انتیسویں فصل )گمشدہ اموال اور ان چیزوں کے احکام جن کے مالک کا پتہ نہ ہو)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
اٹھائیسویں فصل (غصب کے احکام ) تیسویں فصل (ذبح اور شکار کے احکام )

سوال٩٥٣:امام رضا (علیہ السلام) کے مقدس روضہ پر کبھی کبھی ہزاروں کی تعداد میں ، گمشدہ جوتے جمع ہوجاتے ہیں ،ان جوتوں کا حکم بیان فرمائیں؟

جواب:وہ جوتے جو روضہ کے ان مقامات پر رہ گئے ہیں جہاں زائرین کے جوتوں کی نگہداشت کی جاتی ہے ، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ عمومی طور پر اعلان کریں اور ان کے مالکوں کی تلاش سے مایوس ہونے کے بعد ان جوتوں کو مستحق اشخاص کو دیدیں یا ان کو فروخت کرکے ان کی قیمت مستحق حضرات کو دیدیں ۔

سوال٩٥٤:ایک جانور کسی شخص کے مویشیوں کے ساتھ جنگل یا بیابان سے آجاتا ہے ، ایک سال تک انتظار کرنے کے بعد اس کے مالک کا کوئی پتہ نہیں چلتا تو اس جانور کو ذبح کر دیتے ہیں اور لوگ ان کا گوشت کھا لیتے ہیںان لوگوں کا حکم بیان فرمائیں جنہوں نے اس کا گوشت کھا یا ہے ، دونوں صورتوں میں یعنی جبکہ وہ لوگ اس جانور کے مالک کے لاپتہ ہونے کے متعلق ،جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ؟

جواب: جب بھی کوئی شخص کسی گمشدہ جانور کو پائے تو اس کو چاہیے کہ ایک سال تک اس کے مالک کو تلاش کرے ، اگر وہ نہ ملے تو اس جانور کو اس کے اصل مالک کی جانب سے راہ خدا میں صدقہ دے سکتاہے ، یا پھر خود ہی رکھ لے البتہ اس نیت سے کہ اگر اس کا مالک مل جائے تواس کا عوض (مثلاً قیمت) اس شخص کو دیدے گا ،اور اگر وہ جانور ، مجہول المالک ہو یعنی اس کے مالک کا پتہ نہ ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے اس کو مستحق اشخاص کو دے سکتاہے ۔

سوال٩٥٥:اس شخص کا کیا وظیفہ ہے جس کے پاس کچھ حرام مال ہے یا خورد و نوش کی حرام چیزیں اس کے اختیار میں ہیں اور وہ شخص ان کو ان کے مالک تک واپس پہونچانے کی قدرت نہیں رکھتایا یہ کام اس کے لئے مشکل ہے؟

جواب: اگر ان چیزوں کا واپس کر نا ، اگر چہ عقلائی حیلہ بہانوں سے ہی ممکن ہو تو واپس کرے اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو فقیروں کو صدقہ دیدے ۔

سوال ٩٥٦: اس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟

جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سوال٩٥٧: کیا آپ کی نظر میں ، حکومت کا مال ، اس مال کے حکم میں ہے جس کے مالک کا پتہ نہ ہو؟

جواب: اس مال کے حکم میں نہیں ہے کہ جس کے مالک کا پتہ نہ ہو بکہ اس پر حکومت کے مال کا عنوان ہے ، ذاتی مال کا نہیں ۔

سوال٩٥٨:گمشدہ چیزوں کے مالک کو کن صورتوں میں تلاش کیا جاسکتاہے اور کن صورتوں میں گمشدہ چیزوں کے متعلق اعلان کرنا ضروری نہیں ہے؟ زمانہ حاضر میں اعلان کرنے کی کیا کیفیت ہے ؟

جواب : جن صورتوں میں اعلان کرنے سے مالک کو ڈھونڈا جا سکتا ہے ان صورتوں میں اعلان کرنا لازم ہے اور ہمارے زمانے میں مساجد اور ان جگہوں پر پوشٹر لگانا جہاں زیادہ مجمع ہوتاہے اور جہا ں پر وہ چیزیں ملی ہیں اور اسی طرح اخبار اور رسالوں وغیرہ کے ذریعہ اعلان کیا جاسکتاہے۔

سوال٩٥٩: ایک عورت ، اپنے اعتراف کے مطابق کئی سال ، خلاف عفت کا م میں مبتلاء رہی ، اور اسی ناجائز طریقہ سے کسب معاش کرتی رہی نیز اسی ناجائز آمدنی سے مکان خریدا اور گھر کا سامان وغیرہ خریدا ہے اب جبکہ وہ تو بہ کرنا چاہتی ہے ، تو اس کی مال و دولت ، گھر سامان وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر وہ عورت اس مال کے مالکوں کو پہچانتی ہے تو وہ مال ان کو واپس کر دے اور اگر نہیں پہچانتی ہے تو وہ مال مجہول المالک یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو ، کے حکم میں ہے ، اور اگر اس کو اس مال کی بہت زیادہ ضرورت ہے توحاکم شرع اس بات کا لحاظ کرتے ہوئے کہ اس نے توبہ کی ہے ، اس مال کو رد مظالم کے عنوان سے عورت کو دے سکتاہے۔

سوال٩٦٠:ڈیڑھ سال پہلے میری گاڑی میں کسی مسافر کا ایک بیگ رہ گیا تھا ، اس پر کوئی نام یا پتہ درج نہیں تھا، میں ان مقامات پر کئی سڑک اور گلی کوچوں میں اس کی گمشدگی کے پوسٹر بھی چسپاں کرائے کہ جہاں پر مسافر کے اترنے کا امکان پایا جاتا تھا ، نیز ایک اخبار میں بھی اطلاعیہ دیا ،ا س وضاحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو میں نے تحریر کی ہیں ، میرا شرعی دظیفہ کیا ہے  یہ بتا دینا بھی ضروری ہے کہ وہ کل رقم ، مبلغ ٣٠٨٠٠٠ ریال ہیں جن میں سے ٤٥٠٠٠ ریال اخبار میں اطلاعیہ دینے اور مبلغ ١٠٠٠٠ ریال ایک شخص کو دیکر در و دیوار پر پوسٹر چسپاں کرانے میں ، خرچ کیئے ہیں اور باقی رقم میں ایک جوان کی شادی کرنے میں خرچ کر دیئے ہیں جو جوان خواد میرا بھائی ہے اب میرا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب: جو رقم آپ نے شادی میں دی ہے اگر وہ جوان نیاز مند تھا تو اس رقم کے سلسلہ میں ہم اجازت دیتے ہیں اور کوئی اشکال نہیں ہے ، اور رہی وہ رقم جو آپ نے پوسٹر و غیرہ میں خرچ کی ہے ، اس کے بار ے میں اگر آپ یقین تھا کہ اس سلسلہ میں اس رقم کا مالک راضی ہے تو اس میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن اگر اس کی رضایت ثابت نہیں ہے تو اس رقم کی بابت آپ مقروض ہیں اور احتیاط یہ ہے کہ اس رقم کے برابر ، رقم کسی مستحق کو دیدیں

سوال ٩٦١: جو لوگ بگر مھا پالیکا (میونسپلٹی ) و غیرہ میں رہ کر شہروں میں خدمت انجام دیتے ہیں ، انہیں کچھ چیزیں جیسے بلب وغیرہ مل جاتے ہیں ،جو تھوڑا خرچ کرکے قابل استعمال ہو جاتے ہیں اور کلی طور پر جو چیزیں انہیں پڑی مل جاتی ہیں جیسے آلمنییم ، لوہا ، پلاسٹک کی چیزیں یا جوتے و غیرہ  ، ان لوگوں کا و ظیفہ کیا ہے ؟

جواب: اگر ان کے مالکوں نے ان چیزوں کو پھینک دیا ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ٩٦٢:کسی شخص کو ایک جیبی پرس ملا جس میں رقم بھی تھی اور رقم کے علاوہ ایک شناختی کارڈ بھی تھا ، کیا یہ شخص اس پرس کو ڈاک کے ذریعہ اس کے مالک تک پہونچانے کے لئے ، ڈاک خرچ کے لئے کچھ رقم خرچ کر سکتاہے ؟

جواب: چنانچہ مختصر اخراجات ہیں تو وہ خرچ اپنے ذمہ لے لے (یعنی خود اپنے پاس سے خرچ کرے) لیکن اگر خرچ زیادہ ہے ، اور اس کے بغیر مالک تک بھیجنے کا کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے تو اس رقم سے لیکر خرچ کر سکتاہے ۔

سوال ٩٦٣: کچھ عرصہ پہلے ایک پارک سے مجھے قرآن مجید پایا ہے ، اس قرآن کریم کے بارے میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب: گمشدہ مال کی طرح ہے اور اسی دستور کے مطابق جو ہماری توضیح المسائل مسئلہ نمبر ٢١٩٣ کے بعد آیا ہے ، عمل کر نا چاہیے ۔

اٹھائیسویں فصل (غصب کے احکام ) تیسویں فصل (ذبح اور شکار کے احکام )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma