۳۔ قربانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
۲۔رمی جمرات 4 - منیٰ میں بیتوتہ( شب گذاری)

سوال ۴۵۷۔ قربانگاہ میں قربانی کے گوشت کا بلڈوزر کے ذریعہ برباد ہونے کی صورت میں کیا حاجی حضرات قربانی کے بجائے اس کی قیمت کو ، امور خیر کی جگہوں کے لئے نظر میں رکھ سکتے ہیں ؟

جواب :۔ دوسری جگہوں پر، جیسے اپنے شہر میں، ذی الحجہ ہی ،میں قربانی کرنا ضروری ہے اور ا س کی قیمت کو دوسری جگہوں پر خرچ کرنا کافی نہیں ہوگا ۔

سوال ۴۵۸۔ کس صورت میں حاجی کے اوپر اپنے وطن میں قربانی کرنا واجب ہے ؟

جواب :۔ دور حاضر میں قربانی کی تین حالت ہیں ۔



۱لف) اس صورت میں کہ جب وہاں پر قربانی کرسکتا ہو اور وہیں پر اس قربانی کو مصرف میں لاسکے یہ صورت ہر چیز سے مقدم ہے ۔



ب) اس صورت میں کہ جب وہاں ( مکہ میں ) پر استعمال کے قابل نہ ہو لیکن مسلمان اس کو پیک کرکے منیٰ سے باہر دوسرے شہروں میں بھیجدیں تاکہ ضرورت مند لوگوں کے استعمال میں آسکے ، پہلی صورت میں اگر ممکن نہ ہو تو دوسری صورت میں واجب ہے۔



ج) یہ کہ جب یہ دونوں صورتیں ممکن نہ ہوں اور قربانی ضائع اور بر باد ہو جائے تو اس صورت میں قربانی کی رقم جد اکریں اور ماہ ذی الحجہ ہی میں واپس آنے کے وقت ، قربانی کرے اور اس کے مصارف میں مصرف کرے ، ان کے حج میں کسی طرح کو ئی اشکال نہیں ہو گا اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو قربانی کی رقم کو علیحدہ رکھدیں اور اس کو اپنے ذمہ لے لیں ۔

سوال ۴۵۹۔ مکہ مکرمہ میں گوشت کو تقسیم کرنے کا مقام ، مسجد تنعیم سے تقریباً ایک کلو میٹر کے بعد ہے ملحوظ رکھتے ہوئے کہ خدمت گذار حضرات ، قافلہ کا حصہ لے نے کے لئے وہاں جانے پر مجبور ہیں ، کیا ان کے عمرہ تمتع یاواجب حج میں اشکال پیش آجاتا ہے ؟ خصوصاً جو مستحبی یا نیابتی حج بجا لاتے ہیں ، ان لوگوں کے لئے اس مسئلہ کا کیاحکم ہے؟

جواب:۔ عمرہ تمتع کے اعمال انجام دینے کے بعد ، اس طرح کے علاقوں میں آمد و رفت کرسکتے ہیں اور عمرہ مفردہ میں اس مہینہ کے گذرنے سے پہلے جس میں عمرہ کو بجا لایاہے جب بھی خارج ہو اور واپس آئے تو اسی مسجد تنعیم سے مُحرم ہو کر عمرہ بجا لانا ضروری ہے ۔

سوال ۴۶۰۔ منیٰ میں فقیر نہیں ہیں اور جیسے ہی قربانی کے جانور کو ذبح کیا جاتا ہے ، ویسے ہی اس کام پر مامور اشخاص ، قربانی کے گوشت کو ختم کردیتے ہیں یا تلف کیا جاتا ہے کیا سفر سے پہلے کسی ایک فقیر سے وکالت لینا ضروری ہے تاکہ ذبح کرنے کے بعد اپنے حصہ کی طرح اس کے حصہ سے اعراض کریں یا وکالت لینا لازم نہیں ہے ؟

جواب :۔ مذکورہ صورت میں وکالت لیکر یا وکالت کے بغیر ،وہاں( منیٰ میں ) قربانی کرنے میں اشکال ہے لہٰذا گذشتہ مسئلہ میں بتائے گئے طریقوں پر عمل کریں ۔

سوال ۴۶۱۔ سعودی عرب کی حکومت نے ذبح کرنے کے لئے منیٰ کے قریب چند مقامات معین کئے ہیں اس سلسلہ میں حاجیوں کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب :۔ آج کے زمانے میں اکثر قربانگاہ یں منیٰ کے باہر ہیں لیکن موجودہ حالات میں وہاں پر قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۴۶۲۔ اگر کوئی شخص ذی الحجہ کے مہینے میں مافی الذمہ کی نیت سے اپنے وطن میں قربانی کرے کیا اس کی کھال اور بٹ وغیرہ کو کامل طور پر فقیر کو دینا چاہئیے یا س کا تیسرا حصہ فقیر کو دیا جائے اور باقی دو حصہ کو اپنے اپنا اور دوستوں کے حصہ کے عنوان سے ، استعمال کیا جائے اور اگر اس کے خلاف عمل ہو گیا ہو تو کیا بھیڑ بکری کے ذبح کرنے کے دن کی قیمت کا مقروض ہے یا قرض ادا کرنے کے وقت کی قیمت کا مقروض ہے ؟

جواب:۔ اس کو اپنے حصہ کے عنوان سے استعمال کرسکتا ہے یا دوستوں اور فقیروں کو دے سکتا ہے لیکن قصاب کو اس کے کام کے عوض دینے میں اشکال ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگر خود اس نے اس کو استعمال کیا ہوتو اس کی قیمت کو صدقہ دیدے اور قیمت کا معیار ذبح کرنے کا دن ہے ۔

۲۔رمی جمرات 4 - منیٰ میں بیتوتہ( شب گذاری)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma