خمس کا مصرف

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
کارو بار کے منافعخمس کے متفرقہ مسائل

سوال ۳۴۵۔ جو شخص دشمن کی زد پر ہو ،کیا سہم امام (ع) ودیگر وجوہات شرعیہ سے اسلحہ اور جنگی اوزار خرید سکتا ہے؟

جواب: حاکم شرع یا اس کے نمائندے کی اجازت سے، جائز ہے۔

سوال۳۴۶۔ خمس کی رقم کو، دیگر اجناس ،جیسے لباس اور زندگی کے دیگر وسائل میں تبدیل کرنااور انھیں سادات کو دینا کیسا ہے خصوصاً اُس صورت میں جبکہ سید، سہم سادات کو قبول کرنے سے ، بہت ہی ناراض ہوتا ہو؟

جواب: احتیاط کی بناپر خمس کی رقم کا دیگر اجناس میں تبدیل کرنا جائز نہیں ہے، مگر جبکہ سادات بذات خود تقاضا کریں اور ضروری نہیں ہے کہ اس رقم کو سہم سادات کے عنوان سے، انھیں دیا جائے کہ وہ ناراض ہوجائیں بلکہ ہدیہ کی شکل میں بھی دے سکتے ہیں۔

سوال ۳۴۷۔ کیا ماں کی جانب سے، فرزند کی طرف سیادت، منتقل ہوسکتی ہے؟

جواب: سیادت کے بعض احکام منجملہ، خمس لینا، منتقل نہیں ہوتے اور اس کی وجہ بھی فقہی کتابوں میں بیان ہوئی ہے۔

سوال ۳۴۸۔ کیا مالدار سید شخص جو حاکم شرع یا مجتہد کا نمائندہ بھی نہیں ہے، فقط اپنے ، سیّد ہونے کے عنوان سے، درپیش موارد میں، موٴمن فقیروں سے خمس لے کر واپس انھیں کو دے سکتا ہے؟

جواب: جامع الشرائط ، مجتہد کی اجازت کے بغیر، ایسا کرنے میں اشکال ہے۔

سوال ۳۴۹۔ کیا ہر مجتہد کے مقلدین پر، اپنے مال کا خمس، اپنے مجتہدین کو دینا لازم ہے؟

جواب: مقلد پر اپنے مجتہد کو خمس دینا اس صورت میں واجب ہے ، جب یہ معلوم نہ ہو کہ دیگر مجتہدین کرام خمس کی رقم کو ،انھیں مصارف میں خرچ کرتے ہیں، جنھیں مقلِّد کے مجتہد لازم جانتے ہیںیا حاکم کے عنوان سے اپنے مقلد سے خمس کی رقم کا مطالبہ کرے اور ان دو صورتوں کے علاوہ ، دیگر مجتہدین کے نظریہ کے مطابق ، خرچ کرسکتا ہے۔

سوال ۳۵۰۔ سہم امام(ع) کو زیارتوں پر خرچ کرنا کیسا ہے؟

جواب: اگر اس کی شان کا حصہ ہے اور اسراف بھی نہیں ہے تو جائز ہے۔

سوال ۳۵۱۔ کیا طالب علم حضرات ، سہم امام(ع) سے استفادہ کرسکتے ہیں؟

جواب: حاکم شرع کی اجازت سے ، ان کے لئے سہم امام(ع) لینا اس صورت میں جائز ہے جب وہ مفید علوم اسلامیہ حاصل کرنے میں مشغول ہوں۔

سوال ۳۵۲۔ اگر کوئی میت، مقروض ہونے کے ساتھ خمس کی بھی قرضدار ہو اور اس کا ترکہ دونوں قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہ ہو تواس صورت میں وارثین کس قرض کو مقدم رکھیں؟

جواب: اگر وہ مال جس پر خمس واجب ہے، موجود ہوتو اس کے خمس کو مقدم رکھیں اور اگر وہ مال موجود نہیں ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس مال کو دونوں قرضداروں کے درمیان تقسیم کریں۔

سوال ۳۵۳۔ کیا خمسی سال کی تاریخ کوبدلنا جائز ہے؟

جواب: خمسی سال کی تاریخ ،معین تاریخ سے ہر مقدار میں پہلے لانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بعد کی تاریخوں کی طرف لے جانا، حاکم شرع کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے۔

سوال ۳۵۴۔ اگر کسی شخص کی سیادت، نسب شناس عالم کے خبر دینے سے ثابت ہوجائے اور علماء کی ایک کثیر تعداد اس نسب شناس عالم کے عادل ہونے کی خبر دیں، کیا اس عالم کا قول حجت ہے؟

جواب: مذکورہ شرائط کے ذریعہ، سیادت ثابت ہوجاتی ہے۔

سوال ۳۵۵۔ سہم امام(ع) یا سہم سادات، خرچ کرنے کے لئے کیا حاکم شرع کی اجازت کی ضرورت ہے؟

جواب: سہم امام(ع) کے لئے ، حاکم شرع کی اجازت واجب ہے اور سہم سادات کے لئے بھی احتیاط واجب کی بناپر حاکم شرع کی اجازت لینا چاہیے۔

سوال ۳۵۶۔ الف)اگر کوئی شخص خمس کے مستحق کسی آدمی کو سہم امام(ع) کے عنوان سے کوئی معین چیز خریدنے کے لئے کچھ رقم دے لیکن وہ شخص اس رقم کو دوسری مہم چیز جو سستی بھی ہے خریدنے کے لئے استعمال کرے، کیا یہ کام جائز ہے؟


ب) اگر کوئی شخص شرم وحیا کی وجہ سے، دوسرے کے نام سے سہم امام(ع) حاصل کرے اور خود خرچ کرلے، اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب: الف) سہم امام(ع) کے سلسلہ میں ، جب بھی مالک کسی مخصوص مصرف میں لانے کو معین کرے، اس کی پیروری لازم نہیں ہے، لیکن اگر حاکم شرع معین کرے تو احیاط کا تقاضا ہے کہ اس کی رعایت کرے۔

جواب: ب) اگر زید کے نام سے لے کر، عمر کے بارے میں صرف کرے تو اشکال ہے، لیکن اگر ایک کلی اور عام عنوان کے لئے حاصل کرے اور اس عنوان کے کسی بھی مصداق میں صرف کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

کارو بار کے منافعخمس کے متفرقہ مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma