جمعہ اور عیدین کی نماز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نماز جماعتنماز کے متفرق مسائل

سوال ۲۶۶۔ اگر مسافر باطہارت( وضو) ہو کر نماز جمعہ کے دونوں خطبے سنے کیاظہر کی دورکعت نماز کی جگہ پر کافی ہےں ، اور کیا مسافر نماز جمعہ میں شریک ہوسکتا ہے ؟

جواب:۔ مسافر نماز جمعہ میں شرکت کرسکتا ہے اس کی نماظہر کی دورکعت کے لئے کافی (مجزی)ہے لیکن تنہا دو خطبوں کا سننا کافی نہیں ہے بلکہ دو رکعت نما ز جمعہ بھی ضرورپڑھے۔

سوال ۲۶۷۔ بعض علاقوں میں ،اذان سے پہلے ہی نماز جمعہ کے خطبے شروع کردیتے ہیں کیا اس صورت میں بھی ، نماز جمعہ میں شرکت کرنا واجب تخییری ہے ؟

اور اگر کوئی نماز جمعہ میں شرکت کرے تب بھی ظہر کی نماز اداکرنا ضروری ہے ؟

جواب:۔ مفروضہ مسئلہ میںاحتیاط کے طورپر نماز ظہر بھی پڑھے ۔

سوال ۲۶۸۔ دو نماز جمعہ کے درمیان جو مسافت اور فاصلہ معتبر ہے ، کیا اس فاصلہ کو اسی راستہ سے حساب کیا جائے گا جس سے لوگ آتے جاتے ہیں یا ہوائی راستے سے حساب ہوگا َ نیز اس مسئلہ کی دلیل کیا ہے ؟

جواب:۔ زمینی راستہ معیا ر ہے اور اس مسئلہ کی دلیل مطلق طور پر راستہ کہنا ہے اس لئے کہ مطلق( بغیر قید و شرط کے ) راستہ کہا جائے (یعنی فقط راستہ کہاجائے نہ ہوائی راستہ اور نہ زمینی راستہ ) تومعمولی راستہ مراد ہوتا ہے خصوصاً ہوائی سیدھا راستہ ، عام معمولی راستہ سے جس سے لوگ آمد و رفت کرتے ہیں ، کم ہوتا ہے ، اگر سید ھا راستہ معیار ہوتا تو روایات میں صراحت سے بیان کیا جاتا ( چونکہ بیان نہیں ہوا ہے ، لہٰذا عام اور معمولی راستہ مراد ہے مترجم )

سوال ۲۶۹۔ کیا( جمعہ کے دن ) نماز عصر میں ، امام جمعہ کی اقتداء کرنا صحیح ہے ؟

جواب:۔ کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۷۰۔ کیا جمعہ کی نماز میں خواتین کی شرکت مکروہ ہے ؟

جواب :۔ ہمارے زمانے میں عنوان ثانوی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، نماز جمعہ میں خواتین کی شرکت بہتر ہے ۔

سوال ۲۷۱۔ کیا دو جگہ پر نما ز عیدین کی جماعت کرائی جا سکتی ہے ؟

جواب:۔ ایسا کرنے میں اشکال ہے لیکن نماز پنجگانہ میں دو جگہ دو مختلف گروہوں کے ساتھ جماعت کرائی جاسکتی ہے ۔

نماز جماعتنماز کے متفرق مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma