نویں فصل تیمم کےاحکام:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
آٹھویں فصل میت کے احکام دسویں فصل نماز کے احکام

سوال ۱۰۱۔ اگر کوئی شخص غسل جنابت کے بدلے تیمم کرلے کیا وہ مسجد میں داخل ہوسکتا ہے یا قرآن کے الفاظ کو چھو سکتا ہے ؟

جواب : جن جگہوں پر تیمم جائز ہے تیمم کرنے کے بعد وہ سب کام انجام دے سکتاہے جن میں طہارت شرط ہے ۔

سوال ۱۰۲۔ جس شخص کو ( بیماری کی وجہ سے ) پیشاب کے ساتھ ہمیشہ منی کے اجزاء خارج ہوتے ہوں ،اور صحتیاب ہونے کی امید بھی نہ ہو، کیا وہ تیمم سے اپنے اعمال بجالاسکتا ہے ؟ چونکہ مفروض یہ ہے کہ ہمیشہ غسل جنابت کرنے سے اس کو ناقابل تلافی جسمانی ضرر ہوسکتاہے ؟

جواب : مذکورہ صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ جس قدر غسل کرنا باعث ضرر نہیں ہے غسل کرے ، اور جب باعث ضرر ہو تیمم کرنا جائزہے لیکن احتیاط کے طور پر وضو بھی کرلے یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ منی کے ذرّات پیشاب میں مل کر مکمل طور پر ختم نہ ہوئے ہوں ،اور اگر منی کے ذرّے ، پیشاب میں ملکر بالکل ختم ہوگئے ہیں ۔ تو اس پر غسل ضروری نہیں ہے ، اسی طرح اگر اسے شک ہو کہ وہ منی کے قطرے ہیں ( یا دوسری ( مذی وغیرہ) چپکنے والی چیز ہے جو کبھی کبھی پیشاب کے راستہ سے خارج ہوتی ہے ، توبھی غسل نہیں ہے ۔

سوال ۱۰۳۔ جو شخص ایسے مرض میں مبتلا ہے کہ ریح خارج ہونے سے خود کو نہیں روک سکتا ، اور وضوء کرنا بھی اس کے لئے مضر ہے کیا ایسے شخص کے لئے ضروری ہے کہ ایسی جگہ ( مثال کے طور پر پتھر ) پر نماز پڑھے کہ اگر ریح خارج ہو جائے تو تیمم کرے اور نماز کو جاری رکھے یعنی اسی نماز کو کامل کرے ؟

جواب: اگر نماز کے درمیان اس کے لئے دوبارہ تیمم کرنا میسر اور آسان ہو ، بغیر اس کے کہ نماز باطل ہو تو تیمم کرنا ضروری ہے ، البتہ اگر بار بار تیمم کرنا اس کے لئے ضرر و حرج کا باعث ہو تو اس صورت میں واجب نہیں ہے ۔

آٹھویں فصل میت کے احکام دسویں فصل نماز کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma