۸۔غیبت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
۷۔مجسمہ سازی ۹۔جھوٹ

سوال ۵۵۲۔برای مہربانی غیبت کے معنیٰ بیان فرمائیں ؟

جواب۔غیبت یہ ہے کہ کسی کے پوشیدہ عیب کو اس کے پیچے بیان کریں ،لیکن ان مقامات پر جہاں مہم مسئلہ در پیش ہو جیسے مشورہ کرنا اور آپس میں صلح کرانا یا اس جیسے مسائل میں مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

سوال۵۵۳۔ایک دوست اپنے دوست سے کہتا ہے تم اگر فلاں کام انجام دوگے تو سب تمہارے خلاف باتیں کریں گے ،کیا پیٹھ پیچھے سب کچھ غیبت ہے ؟

جواب ۔یہ عبارت غیبت میں شمار نہیں ہوگی

سوال۵۵۴۔میں ایک ایسے شخص سے واقف ہوں کہ جب بھی اس سے ملتے ہیں اور بات چیت شروع کرتے ہیں وہ بہت زیادہ شکی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی بات اور گفتگو کرنے پر کہتا ہے غیبت نہ کریں برای مہربانی مختصر طور پر غیبت کے معنیٰ کی وضاحت فرمائیں ؟

جواب ۔غیبت یہ ہے کہ کسی کے پوشیدہ عیب کو اس کی پیٹھ پیچے بیان کریں اور اگر اس طرح کی کوئی بات نہ ہو تو لوگوں کو اس سے روکنا و ٹوکنا نہیں چاہئے نیز ان کی طرف غیبت کرنے کی نسبت نہیں دینا چاہئے

سوال۵۵۵۔ کیا کسی ادارے کے ایسے مدیر یا ایسے کارکن کی غیبت کرنا جائز ہے جو کسی غلط کام کا مرتکب ہوا ہو ؟

جواب ۔اگر نہی از منکر کے ارادے سے اور اس کا اثر بھی ہو تو لازم ہے

سوال۵۵۶۔کیا رسم و رواج ،اداب ،گفتار ،کردار ،لباس پہننے کے طور طریقہ،ظاہری شکل و شمائل کے سلسلے میں گفتگو کرنا یا دیہاتیوں ،شہریوں اور ایران اور تمام ممالک کے باشندوں اور مختلف قبیلوں کی نقل اتارنا غیبت میں شمار ہوتا ہے ؟

جواب۔ اگر عیب جوئی اور مسخرہ یعنی مذاق اڑانے کے ارادے سے نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے

سوال۵۵۷۔کیا اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے حکام اور ذمہ داران میں سے کسی ایک حاکم اور ذمہ دار شخس کے کاموں کے سلسلے میں اس کی پیٹھ پیچھے تحقیق اور جستجو کرنا ،اس حدیث کے مضمون کو مد نظر رکھتے ہوئے ”کلکم راع کلکم مسئول عن رعیتہ“اسلام کی مقدس شریعت کی رو سے غیبت میں شمار ہوتا ہے ؟

جواب ۔اجتماعی اور سماجی مسائل کی جستجو اور مثبت و مفید تنقید غیبت میں شمار نہیں ہوتی-

۷۔مجسمہ سازی ۹۔جھوٹ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma