میں سے ہر ایک کی بات کو اپنے اپنے حق میں قبول کرنا، مفہوم اکراہ کے مخالف ہے اور ایک دوسرے کے خلاف دونوں کی باتوں کو قبول کرنا، ''اقرار العقلاء علیٰ انفسہم'' کے خلاف ہے جبکہ زنا واقع ہوا ہے جو اقرار اور عورت کے وضع حمل سے ثابت ہوگیا ہے، آپ سے التماس ہے کہ مذکورہ موضوع کا حکم (جو مبتلابہ مسئلہ ہے ) مزید استفادہ کے لئے بیان فرمائیں؟

جواب: مرد کے اقرار کے مطابق اس پر، سنگسار کرنے کا حکم جاری ہوگا، عورت زبردستی کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے بری ہوجائے گی اور ظاہری احکام میں، تفکیک وتفصیل میں کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ بعض موقعوں پر علم اجمالی کے برخلاف ہی کیوں نہ ہو، جسے وہ نجس لباس ، جیسے ایسے پانی سے دھویا جائے جس کے کُر یا قلیل ہونے میں شک ہو، مذکورہ پانی سے دھونے کے باوجود، اس لباس پر نجاست اور پانی پر طہارت کا حکم جاری ہوگا، جس کی دلیل استصحاب ہے ۔

 

بنجر زمین کوآباد کرنے احکام گواہی کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma