قصاص کرنے سے درگذر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
قتل خطاء قصاص کا حکم دیت میں تبدیل ہونا

سوال ۱۲۶۳۔ مجتہدین فرماتے ہیں: قتل پر مجبور کرنے والے کی سزا، ہمیشہ کے لئے قید خانہ ہے اور پکڑنے والے (جیسا کہ کسی نے مقتول کو پکڑ رکھا ہو اور دوسرے نے قتل کیا ہو) کی سزا یہ ہے کہ اس کی آنکھیں پھوڑدی جائیں، لہٰذا اگر ایک آدمی پکڑے دوسرا اسے تھامے رہے اور بھاگنے نہ دے اور تیسرا آدمی قتل کردے، اس صورت میں جیسا کہ مقتول کے ولی ووراث قاتل کو معاف کرسکتے ہیں کیا مجبور کرنے والے اور تھامنے والے آدمی کو بھی معاف کرسکتے ہیں؟ یا یہ بھی زنا کی سزا کی طرح الله تعالیٰ کی معیّن کردہ ایک حد (سزا) ہے جو قابل معافی نہیں ہے؟

جواب: چنانچہ مقتول کے ولی ووارث، مجبور کرنے والے اور پکڑنے وتھامنے والے کی خطا سے درگذر کریں، تو ان کے متعلق، ان سے مربوط سزا کا حکم جاری کرنے کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے، اس کا حکم بھی قصاص کے مثل ہے نیز مجبور کرنے اور پکڑنے والے یعنی دونوں کی سزا قید ہے، آنکھیں پھوڑنے کی سزا فقط دیکھنے والے (نگران) کی ہے اور وہ بھی خاص صورت میں ۔

سوال ۱۲۶۴۔ کیا زخمی شخص، مرنے سے پہلے قاتل کو اپنے قصاص سے معاف کرسکتا ہے ؟ عضو بدن کے قصاص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: عُضو کے قصاص میں معاف کرنا جائز ہے، لیکن قتل نفس کے قصاص کےبارے میں، مجتہدین کرام کے نظریات مختلف ہیں، معاف کرنے کا جائز ہونا بعید نہیں ہے اور احتیاط مصالحت کرنے میں ہے ۔

سوال ۱۲۶۵۔ کیا وہ شخص جو قتل کیا جائے گا (قتل ہونے سے پہلے) اپنے ہونے والے قاتل کو، اپنے قصاص سے معاف کرسکتا ہے؟ عضو کے قصاص کی صورت میں کیا حکم ہے؟ اور کلی طور پر دیت کی صورت میں کیسا ہے؟

جواب: اس صورت میں معاف کرنے کے جائز ہونے پر کوئی دلیل نہیں ہے ۔

سوال ۱۲۶۶۔ اگر عمداً زدوکوب ہونے والا شخص، مرنے سے پہلے مارنے والے اور زخمی کرنے والے آدمی کو اپنا قصاص (خون) (الف قصاص عضو- ب قصاصنفس ) معاف کردے اور اسی زد وکوب اور زخموں کے نتیجہ میں اس کا انتقال ہوجائے تو کیا، جان کے بدلے قصاص کرنے کا حکم ساقط ہوجائے گا یا یہ کہ اس کے ولی ووارث قصاص کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟

جواب: عضو کے بدلے قصاص کو معاف کردینا، خون کا قصاص معاف کرنے کا باعث نہیں ہوگا البتہ اس صورت میں کہ جب زخموں کی تاب نہ لاکر مرجائے یا ظالم کا قتل کرنے کا ارادہ ہو ۔

قتل خطاء قصاص کا حکم دیت میں تبدیل ہونا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma