محرم خواتین

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
وہ عورتین جن سے شادی کرنا حرام ہے نکاح دائم کے احکام

سوال ۷۱۶۔ماموں کے محرم ہونے پر ، شہرت فتوای کے علاوہ کیا دلیل ہے ؟

جواب ۔ یہ مسئلہ صراحت کے ساتھ قرآن میں سورہ نساء کی آیت نمبر ۲۳، میں آیا ہے ، وہاں پر کہ جہان خدا وند عالم فرماتا ہے : وبنات الاخ و بنات الاخت !۔اور یہ بات مسلم ہے کہ بھانجی جس کی محرم ہے تو ماموں بھی اس کا محرم ہوگا ، اس لئے کہ ایک طرف ایک بھائی کی بیٹیا ں اور بہن کی بیٹیاں ۔

سوال ۷۱۷۔ کیا انسان کی زوجہ کی بہو ( یعنی اس بیٹے کی بیوی جو بیٹا دوسرے شوہر سے ہے ) اس انسان کی محرم ہے )؟

جواب ۔ فقط اپنے بیٹے کی بیوی ، اس کے لئے محرم ہے اپنی بیوی کی بہو نہیں ۔

سوال ۷۱۸۔ اگر زید اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور وہ عورت طلاق گذارنے کے بعد دوسرے شخص سے شادی کرلے اور اس شادی کے نتیجہ میں اس کے یہاں بیٹی پیدا ہوجائے کیا زید اس لڑکی ( مطلقہ بیوی کی دوسرے شوہر کی بیٹی ) سے ، اس کے شادی کے لائق ہونے کے بعد ، شادی کرسکتا ہے ؟

 

جواب ۔ انسان کی بیوی کی دوسرے شوہر سے بیٹی ، اس کی محرم ہے ( اس شرط کے ساتھ کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کی ہو ) اور اس سے شادی کرنے سے پہلے یا طلاق لینے کے بعد ( دوسرے شوہر سے پیدا ہوئی ہو ) بیٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۷۱۹۔ ایک شخص نے ایک عورت سے کم مدت کے لیے عقد متعہ کیا ، مدت کے ختم ہونے کے بعد اس شخص کی متعی بیوی ہونے کی وجہ سے اس کی ہونے والی بیٹی سے ، محرمیت باقی رہتی ہے ( چاہے وہ عورت زندہ ہو یا مر گئی ہو ) اور کیا اس کی بیٹی کی بیٹی اور اس طرح جس قدر بعد کی نسلوں کی طرف چلا جائے ، کیا ان کی بہ نسبت بھی اس کی محرمیت باقی ہے ؟

جواب ۔ چنانچہ اس عورت سے مقاربت کی ہوتو اس کی بیٹیاں مطلقاًاس کے اوپر حرام ہیں ۔

سوال ۷۲۰۔ اگر کوئی ایسی بیوہ عورت جس کے یہاں اس کے مرحوم شوہر سے بیٹے بیٹیاں ہوں ، دوسرے شخص سے شادی کرلے کیا اس کا دوسرا شوہر اس کے سابقہ شوہر کے بیٹے بیٹیوں کے لئے محرم ہیں ؟

جواب ۔ شادی کے بعد دوسرا شوہر اس کی بیٹیوں کے لئے محرم ہے لیکن بیٹوں کی بہ نسبت محرم ہونے کا تو مفہوم نہیں ہے ۔

سوال ۷۲۱۔ ایک شخص ایک شہید کی بیوہ سے جس کی ایک بیٹی ہے ، شادی کرلیتا ہے ، کیا وہ بیٹی اس شخص کے دادا کے لئے محرم ہے ، اگر محرم نہیں ہے تو محرم ہونے کا کیا طریقہ ہے ؟

جواب ۔ نامحرم ہے ، لیکن اگر اس کے دادا کا دوسرا بیٹا ہو تو اس لڑکی سے اس کا شرعی صیغہ پڑھے تو اس کی بہو کے حکم میں ہوجائے گی ، اور اس کے لئے محرم ہوجائیگی ۔

سوال ۷۲۲۔ ایک شخص کی دو بیویاں ہیں اور دونوں سے اولاد ہے اور یہ ہم جانتے ہیں کہ اس بیوی کی بیٹیوں کی اولاد اور بیٹوں کی اولاد کی اولا د اس ( دوسری ) بیوی کے لیے محرم ہیں ، اب سوال یہ ہے کہ اس کی بیٹیوں کی اولاد ( پہلی بیوی کی نواسیاں ) بھی دوسریبیوی کیلئے محرم ہوں گی ؟

جواب ۔ اس کے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ، دوسی بیوی کےلئے محرم ہوں گے اس لئے کہ باپ کی بیوی اور دادا کی بیوی محرم ہیں ۔

سوال ۷۲۳۔ کبھی کبھی وہ لوگ جو صاحب اولاد نہیں ہوتے ، یتیم خانہ سے لڑکی لیکر پرورش کرتے ہیں ، کیا اس لڑکی سے گود لینے والے باپ کے لئے ، محرم ہونے کا کوئی طریقہ ہے ؟

جواب ۔ اگر اس شخص کا باپ موجود ہو تو اس لڑکی کو اس کے عقد متعہ میں دیدے تو اس شخص کے لئے اور اس کے بیٹوں کیلئے محرم ہوجائے گی اور اگر دوسری بیوی سے اس کے بچے ہوں تو اپنے سے اس لڑکی کا عقد متعہ پڑھ لے اس طرح وہ لڑکی اس کے بیٹوں کے لئے محرم ہوجائے گی لیکن اس صورت میںمدت متعہ کے ختم ہونے کے بعد خود اس کے لئے محرم نہیں ہوگی ۔

سوال ۷۲۴ ۔ ایک شخص نے اپنی بیوی کے مرنے کے بعد دوسری شادی کرلی اور اس کی پہلی ساس ( یعنی پہلی مرحومہ بیوی کی ماں ) نے بھی دوسری شادی کرلی، کیا وہ شخص ابھی بھی اپنی پہلی خوش دامن کے ساتھ محرم ہے ؟ طلاق ہونے کی صورت میں کیاحکم ہے ؟ اگر کسی کا بیٹا مرجائے اور اس کی بہو ( بیٹے کی بیوی ) دوسری شادی کرلے یا اس کی بہو طلاق لے لے اور دوسرے سے شادی کرلے ، تب بھی پہلے شوپر کے والد کے لیے محرم ہے ؟

جواب ۔ خوش دامن ( ساس ) بہر حال محرم ہے اور بہو بھی ہر حال میں خسر کے لئے محرم ہے ۔

سوال ۷۲۵۔ ایک شخص کے دو بیویاں ہیں اور دونوں بیویوں میں سے ہر بیوی کے چند بیٹیان ہیں اس نے سب بیٹیوں کی شادی کر دی ، کیا اس کے داماد دوسری بیوی کے لئے محرم ہیں ؟اور آیا ان کے بچے اور بچوں کے بچے خواہ اس کی لڑکیوں سے یا اس ( دوسری بیوی ) کی لڑکیوں سے ہوں ، اس مرد کی دوسری بیویوںکے لئے محرم ہوں گے ۔

جواب : بچے اور نواسے نواسیاں ، اس شخص اور اس کی بیوی کے لئے محرم ہیں لیکن ایک بیوی کے داماد دوسری بیوی کیلئے محرم نہیں ہیں ۔

سوال ۷۲۶۔ کیا دوسری بیوی کی ماں پہلی بیوی کے بیٹے کے لئے محرم ہے ؟

جواب ۔ محرم نہیں ہے ۔

سوال ۷۲۷۔ اگر پہلی بیوی کے پہلے شوہر ( موجودہ شوہر کے علاوہ ) سے ، ایک بیٹا ہو ، اس بیٹے کا ، جو پہلے شوہر سے تھا ، دوسرے شوہر کی ماں اور بیوی کی نسبت کیا وظیفہ ہے ؟

جواب : محرم نہیں ہے ۔

سوال ۔ عقد متعہ کی عدت کے دوران ، زنا کا کیا حکم ہے ؟ کیا ہمیشگی حرام کا باعث ہے ؟ اس سلسلے میں امام خمینی (رہ) کا کیا فتویٰ ہے ؟

جواب ۔ عقد متعہ کی عدت کے دوران ، زنا مسلما ً حرام ہے ، لیکن اس عورت کے ہمیشہ کے لئے حرام ہونے کا باعث نہیں ہے ، اور تحریر الوسیلہ اور توضیح المسائل میں امام خمینی (رہ) کا فتوی ٰ بھی یہی ہے ۔

وہ عورتین جن سے شادی کرنا حرام ہے نکاح دائم کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma