پانچویں فصل: وضو کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
چوتھی فصل: مطہرات کے احکامچھٹی فصل:غسل جنابت

سوال ۶۱۔ اگر کوئی شخص وضو میں تین مرتبہ چہرے اور ہاتھوں کو دھوئے تو اس کی وضو اور عبادات کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس کی وضو اور عبادات میں اشکال ہے ، لیکن توجہ رہے کہ دو یا تین مرتبہ دھونے سے مراد یہ ہے کہ وضو کے عضو کو ایک مرتبہ پورا دھوئے، پھر دوسری دفعہ شروع کرے اور مکمل طور پر دھوئے، البتہ کسی عضو پر صرف دو یا اس سے زیادہ دفعہ پانی ڈالنا جب تک مکمل طور پر عضو کو دھونے سے فارغ نہ ہو کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال ۶۲۔ کیا سر کا مسح صرف اس کے اگلے حصے پر ہونا چاہئے یا پچھلے حصے پا اس کے دونوں اطراف پر بھی ہوسکتا ہے؟

جواب: مسح کی جگہ سرکا صرف اگلا حصہ ہے۔

سوال ۶۳۔ اگر انسان وضو کی نیت سے اپنے سیدھے ہاتھ پر تھوڑا زیادہ پانی ڈالے تو کیا پاوٴں کا مسح اس پانی سے جائز ہے؟

جواب: جائز ہے ، لیکن بعض اوقات یہ کام اِسراف کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے حرام ہے اوراسی وجہ سے اشکال کاباعث ہے۔

سوال ۶۳۔ جس شخص کا یہ عقیدہ ہو کہ وضو میں سیدھا ہاتھ دو دفعہ دھونا واجب ہے ، کیا اس کا وضو صحیح ہے؟

ے اس کا وضو صحیح ہے اگر چہ وجوب کے اعتقاد سے دو مرتبہ دھلنا اس کی غلطی ہے۔

سوال ۶۵۔ اگر کوئی کسی اورکو وضو یا غسل کرائے تو کیا یہ صحیح ہے؟

جواب: اس کا وضو اور غسل باطل ہے، لیکن یہ کہ جب دوسرا اس کے بدن پر پانی ڈال ڈالے اور وہ خود ہی اپنے آپ کو دھلے تو صحیح ہے، لیکن یہ کام ضروری مواقع کے علاوہ مکروہ ہے۔

سوال ۶۶۔جسم پر نقش و نگار بنوانے کا کیا حکم ہے، کیا اس سے غسل اور وضو میں کوئی مشکل پیش آتی ہے؟

جواب: جب بھی جسم کے لئے کوئی خاص نقصان نہ ہو اور ایسی تصویریں بھی نہ ہوں جو اخلاق کے خراب ہونے کا باعث بنیں تو جائز ہے، بہر حال وضو اور غسل کے لئے کوئی رکاوٹ ایجاد نہیں کرتے ۔

سوال ۶۷۔میں سائنازٹ(Sinsit)(ناک کے گرد اور گالوں کے اوپر سخت گڈھوں کا ہوجانا جس سے مواد بہتا ہے چہر پر ورم آجاتی ہے اور سر میں شدید درد رہتا ہے)کا مریض ہوں اور پانی میرے لئے مضر ہے ، البتہ ایک دفعہ آپریشن بھی کرایا لیکن وہ نہ صرف میرے لئے صحیح رہا بلکہ نقصان دہ بھی ثابت ہوا ، جب بھی وضو کے لئے پانی استعمال کرتا ہوں میرے سر کا درد زیادہ ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ تو میری ناک سے خون بھی بہنے لگتا ہے، فی الحال میں تیمم کرکے نماز پڑھتا ہوں ، مذکورہ بالا نکات کے پیش نظر کیا مجھے تیمم کرنا جاہئے یا وضو؟(ضمنی طور پر کہ بعض حضرات کہتے ہیں کہ گرم پانی سے وضو میں کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے)

جواب:اگر گرم پانی سے کوئی نقصان نہ ہوتا ہو اور اس کا حصول بھی ممکن ہو تو اسے چاہئے وضو کرے ورنہ تیمم کرے، اگر چہ اس کی مدت طولانی بھی ہوجائے تو کوئی مساٴلہ نہیں ہے۔

سوال ۶۸۔ وہ شخص جس کا پائخانہ یا پیشاب بے اختیار نکل جاتا ہو اور ایک تھیلی کے ذریعہ بدن تک پہنچنے سے روکے رکھتا ہو ، اب اگر نماز سے پہلے وہ تھیلی آلودہ ہوجائے تو کیا اس کو بدلنا واجب ہے؟اگر تھیلی پاک ہو اور نماز کے دوران پائخانہ یا پیشاب بے اختیار خارج ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

جواب: وہ شخص جس کا پائخانہ یا پیشاب پے در پے نکلتا ہو اسے چاہئے کہ ہر وضو کے بعد فوراً نماز میں مشغول ہوجائے اور نماز احتیاط اور بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کے لئے وضو کرنا لازم نہیں ، بشرطیکہ نماز اور ان کاموں کے درمیان فاصلہ نہ ڈالے، نماز کی حالت میں نجس تھیلی ساتھ رکھنے سے نماز باطل نہیں ہوتی۔

سوال ۶۹۔ کیا درج ذیل امور ، وضو میں رکاوٹ شمار ہوتے ہیں اور ان کو وضو سے پہلے برطرف کرنا چاہئے:

 الف)مٹی کے تیل کا اثر جو ہاتھ دھونے کے بعد بھی باقی رہتا ہے اور مکمل طور پر برطرف نہیں ہوا ہے۔

ب)وہ رنگ جو بعض کھانے کی چیزوں پر لگانے کی وجہ سے اس کا اثر ہاتھ میں باقی رہ جائے جیسے اخروٹ کے چھلکے کا رنگ جو کچھ وقت گزرنے کے بعد صاف ہوتا ہے۔

ج) چونے اور سمینٹ کا اثر۔

د) اگر بال پین یا قلم وغیرہ سے اعضائے وضو پر لکیر کھینچی جائے۔

ھ)ہاتھوں میں ایک ایسا مانع لگا ہوہے جو نجس تو نہ ہولیکن دیر سے ، برطرف ہوتا ہو۔(مثلاً دس دن میں)

جواب:جب بھی ان چیزوں کا کوئی ذرہ جو پانی کے پہنچنے میں مانع ہو ہاتھوں پر باقی نہ رہے تو وضو کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں، اگر چہ رنگ یا چربی موجود رہے ، لیکن اگر وہ وضو کے پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ بنے اور اسے فی الحال برطرف بھی نہیں کیا جا سکتا ہو تو اسے چاہئے کہ جبیرہ وضو کے طریقے پر عمل کرے ۔

سوال ۷۰۔ اگر وضو سے پہلے مانع کے بارے میں تحقیق کرے، لیکن وضو کے بعد دیکھے کہ ایک مانع موجود تھا تو کیا مانع کو برطرف کرکے دوبارہ نماز پڑھے ؟

جواب: اگر یہ احتمال دے کہ مانع وضو کے بعد واقع ہوا ہے تو اعادہ لازم نہیں ہے۔

سوال ۷۱۔ کیا شکی مزاج افراد اپنے ظن و گمان پر عمل کرسکتے ہیں؟(اگر ظنّ و گمان قوی ہوں تو کیسا ہے؟)

جواب: ان کو چاہئے کہ جس طرح عام لوگ انجام دیتے ہیں وہ بھی اسی مقدار پر اکتفاء کریں، یہاں تک کہ اگر ان کو کوئی ظن و گمان حاصل بھی نہ ہو۔

چوتھی فصل: مطہرات کے احکامچھٹی فصل:غسل جنابت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma