شوہر اور زوجہ کی میراث

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
میراث کا تیسرا طبقہ میراث کی متفرقہ مسائل

سوال ١١١٣۔ ایک شخص اپنا ٹرک لیکر، میدان جنگ یعنی محاذ پر جاتا ہے اور وہاں پر خود شہید اور ٹرک منہدم اور بر باد ہوجاتا ہے، اس کے بعد حکومت ٹرک کا معاوضہ، اس کے گھرواوں کو دیدیتی ہے کیا شہید کی زوجہ (بیوہ) مذکورہ رقم میں سے، میراث کے طور پر اپنے حق کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

جواب: اگر محاذ پر ٹرک کو لیجانا، حکومت کے کہنے سے تھایا حکومت نے ضمانت لی تھی (اگرچہ عام طور پر حکومت نے ضمانت لی ہو نہ فقط اس مورد میں) تو اس صورت میں شہید کی زوجہ کو اس رقم کا آٹھواں حصہ میراث کے طور پر ملے گا اور اگر مذکورہ شہید، حکومت کے کہے بغیر یا اس کی ضمانت کے بغیر اپنی مرضی سے محاذ پر ٹرک لے گیا تھا تب مربوط افسروں سے دریافت کرنا ضروری ہے کہ ٹرک کا معاضہ دینے سے ان کا کیا مقصد ہے شہید کے بچوں کی مدد کرنا ہے یا اس کی زوجہ بھی شامل ہے نیز دریافت کرنا ضروری ہے کہ عطاء کی ہوئی یہ رقم، اس کی میراث کا حصہ ہے یا اس سے کم یا زیادہ ہے؟

سوال ١١١٤۔ اگر شوہر اور زوجہ کا ایک دوسرے کے علاوہ، کوئی اور وارث نہ ہو تو اس صورت میں اُن کی میراث کیسے تقسیم کی جائے گی مہربانی فرماکر بیان فرمائیں؟

جواب: جب کوئی شوہر یا زوجہ دنیا سے گذر جائیں اور کوئی دوسرا شخص ان کا وارث نہ ہو، اس صورت میں اگر زوجہ کا انتقال ہوجائے تو اس کا تمام مال، شوہر کا حق ہے اور اگر شوہر کا انتقال ہوجائے تو اس کا ایک چوتھائی مال، زوجہ کا حق ہے اور باقی مال امام علیہ السلام سے متعلق ہے ۔(١)
سوال ١١١٥۔ زید کی پہلی زوجہ کا وضع حمل کے وقت انتقال ہوگیا، اس کے کچھ دیر کے بعد اس کا نومولود بچہ بھی مرگیا، اس واقعہ کے ایک سال بعد اس نے اپنے خاندان ہی کی ایک لڑکی سے دوسری شادی کی اور بیس سال ازدواجی زندگی بسر کی لیکن دوسری زوجہ سے کوئی اولاد نہیں ہوئی، یہاں تک کہ اب اس کا انتقال ہوگیا ہے، اس صورت میں اس کی بیوہ کی میراث کی کیفیت کیا ہے؟

جواب: جب انتقال کے وقت ، شوہر کے کوئی اولاد نہ ہو تو اس کے مال کا ایک چوتھائی حصہ میراث کے طور پر اس کی بیوہ کو ملے گا (زمین کے علاوہ) اور باقی مال ودولت دوسرے وارثوں کا حق ہے ۔

سوال ١١١٦۔ کیا زوجہ کو، آبیاری کے لئے قدرتی حوض اور نالیاں یا کنویں کے پانی میں سے میراث ملے گی؟

جواب: فقط اس مقدار پانی سے جو شوہر کے انتقال کے وقت، اس میں موجود تھا، میراث ملے گی ۔

سوال ١١١٧۔ کیا زوجہ کا مہر بھی اس کی میراث کا حصہ ہے اور اگر میراث کا حصہ ہے تو کیا شوہر کو حق ہے کہ مہر میں سے اپنا حصہ نکال کر باقی رقم کو، زوجہ کے دیگر وارثوں کو دیدے؟

جواب: جی ہاں، اس کی میراث کا حصہ ہے اور اس کے دیگر تمام مال کی طرح تقسیم کیا جائے گا ۔

سوال ١١١٨۔ کیا شادی کرتے وقت، نکاح کے ضمن میں شوہر اپنی زوجہ سے شرط کرسکتا ہے کہ اگر وہ پہلے مرگیا اور زوجہ اس وارث ہوگئی، تو وہ اپنی میراث کو اس کے بیٹے کو ہبہ کردے جو اس شخص کی پہلی زوجہ سے ہے جس کا انتقال ہوگیا تھا؟

جواب: یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے کہ یہ شرط، کاملاً مبہم اور غیر واضح ہے، اشکال سے خالی نہیں ہے ۔

سوال ١١١٩۔ کیا اس رقم میں جو شوہر کی دیت کے عنوان سے دریافت ہوئی ہو، زوجہ کا بھی حق ہے؟

جواب: جی ہاں، دوسرے تمام مال کی طرح اس میں سے بھی زوجہ کو میراث ملے گی ۔

سوال ١١٢٠۔ میرا نام فاطمہ ہے، میرے شوہر کا سن ٦٣ھ شمسی میں انتقال ہوگیا تھا، ملحوظ رہے کہ میں ان مرحوم کی دوسری بیوی ہوں، ان کے انتقال کے دو سال بعد ان کے بچوں نے ان کا مال میراث کے طور پر تقسیم کرلیا جبکہ مجھے میرا حق بالکل نہیں دیا گیا، اُن مرحوم کی دولت وثروت اور زمین جائداد درج ذیل شرح کے مطابق ہے:
١۔ پستہ کے باغات، ٢۔تین رہائشی مکان جو اُن مرحوم کے نام ہیں ٣۔ٹریکٹر اور اس کا سازوسامان ٤۔کنواں، ٹیوب ویل اور اس کی عمارت، پانی بجلی کا کنکشن اور کنویں بنانے کے لئے حکومت سے اجازت نامہ ٥۔منقولہ مال اور گھر کی ضروریات کا سامان، مذکورہ مطالب کو ملحوظ رکھتے ہوئے برائے مہربانی درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:
الف) کیا مجھے ان چیزوں میں کوئی حق ہے اور اگر ہے تو اس کی کیا صورت ہے؟
ب) یہ بات مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس ١٣سال کی مدت میں مجھے میرا حق نہیں دیا گیا ہے کیا ان چند سال کی آمدنی میں بھی میرا حصہ ہے؟
ج) کیا ان چیزوں کی میراث دینے کے لئے، ان کی دور حاضر کی قیمت معیار ہے، یا میت کے انتقال کے وقت کی قیمت اور اگر میت کے انتقال کے وقت کی قیمت معیار ہے تو کیا مہنگائی وغیرہ کا اس میں حساب ہوگا؟

جواب:
الف) غیر منقولہ چیزوں (جیسے باغات وغیرہ) کا آٹھواں حصّہ اور اسی طرح منقولہ چیزوں کا آٹھواں حصّہ دونوں بیویوں کو ملے گا، جو برابر دونوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔
ب) منقولہ مال کی آمدنی میں سے ، مذکورہ مدّت کے منافعہ کو ادا کریں اور احتیاط یہ ہے کہ غیر منقولہ چیزوں کے بارے میں بھی ایسا ہی کریں (یعنی مذکورہ مدت کا منافعہ ادا کریں)
ج) ادا کرتے وقت کی قیمت معیار ہے ۔

__________________

١۔ جواہر، ج،٣٩؛ وسائل الشیعہ، ج١٧، باب میراث الزواج.

 

میراث کا تیسرا طبقہ میراث کی متفرقہ مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma