تیسویں فصل (ذبح اور شکار کے احکام )

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
انتیسویں فصل )گمشدہ اموال اور ان چیزوں کے احکام جن کے مالک کا پتہ نہ ہو) (جانور کو ذبح کرنے سے پہلے ،شوک(کرنٹ) لگانا)

سوال ٩٦٤: اگر شکار کی ہوئی مچھلی کے شکم میں ایک چھوٹی مری ہوئی مچھلی برامد ہو تو کیا اس پر حلال ہو نے کا حکم لگایا جا ئے گا یا حرام ہونے کا حکم جاری ہوگا ؟

جواب : اشکال سے خالی نہیں ہے ، احتیاط اس سے پرہیز کر نے میں ہے ۔

سوال ٩٦٥:جانور کے ذبح کرنے کے لئے کیا آلہ کا لوہے کا ہونا لازم ہے یا ہر کاٹنے والی دھات کا فی ہے ؟

جواب : ہر تیز دھار والی دھات سے جائز ہے ۔

سوال ٩٦٦:کیا ذبح کرتے وقت ، ذبح کرنے والے شخص کے بجائے دوسرے شخص کے لئے بسم اللہ کہنا جائز ہے اور کیا ذبح کرنے کے لئے فقط بسم اللہ کا لفظ کا فی ہے ؟

جواب: بسم اللہ کا فی ہے اور خود ذبح کرنے والے شخص ہی کو کہنا چاہیے ۔

سوال ٩٦٧: جانور کے ذبح کرنے کے شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ آلہ لوہے کا ہونا چاہیے ، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ آج کل جو چاقو گھر وں میں ہوتے ہیں و ہ اسٹیل کے ہوتے ہیں اور لوہے کے چاقو ؤ ں کا زمانہ ختم ہو گیا ہے اور لوگ بھی اسی اسٹیل کے چاقوؤ ں سے ذبح کرتے ہیں ، اس کا حکم بیان فرمائیں؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ٩٦٨: چڑیا کے سر کو اکھاڑنے کا کیا حکم ہے کیا اس طرح کے کام سے چڑیا حلال ہو جاتی ہے ؟

جواب :حرام ہے ۔

 

سوال ٩٦٩: کیا دور حاضر کی ذبح کرنے والی مشینوں سے ذبح کرنا جائز ہے ؟

جواب :اگر اس میں تمام شرعی شرائط موجو د ہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ٩٧٠: اسٹیل کے چاقو سے بھیڑ ، بکری کو ذبح کرنے کا کیا حکم ہے ، اور لفظ اسٹیل کے کیا معنی ہیں؟

جواب : اس قسم کے چاقو سے ذبح کرنے میں کوئی مخالفت نہیں ہے بلکہ ہر تیز دھار دھات سے ذبح کرناجائز ہے اور عام طور پر فولاد کی ایک قسم کو اسٹیل کہا جاتاہے ۔

سوال ٩٧١: اگر پرندہ ، مرغ، گائے ، بھینس اور بھیڑ بکری کو مشین سے ذبح کریں ،کیا اس طرح کا ذبیحہ حلال ہے یا یہ کہ وہ حرام ، مردار اور نجس ہے اور اس کی خرید و فروخت اور اس سے حاصل ہوئی رقم حرام ہے ؟

جواب: جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ جب اس میں ذبح کے تمام شرعی شرائط کی رعایت کی جائے تو اس صورت میں کوئی مخالفت نہیں ہے اور اس طرح کا ذبیحہ حلال ہے ۔

سوال ٩٧٢: اس ذبیحہ کا کیا حکم ہے جسے مکمل شرعی قوانین کے مطابق ذبح کیا گیا ہو لیکن ذبح کرنے کے بعد اس کو بہت زیادہ گرم یعنی کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیا گیا ہو کہ جس کی وجہ سے اس کی رگیں بند یا کسی قدر بند ہو گئی ہوں اور اس کے نتیجہ میں اس ذبح شدہ جانور کا خون ، معمول کے مطابق خارج نہ ہو ا ہو ، اس ذبیحہ کے گوشت اور ان رگوں کے متعلق کیاحکم ہے جن میں خون رہ گیا ہو؟

جواب : اس کا گوشت حلال ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ اس کے اندر کے خون سے پرہیز کیا جائے ۔

سوال ٩٧٣: کیا تمام جانوروں کے ذبح کرنے کے لئے ، ذبح کرنے والی مشین چلاتے وقت ایک بار بسم اللہ کہنا کافی ہے یا یہ کہ ہر جانور کے لئے یا جس قدر جانور وں کو مشین فرصت دے(یعنی فاصلہ ہو) اس قدر بسم اللہ کہنا لازم ہے؟

جواب: اگر مشین مستقل چل رہی ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس وقت تک جب تک مشین چل رہی ہو ، ہمیشہ خدا کا نام دہراتا رہے۔ اگر چہ ایک بسم اللہ کے ساتھ چند جانور ذبح ہو جائیں۔

سوال ٩٧٤: کیا اسی شخص کو بسم اللہ کہنا چاہیے جس نے میشن چلائی ہے اگر چہ و ہ شخص ذبیحہ کے پاس اور اس کے سامنے بھی نہ ہو اور فقط یا اللہ یا اللہ کہے یا یہ کہ دوسرا شخص بھی کہہ سکتاہے ؟ اور وہی کافی ہے ؟

جواب : ضروری ہے کہ وہی شخص خدا کا نام لے جس نے مشین چلائی ہے اور یا اللہ کہنا بھی کافی ہے اور ذبح کرنے کے مقام پر حاضر ہونا بھی لازم نہیں ہے ۔

سوال ٩٧٥: اگرتیزی ، آسانی اور میشن کے چاقوؤں کے کند نہ ہونے کی غرض سے ، ہیروں کے برادے کو مخصوص (چپکانے والے)سیال کے ذریعہ ، چاقوؤں کی دھار پر اس طرح چسپاں کر دیں کہ ذبح کا عمل ہیرے کے ذریعہ انجام پائے ، لوہے یا فولاد کے ذریعہ نہیں، اگر چہ لوہا تقریباً ایک میلی میٹر ہیرے کے پیچھے ہو ، کیا اس اعتبار سے ، ذبیحہ حلال ہے البتہ اس صورت مٰن کہ جب کوئی اضطرار ، مجبوری بھی نہ ہو اور اختیار بھی رکھتاہو؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے حلال ہے۔

سوال ٩٧٦: جانوروں کو ذبح کرتے وقت کیا فقط آیات قرآن اور ذکر خدا کی یاد دہانی کو ، ٹیپ ریکارڈ و غیرہ کے ذریعہ  نشر کرنا کافی ہے یا یہ کہ بذات خود ذبح کرنے والے شخص کا خدا کا نام لینا ضروری ہے ؟

جواب:احتیاط واجب یہ ہے کہ ذبح کرنے والا شخص  کہے

سوال ٩٧٧:ذبح کرنے والے ان کارخانوں میں کہ جہاں بعض گائے ،بھینس یا بعض .... اور بچھڑوں کو لٹا یا جاتاہے ، ان کے عظیم الجثہ اور بھاری وزن ہونے کی وجہ سے ان کو قبلہ رو لٹانا ممکن نہیں ہوتا ، اس صورت میں ،اگر قبلہ رو کھڑا کر کے ، ذبح کیا جائے تو کیا ایسا کرنا کافی ہے ؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ٩٧٨: مرغ ذبح کرنے والے کارخانوں میں عام طور پر ایک دفعہ میں پانچ ہزار مرغہ ایک ساتھ ذبح کیے جاتے ہیں ، کیا ذبح کرتے وقت ، شروع میں ایک بار''بسم اللہ'' کہنا کافی ہے ؟

جواب : احتیاط ایسا کرنے میں ہے کہ معمول کے مطابق بسم اللہ دہراتا رہے۔

سوال٩٧٩:کبھی کبھی ایسا ہوتاہے کہ گائے کو کھڑا کرکے ذبح کرتے ہیں ، اس کے بعد گائے بھینس زمین پر گر جاتی ہے اورا س کی جان نکلنے سے پہلے اس کو قبلہ رو کر دیتے ہیں کیا یہ ذبح صحیح ہے ؟

جواب : کوئی اشکال نہیں ہے ۔

انتیسویں فصل )گمشدہ اموال اور ان چیزوں کے احکام جن کے مالک کا پتہ نہ ہو) (جانور کو ذبح کرنے سے پہلے ،شوک(کرنٹ) لگانا)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma