نگاہ کرنے کے احکام :۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نکاح متعہ نفقہ کے احکام

سوال ۷۷۲:۔ کیا بیرون ممالک کی بنی ہوئی فلمیں جو ایران ٹیلیویژن سے نشر ہوتی ہیں اور اُن میں بے پردہ عورتیں رول ادا کرتی ہیں، جائز ہیں ؟ (یادرہے کہ ایران ٹی وی سے نشر ہونے والی فلموں میں سے ناچ گانے وغیرہ کے سین ختم کردیے جاتے ہیں )

جواب:۔ اگر خاص مفسدہ و گناہ اور اخلاقیات کے فاسد وخراب ہونے کا باعث نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال ۷۷۳:۔ کیا ایرانی فلمیں دیکھنا، جن میں خواتین اسکارف پہن کر پردے میں رول ادا کرتی ہیں ، جائز ہے ؟

جواب:۔ گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے .

سوال ۷۷۴:۔ بعض خواتین کا کام، زنانہ مجالس میں اہلبیت (ع) سے توسل کرنا (یعنی ذاکری کرنا دعائیں پڑھنا) ہے کبھی کبھی اتفاق سے، جب وہ خواتین مجلس پڑھنے میں مصروف ہوتی ہیں تو ، گھر کے صحن میں کوئی مرد یا اچھے برے کی تمیز رکھنے ولا بچہ ، آجاتا ہے اور اس خاتون کی آواز سن لیتا ہے، اس قسم کی مجلسیں پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ اس مورد میں جو آپ نے تحریر کیا ہے اپنی آواز کو آہستہ کریں اور یا ترنم میں نہ پڑھیں.

سوال ۷۷۵:۔ایسی فلموں کو دیکھنا جن میں بے پردہ عورتیں سنگار کرکے رول ادا کرتی ہیں اور بعض فلمیں ٹیلیویژن سے نشر ہوتی ہیں ؟

جواب:۔ اگر خاص مفسدہ (گناہ )کا باعث ہو تو حرام ہے .

سوال ۷۷۶:۔ کیا ایسے اداروں اور دفتروں میں جہاں اپنا کام کرانے کیلئے مرد آتے ہیں، خواتین کیلئے ملازمت کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ اسلامی احکام کی رعایت کرتے ہوئے، کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال ۷۷۷:۔ نامحرم عورت سے ملاقات کرتے وقت، مرد کا حجاب بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ نامحرم مرد کے بدن کے اس حصّہ کو کہ جس حصّہ کو عام طور پر چھپایا نہیں جاتا جیسے سر، چہرہ، گردن اور پیروں اور ہاتھوں کے کچھ حصّہ کو دیکھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال ۷۷۸:۔غیر ملکی ٹیلیویژن اور سیریل (ڈرامہ) یہ جو بہت برے اور بے پردہ حالت میں، نشر اور ٹیلی کاشٹ ہوتے ہیں، اُنہیں دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ ایسی مبتذل اور اخلاق باختہ فلموں کو دیکھنا جائز نہیں ہے کہ جو خود شخص یا اس گھرانے کے لوگوں کے فاسد اور گناہ کا باعث ہوں ، اور انہیں دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے البتہ ان پروگراموں کو دیکھنا جائز ہے جو گناہ کا باعث نہیں ہیں .

سوال۷۷۹:۔ کیا ہمارے مسلمان نشین ملک (ایران) میں نامحرموں کا فلموں میں رول ادا کرنا صحیح ہے ؟

جواب:۔ اگر اس میں اسلامی احکام کی پابندی ہو تو اشکال نہیں ہے .

سوال 0 ۷۸.:۔ آج کے دور میں جو ورزشیں (جیسے فوٹبال کرکٹ وغیرہ) پائی جاتی ہے کیا مسلمان کیلئے یہ کھیل کھیلنا بہتر ہیں یا نہیں ؟

جواب:۔ جو ورزشیں مسلمانوں کی جسمانی اور روحی طاقت کا (سرچشمہ اور) سبب ہوں تو نہ فقط یہ کہ وہ جائز ہے بلکہ بعض موقوں پر لازم ہوجاتی ہیں .

سوال ۷۸۱:۔ بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ ٹیلیویژن سے تیراکی کرنے والوں کی ننگے بدن کی تصاویر یا غیر ملکی فلمیں جن میں عورتیں نیم عریاں ہوتی ہیں، دکھائی جاتی ہیں، ان مناظر کو دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ چنانچہ ان کو دیکھنا، گناہ کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے .

سوال ۷۸۲:۔ایرانی فلموں کا بیرون ممالک میں دیکھنا اور دوسرے ممالک کی فلموں کا ایران ٹی وی سے ، مشاہدہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ ایرانی فلموں کا اس صورت میں دیکھنا جائز ہے کہ جب ان میں کوئی ناجائز سین اور گانا نہ ہو خواہ دیکھنے والے، اندرون ملک ہوں یا بیرون ملک، اور اس صورت کے علاوہ جائز نہیں ہے اور رہیں غیر ملکی فلمیں تو اگر ان کے نا جائز سین، سینسر کر دئے جائیں تو پھر کوئی ممانعت نہیں ہے .

سوال۷۸۳:۔ غیر مسلم بے پردہ عورتوں کی بغیر لذّت کے، تصویریں دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ چنانچہ لذت کے قصد سے نہ ہو اور دےگر گناہ کا باعث نہ ہو تو اشکال نہیں ہے .

سوال ۷۸۴:۔ کیا ٹیلیویژن پر ٹیلی کاشٹ ہونے والی تصویریں، متحرک تصویر کے حکم میں ہے ؟

جواب:۔ جی ہاں جو مناظر ٹیلیویژن پر دیکھے جاتے ہیں وہ متحرک تصویر کے حکم میں ہیں .

سوال۷۸۵:۔اگر عورت ، لحن میں قرآن کی تلاوت کرے کیا مرد اس کو سن سکتا ہے ؟

جواب:۔ اگر عورت، سادہ طریقہ سے قرآن کی تلاوت کرے تو اس صورت میں کو ئی ممانعت نہیں ہے لیکن اگر ترنم اور خوبصورت آواز میں تلاوت کرے تو نامحرم مرد کا، اسکی تلاوت کو سننا جائز نہیں ہے اور کیسٹ اور غیر کیسٹ میں کوئی فرق نہیں ہے .

سوال۷۸۶:۔ کیا نامحرم سے، لباس کے اوپر سے(مثلا دستانے پہن کر) مصافحہ کرنے میں، کوئی اشکال ہے ؟

جواب:۔قصد ریبہ اور لذت کے بغیر، لباس کے اوپر سے (ہاتھ) چھونے میں اشکال نہیں ہے .

سوال۷۸۷:۔ دانشگاہ اور یونیورسٹی کی کلاسوں میں، مرد اور عورت دونوں صنف کے اساتذہ، تعلیم دیتے ہیں، مرد طالب علم کا استاد عورت کو دیکھنا یا اس کے برعکس یعنی لڑکی طالب علم کا مرد ٹیچر کو دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ اگر نگاہ ہوس آلود نہ ہو ، تو اس صورت میں، ہاتھ اور چہرہ دیکھنے میں اشکال نہیں ہے.

سوال۷۸۸:۔ جائز مقدار سے زیادہ ، عورت کے سر کے بال ، چہرہ اور ہاتھوں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے جس قدر حصہ بلیک یا وائٹ بورڈ پر لکھتے وقت کُھل جاتا ہے ؟ (البتہ اساتذہ کا طلباء کوسمجھانے کیلئے ) ؟

جواب:۔ اس طرح پردہ کرنا چاہیےٴ کہ چہرہ اور ہاتھوں سے زیادہ حصہ نمایاں نہ ہوں .

سوال۷۸۹:۔ طِبّی کتابوں میں موجود اُن عریان تصویروں کو دیکھنا کا کہ جن کی طلباء

کو تعلیم دینا ضروری ہے اور کبھی کبھی ریبہ اور لذت بھی آجاتی ہے، کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ بغیر ریبہ اور لذت کے قصد کے، اشکال نہیں ہے اور جب بھی اس طرح کی حالت خودبخود طاری ہوجائے تو فقط ضرورت کے وقت اور ضرورت بھر مقدار میں، نگاہ کرے .

سوال۷۹.:۔ لڑکیوں اور لڑکوں کی مشترک کلاس میں، طلباء کی تھکن کو دور کرنے کی غرض سے لیڈی ٹیچر کا مزاق، ہنسنا اور ہنسانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ کلاس میں، آداب عفت کی رعایت کرنا واجب ہے .

طب اور ڈاکٹری تعلیم حاصل نیز نرسنگ کورس کرنے والے طلباء کیلئے، خواتین سے مخصوص اور حاملگی کے کورس کرنا ضروری ہوتے ہیں کیا اس کے ضروری ولازمی ہونے سے ، تعلیم کی غرض سے عورت کی شرمگاہ پر نظر کرنا ، جائز ہو جاتا ہے ؟

جواب:۔ فقط ضرورت کی صورت میں، اس قسم کی تعلیم جائز ہے .

سوال۷۹۱:۔تعلیم دینے اور سیکھنے کی غرض سے، نبض دیکھنے، معائنہ کرتے اور علاج کرتے وقت ،مرد طالب علم کا عورت کے ہاتھ کو چھونا لمس کرنا جو استاد کی نظر میں ضروری ہے، ضرورت اور غیر ضرورت دونوں صورتوں میں کیسا ہے ؟

جواب:۔ضرورت کے مورد وموقعہ پر جائز ہے اور اگر لباس کے اوپر سے ہاتھ (نبض) پکڑ نا ممکن ہو تو یہی مقدم ہے .

سوال۷۹۳:۔ڈکٹری تعلیم کے موقع پر، معائنہ اور اعضاء جسم کو الگ کرنے یا لگانے کیلئے اپنی صنف کے جسم یا صنف مخالف کے جسم کو دیکھنے کا ، کیا حکم ہے مسلمان ہو یا غیر مسلمان ؟

جواب:۔ گذشتہ جواب سے واضح ہوگیا ہے .

سوال۷۹۴:۔ ڈکٹری تعلیم کی غرض سے، ملازمت کیلئے (پولس یا فوج وغیرہ میں ....) کیا کسی غیر بیمار شخص کا معائنہ کرنا اور اس کی صحت وسلامتی دیکھنا، جبکہ دونوں (یعنی دیکھنے والا اور جس کا معائنہ کررہا ہے) وہ شخص ایک صنف کے نہ ہوں ، جائز ہے ؟

جواب:۔جو امور معاشرے کیلئے ضروری ہیں ان میں جائز ہے -.

سوال۷۹۵:۔شوہر اور زوجہ نے ملکر فوٹو لیا ہے، لیکن شوہر اور اسکی بیوی ، تصویر میں ، کامل پردہ میں نہیں ہیں، اس کے بعد وہ میاں بیوی ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں یا ان میں سے کوئی ایک مرجاتا ہے، کیا ایک کے مرنے کے بعد یا طلاق کے بعد ، اس تصویر کو دیکھ سکتے ہیں جو پہلے کھنچوائی گئی ہے ؟

جواب:۔ مرنے کی صورت میں اشکال نہیں ہے لیکن جدا (طلاق) ہونے کی صورت میں تصویر کو نہ دیکھیں .

سوال ۷۹۶:۔کیا مرد کا نا محرم عورت کو سلام کرنا مکروہ ہے ؟

جواب:۔مکروہ نہیں ہے لیکن بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ مرد کا جوان عورت کو سلام کرنا مکروہ ہے .

سوال ۷۹۷:۔ کیا عورت کیلئے عطر لگا کر گھر سے باہر جانا جائز ہے ؟

جواب:۔ متعدد ،روایات میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور ان میں سے بعض روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حرام ہے .

سوال۷۹۸:۔ ان شادی بیاہ یا رشتہ منگنی ونکاح کی تقریبوں میں جہاں عام طور پر عورتیں بے پردہ اور سج سنور کر آتی ہیں ، کیا مذہبی خواتین، کیمرے کے سامنے آکر زنانہ فوٹو گرافر سے تصویر کھنچوا سکتی ہیں؟ یاد رہے کہ ان تصویروں کو ظاہر کرنا اور بنانے کا کام نامحرم مردوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ؟

جواب:۔ خواتین کا خواتین سے فوٹو کھنچوانے میں اشکال نہیں ہے، مگر یہ کہ غیر مردوں کے ہاتھ لگ جائے اور وہ ان (خواتین) کو پہچان لیں یا گناہ کا باعث ہو جائے .

سوال۷۹۹:۔ اگر انسان، جیسے باغ وبستان اور گلستان کو دیکھ کر محظوظ ہوتا ہے اور لذت لیتا ہے ویسے ہی دوسرے انسان مرد یا عورت کے چہرے کو دیکھکر لذت حاصل کرے کیا یہ کام حرام ہے اور اسکو قصد ریبہ اور لذت میں شمار کیا جائے گا ؟

جواب:۔ اس طرح کے دیکھنے میں اکثر جنسی لذت کا پہلو ہوتا ہے لہذا ،اشکال ہے .

سوال800۔ عورت کے ہاتھوں کی مہندی کو اگر کوئی نا محرم مرد دیکھ لے اور ریبہ (لذت) کا باعث بھی نہ ہو تو کیا صورت ہے ؟

جواب:۔ ظاہراً کوئی ممانعت نہیں ہے .

سوال801:۔ چنانچہ کسی خاتون کے ساتھ زینتی چیزیں ہوں (جیسے شادی کا چھلّہ یا ہاتھ میں انگوٹھی یا چہرے کو آراستہ کیا ہو)کیا چہرے اور گٹّے تک ہاتھوں کو چھپانا واجب ہے ؟

جواب:۔ شادی کا چھلّہ اور انگوٹھی میں کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن آرائش کے مورد میں اشکال ہے .

سوال 802:۔ سرمہ لگانا یا ابرو بنوانا، عقیق کی انگوٹھی ، گھڑی ، نگاہ کا خوبصورت چشمہ، کیا یہ چیزیں خواتین کیلے زینت میں شمار ہوتی ہیں کہ ان کا چھپانا لازم ہو جائے ؟

جواب:۔ بظاہر منع کی گئی زینت کا حصّہ نہیں ہیں .

سوال803:۔ عورت کا نا محرم مرد سے انجکشن لگوانا کیسا ہے ؟

جواب:۔ ضروری صورت کے سوا جائز نہیں ہے .

سوال804:۔کیا کُلّی طور پر، نامحرم عورت سے کفتگو کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ اگر معمول اور، رواج کے مطابق ہو تو اس صورت میں کوئی مانع نہیں ہے .

سوال 805:۔ کیا کلاس یا علمی مسائل کے بارے میں، طالب علم لڑکیاں(طالبات) طالب علم

لڑکوں کے درمیان، کانفرنس ، پیش کرسکتی ہیں ؟

جواب:۔ جب بھی احکام شریعت کی پابندی کی جائے اور اس میں کوئی خاص مفسدہ (گناہ) نہ پایا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے .

سوال806۔ بعض کام اور شغل، مرد اور عورت دونوں کیلے ہیں ، جس کا لازمہ ایک دوسرے کو دیکھنا اور لمس کرنا ہے، جیسے دانتوں کی طبابت (ڈینٹسٹ) وضع حمل کرانا، اپریشن کرنا
و.... اس قسم کے موقعوں پر کیا وظیفہ ہے ؟ نیز ضرورت اور غیر ضرورت کے حالات میں کیا فرق ہے نیز ضرورت کا معیار کیا ہے ؟

جواب:۔ اس طرح کے امور فقط ضرورت کی صورت میں جائز ہیں اور ضرورت کا معیار عام اور صالح لوگوں کی تشخیص ہے .

سوال807:۔ مدرسوں میں جب صبح کے وقت دعاء ہوتی ہے اورلڑکیوں میں سے ایک لڑکی لہن میں قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہے، اسکول کے ماسٹر اور ہیڈ ماسٹر وغیرہ اس کی آواز سنتے ہیں، کیا کُلّی طور پر نامحرم مردوں کا عورتوں سے قرآن مجید کی تلاوت سننا گناہ ہے ؟

جواب:۔ اگر لہن کے ساتھ ہو، تو اشکال ہے اور اگر سادہ طریقہ سے ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے .

سوال۸.۸:۔ایک خاتون اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ بعد میں ایک حلال کام یا ملازمت کا انتخاب کرے لیکن اب اس وقت تعلیم جاری رکھنے کا لازمہ یہ ہے کہ نامحرم کے سامنے آئے مثال کے طور پر نامحرم استاد کے پاس تعلیم حاصل کرے یا یہ کہ لڑکوں کے ساتھ ایک کلاس میں رہے، کیا ان حالات میں تعلیم حاصل کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔جب تک تعلیم کے ساتھ حرام کام نہ ملے تو ممانعت نہیں ہے، جیسے غیر مرد کے ساتھ تنہا رہنا یا دےگر گناہ (یعنی اس قسم کے گناہ تعلیم کے ساتھ مِلے ہوئے) نہ ہوں تو ممانعت نہیں ہے .

سوال۸.۹:۔لیڈی ڈاکٹر کے حاذق نہ ہونے کی صورت میں، عورت کیلئے مرد ڈاکٹر کے پاس علاج کرانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ ضرورت کے موقعہ پر کوئی ممانعت نہیں ہے .

سوال۸۱.:۔دستانے پہن کر عورت کا مرد سے ہاتھ ملانا یعنی مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔اس کام کو ترک کرنا بہتر ہے مگر ضرورت کے موارد میں .

سوال ۸۱۱:۔نامحرم عورت کی ہنسی کی آواز سننا اگر وہ گناہ کا باعث نہ ہو تو کیا حکم ہے اور گناہ کی صورت میں کیا حکم ہے ؟

جواب:۔جن موارد میں اس پر کوئی خاص گناہ مرتب نہ ہوتا ہو ان میں کوئی حرج نہیں ہے .

سوال۸۱۲:۔ چادر نشین (قبائلی) عورتوں کے چہرے کو دیکھنا عام طور پر ان کے سر کے کچھ بال نظر آتے ہیں، نامحرم مرد کیلئے کیسا ہے ؟ اس بات کی وضاحت کردینا ضروری ہے کہ انہیں اس قسم کے پردے کی عادت ہوگئی ہے اور اگر انہیں ٹوکا جائے اور تذکر دیا جائے تو وہ قبول نہیں کرتی ہیں ؟

جواب:۔ اگر لذّت اور ریبہ کے ارادے سے نہ ہو تو اشکال نہیں ہے .

سوال۸۱۳:۔کبھی کبھی کوئی مرد طالب علم، متعدد خواتین طالبات کے ساتھ ایک کلاس میں یا اس کے بر عکس تعلیم حاصل کرتے ہیں کیا اس طرح سے تعلیم لینا جائز ہے ؟
ملحوظ رہے کہ اگر اس طرح تعلیم کو جاری نہ رکھے تو اُسکا نقصان ہوگا مثال کے طور پر دیر میں تعلیم سے فارغ ہوگا ؟

جواب:۔اگر حرام کام کا باعث نہ ہو تو اشکال نہیں ہے لیکن مناسب یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے ذمّہ دار حضرات، لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو لڑکوں کے تعلیمی اداروں سے، جدا کرنے کا پروگرام ترتیب دیں .

سوال۸۱۴:۔کیا چہرے کو چھپانا واجب ہے ، ملحوظ رہے کہ تعلیمی ماحول میں یہ بہت مشکل کام ہے ؟

جواب:۔چہرہ اور گٹّوں تک ہاتھ، پردہ کے حکم سے جدا ہیں اور ان کا چھپانا واجب نہیں ہے .

سوال۸۱۵:۔آج کے دور میں، خواتین زینت وآرائش کرکے معاشرے میں دکھائی دیتی ہیں، کیا ان کی طرف بغیر شہوت کے دیکھنا جائز ہے؟ اور اگر جائز نہیں ہے تو غیر عمدی نگاہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔غیر عمدی طور پر دیکھنے میں اشکال نہیں ہے اور اس قسم کی خواتین کا گلی کوچوں اور سڑکوں پر آنا جانا ، مسلمان مردوں کی رفت وآمد کیلے مانع نہیں ہو سکتا اگر چہ وہ جانتے ہوں کہ بغیر ارادہ کے، ان عورتوں پر ، نظر پڑ جائے گی .

سوال۸۱۶:۔ایک شخص ، نکاح متعہ کی جستجو میں ہے، اور اس کو معلوم ہے کہ فلاں مقام پر کچھ تعداد میں خواتین سے سامنا ہوگا جو اس کام کیلئے تیار ہیں، کیا اس مقام پر جانا جائز ہے تاکہ وہاں جاکر انہیں دیکھے اور ان میں سے کسی ایک کو پسند کرلے ؟

جواب:۔ اگر شادی کے ارادے سے ہو تو کوئی حرج نہیں ہے .

سوال۸۱۷:۔کیا خواتین کیلئے بری نیت کے بغیر ایسی زینت وآرائش میں گھر سے باہر نکلنا جائز ہے کہ جس سے دوسروں کی نظر جذب ہوتی ہو؟

جواب:۔ جائز نہیں ہے .

سوال ۸۱۸:۔ فرانس کی یونیورسٹیوں کے ماحول میں، خواتین اساتذہ یا لڑکیوں سے ملاقات کرتے وقت ، ان سے ہاتھ ملانے پر مجبور ہیں، ورنہ مسلمان طلباء کی بد اخلاقی سمجھا جائے
گا، اس صورت میں غیر مسلم خواتین سے مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ آپ کا شرعی وظیفہ، ہاتھ نہ ملانا ہے، اور اس اسلامی کلچر کے متعلق انہیں سمجھانا چاہیےٴ تاکہ بد اخلاقی پر محمول ہونے کا باعث نہ ہو .

سوال۸۱۹:۔ نامحرم عورت سے گفتگو کرنا کس صورت میں جائز ہے ؟

جواب:۔اگر اس میں لذت اور گناہ (ریبہ) نہ ہو تو اشکال نہیں ہے ؟

سوال820.:۔غیر مسلم عورتوں کے سامنے مسلمان خواتین کے پردہ کی مقدار بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ غیر مسلم عورتوں کے سامنے، مناسب یہ ہے کہ ان کے سامنے اپنے بدن کو برہنہ نہ کریں اگر چہ شرمگاہ کو چھپاکر باقی بدن کو ظاہر کرنا حرام نہیں ہے .

سوال۸۲۱:۔ایسی ویڈیو فلم دیکھنے کا کیا حکم ہے جس میں عورتیں عورتوں کے سامنے اور مرد مردوں کے سامنے ناچتے ہیں ؟

جواب:۔ ان فلموں کا دیکھنا گناہ وفساد کا باعث ہے اور جائز نہیں ہے .

سوال۸۲۲:۔تارےخی سین دکھانے کیلئے، کیا مسلمان مرد وعورت کا ایک جگہ جمع ہونا ،جو کافروں کا رول ادا کرتے ہیں اور شہوت میں ہےجان پیدا کرنے والے اور عاشقانہ مکالمہ کرتے ہیں، جائز ہے ؟

جواب:۔اچھے تعلیمی مقاصد کیلے کافروں کا کردار ادا کرنے میں، ممانعت نہیں ہے لیکن ہےجان آور اور شہوت انگیز مکالمہ جائز نہیں ہیں .

سوال۸۲۳:۔اگر احتیاط کے طور پر، دُلہن اپنے باکرہ ہونے کی جستجو کیلئے لیڈی ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے کی صورت میں، مرد ڈاکٹر کے پاس جائے، ملحوظ رکھتے ہوئے کہ لمس لازمی ہے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ اگر اِس کام کو ترک کرنے سے، فساداورمہم اختلافات کا گمان ہو تو جائز ہے، اس صورت میں حتی الامکان لیڈی ڈاکٹر سے اگر ممکن ہو تو دیکھے بغیر دستانوں وغیرہ کے ذریعہ، غیر مستقیم طور پر یہ کام انجام پائے .

سوال ۸۲۴:۔ ایسے استاد کے حکم کی تعمیل کرنے کا کیا حکم ہے ؟ جو شریعت کے ضروری احکام کا پابند نہیں ہے اور طالبات کے ہوتے ہوئے، طالب علم لڑکوں کو بیمار عورتوں کے معائنہ کا حکم دیتا ہے، البتہ استاد کے دستور کی تعمیل نہ کرنے کا، ممکن ہے، اس طالب علم کے امتحان میں پاس ہونے کے نمبروں میں یا فیل ہونے میں، دخل ہو ؟

جواب:۔اس مورد میں کہ جس میں ضرورت نہیں ہے، اسی طرح حکم کی تعمیل سے، معقول طریقہ سے، انکار کرنا چاہیےٴ مگر یہ کہ عورتوں کا معائنہ کرنا ڈاکٹری کی تکمیل کیلئے لازم ہو( ایسی تعلیم جو خواتین کی جان بچانے کا باعث ہوتی ہے) کہ اس صورت میں جائز ہے .

سوال۸۲۵:۔قصد ریبہ اور قصد لذّت سے کیا مراد ہے ؟

جواب:۔ریبہ سے مراد، حرام میں پڑنے کا خوف ہے اور لذّت سے مراد ،وہی جنسی لذّت ہے .

سوال۸۲۶:۔ چنانچہ چہرے اور ہاتھوں (گٹّے تک ہاتھوں) کو نہ چھپانا سے معاشرے میں خواتین کیلئے فساد کا باعث ہو تو کیا چہرے اور ہاتھوں کا چھپانا واجب ہے ؟

جواب:۔ اس صورت میں واجب ہو جائے گا، لیکن جب تک ایسی صورت حال کا یقین نہ ہو جائے، چہرے اور گٹّے تک ہاتھوں کا چھپانا لازم نہیں ہے .

سوال۸۲۷:۔کہا جاتا ہے کہ عورت کو ممیز لڑکے سے پردہ کرنا چاہئے آپ یہ بتائیں کہ بچّے کے ممیز ہونے کو کس طریقہ یا طریقوں سے پہچانا جاسکتا ہے ؟

جواب:۔مستحب ہے کہ خواتین ایسے (ممیز ) بچّے سے پردہ کریں اور ممیز سے مراد یہ ہے کہ جنسی مسائل سے آگاہ ہو .

سوال۸۲۸:۔لیڈی ڈاکٹر کے موجودہ ہوتے ہوئے کیا علاج کیلئے عورت کا مرد ڈکٹر کے پاس جانا جائز ہے ؟ توجہ رہے کہ اس کا لازمہ، اس پرنظر کرنا اور معائنہ کرنا ہے ؟

جواب:۔اگر اس کا لازمہ چہرے اور گٹّے تک ہاتوں کے علاوہ (دےگر اعضاء بدن پر) نگاہ کرنا، یا لمس کرنا لازمی ہے تو اس صورت میں ، فقط ضرورت کے وقت جائز ہے ورنہ لیڈی ڈاکٹر کے ہوتے ہوئے جائز نہیں ہے .

سوال۸۲۹:۔لوگوں کیلئے سٹا لائٹ ،ڈش انٹینا کے پروگراموں سے استفادہ کرنا کیسا ہے حالانکہ اس پر بعض اچھے پروگرام بھی آتے ہیں ؟

جواب:۔ان پروگراموں سے استفادہ کرنا جائز نہیں ہے اور اسکے بظاہر اچھے اور بے ضرر پروگرام، فاسد اور برے پروگراموں کی طرف ، جذب کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، لہذا اس بنا پر مسلمان کو، اسلام دشمنوں کے مسلمانوں کے درمیان گناہ فساد پھیلانے کے حیلہ بہانوں سے غافل نہیں ہونا چاہیےٴ .

سوال۸۳.:۔کیا بچّوں کیلئے سٹالائٹ کے پروگرام دیکھنا اس کو مھیا کرنا اور اسکو نصب کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ بچّوں اور بڑوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور اس کا خطرہ دونوں کیلئے مسلّم ہے .

سوال۸۳۱:۔ لڑکے اور لڑکیوں کے مشترک اسکول جب کہ دیہاتوں میں درسگاہ کی قِلّت کی وجہ سے دونوں کیلئے ایک اسکول ہوتا ہے، اس سلسلے میں آپ کا مبارک نظریہ کیا ہے؟

جواب:۔ضرورت کے وقت ، اسلامی حجاب اور شریعت کے احکام کی پابندی کرتے ہوئے کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن ان اسکولوں کو (دونوں کیلئے) جدا کرنے کی کوشش ضرور کرنا چاہیے .

سوال۸۳۲:۔مرد خیاط (درزی) سے، زنانہ لباس سلوانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔اگر اس کا لازمہ بدن کومس کرنا یادےگر حرام عمل، نہ ہو تو اس صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال۸۳۳:۔ایسی لڑکی کو دیکھنا جس سے شادی کرنے کا ارادہ ہو اور مزید معلومات کیلئے اس کے جسم اور چہرے کو دیکھنا چاہتا ہے، نیز اس کے ساتھ گفتگو کرنا کیسا ہے ؟

جواب:۔اس کو پہچاننے کیلئے ضروری مقدار میں، کوئی حرج نہیں ہے .

سوال۸۳۴:۔مردوں کیلئے چھوٹی آستین کا لباس پہنّے کا کیا حکم ہے ؟ اگر حرام ہے تو کیا اس کے حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں گناہ پر تعاون کرنے کا امکان ہوتا ہے ؟ اس صورت سے یقینی حکم حاصل ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ لِباس اِحرام کی کیفیت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ، جو چھوٹی آستین کے لباس سے بھی زیادہ کُھلا ہوا ہوتا ہے، اور حالت احرام میں کہ جب مرد عورتوں کے شانہ بہ شانہ طواف کرتا ہے، اس کا پہنا واجب ہے تو کیا وہاں (احرام کے لباس میں) گناہ پرتعاون کرنے کا امکان، زیادہ نہیں ہے ؟

جواب:۔ مردوں کیلئے چھوٹی آستین کے لباس پہنّے میں کوئی اشکال نہیں ہے مگر ان موقعوں پر کہ جہاں معلوم ہو کہ اس پر خاص گناہ مرتب ہونگے .

سوال۸۳۵:۔ خواتین کی مخصوص ورزش گاہوں میں جہاں کوئی مرد موجود نہیں ہوتا، دوسری عورتوں کے سامنے خواتین کیلئے ایسا لباس پہنّا جس میں فقط تن ڈھکتا ہے کیسا ہے ؟

جواب:۔ مسئلہ کے فرض میں کوئی ممانعت نہیں ہے مگر ان موارد میں کہ جہاں ایسا کرنے سے خاص گناہ ظاہر ہو .

سوال۸۳۶:۔قصد لذّت کے بغیر اہل کتاب (یہودی وعیسائی وغیرہ) کی عورتوں کے بالوں پر نگاہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔اگر لذّت کے ارادے سے نہ ہو تو اشکال نہیں ہے .

سوال۸۳۷:۔نامحرم عورت کی آواز کو (ترنم میں) مردوں کیلئے سننا کیسا ہے ؟ اس صورت میں جبکہ مذہبی اشعار (نوحہ قصیدہ وغیرہ) پڑھے اور اس میں فساد بھی نہ ہو ؟

جواب:۔ اشکال رکھتا ہے .

سوال۸۳۸:۔کیا اس تصویر کو جو بے پردہ لی گئی ہے، نامحرم مرد کو ظاہر کرنے (بنانے) کیلئے دینا جائز ہے ؟

جواب:۔اگر فوٹو بنانے والا اس تصویر والی کو پہچانتا نہ ہو اور کسی خاص گناہ کا باعث بھی نہ ہو تو اس صورت میں کوئی ممانعت نہیں ہے .

نکاح متعہ نفقہ کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma