حج کے متفرق مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
مصدود اور محصور کے احکام ( یعنی جو شخص بیماری یا عذر کیوجہ سے بذات جو اعمال حج بجا لانے سے قاصر ہے )پند رہویں فصل قضاوت کے احکام

سوال ۴۷۷۔ اگر بعض وارث دوسرے وارثوں کا حصہ دیئے بغیر ( یعنی پوری میراث ہڑپ کرکے ) حج کرنے جائیں ، ان کا حج کرنا کیسا ہے اور ان کے ساتھ صلہ رحم کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔جب تک میراث سے بعض وارثوں کاحصہ ادا نہ کیا جائے اور مشاع ( شرکت)کی صورت میں ان کے حصہ کا مال میراث کے باقی مال کے ساتھ ہوتو اس میں تصر ف کرنا حرام ہے اور اگر اسی مال سے حج کرنے جائیں اور احرام کا لباس اور قربانی کو اسی مال سے مھیا کریں ، ان کے حج میں بھی اشکال ہے اور جب تک باقی وارثوں کا حصہ نہیں دیں گے وہ مال غصبی مال کے حکم میں ہے اور اگر ان کے ساتھ صلہ رحم کرنے یا نہ کرنے کا نہی عن المنکر میں کوئی اثر نہ ہو تو صلہ رحم کو ترک نہیں کرنا چاہئیے ۔

سوال ۴۷۸۔ موسم حج میں لوگ اہل سنت جماعت کی اقتداء کرتے ہیں ، اگر وقت میں وسعت ہو تو کیااعادہ کرنا واجب ہے ؟

جواب : ان کی نماز صحیح ہے اور اعاد ہ لازم نہیں ہے ۔

سوال ۴۷۹۔ کیا مکہ اور مدینہ کے قدیم اور نئے بسے ہوئے محلوں میں مسجد الحرام اور مسجد النبی کی طرح، مسافر کو نماز قصر اور تمام ،پڑھنے میں ،اختیار ہے یا قصر پڑھنا ضروری ہے ؟

جواب :۔ مسافروں کو اختیار ہے کہ مکہ اور مدینہ میں اپنی نماز وں کو مسجد النبی اور مسجد الحرام بلکہ مکہ اور مدینہ کے تمام شہر میں کامل پڑھیں یا قصر بجالائیں اور کامل نماز پڑھنا افضل ہے اور قدیم مکہ و مدینہ اور دور حاضر کے مکہ مدینہ میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۴۸۰۔ جن حاجیوں نے مکہ میں اقامت کا قصد کیا ہے ، کیا عرفات ، مشعر او رمنیٰ میں بھی اپنی نمازوں کو کامل پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب :۔ موجودہ حالات و شرائط میں مکہ سے عرفات کا در میانی فافلہ ، شرعی مسافت کی مقدار میں نہیں ہے ،لہٰذا ان کی نماز کامل ہے ۔

سوال ۴۸۱۔ بعض لوگ اپنی عمر کے پہلے حصہ سے ہی ، محمد و آل محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے خمس کے بارے میں کوئی حساب کتاب نہیں رکھتے اور اسی حالت میں حج تمتع اور عمرہ مفردہ کرنے جاتے ہیں ،ان کے حج کا کیا حکم ہے ؟

جواب :۔ اگر احرام اور قربانی کی رقم اس میں سے نہ ہوتو اس صورت میں ان کا حج صحیح ہے ورنہ اشکال ہے اور ہر حال میں گناہ تو کیا ہی ہے ۔

سوال ۴۸۲۔ ایک شخص مستطیع نہیں ہوا تھا لیکن چند سال پہلے ، مرض موت میں، چند لوگ اس کو حج میقاتی کے عنوان سے پانچ ہزار افغانی کی وصیت کرنے پر مجبور کرتے ہیں ، کیا یہ وصیت صحیح ہے اور اگر صحیح ہے تو چونکہ یہ رقم میقاتی حج کے لئے کافی نہیں ہے تو اس سلسلہ میں کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ اگر وصیت کرنے پر واقعاً مجبورکیاتھا تو یہ وصیت نافذ نہیں ہے لیکن اگر لوگوں کے اصرار کرنے سے وہ شخص خود وصیت کرنے پر راضی ہو گیا تھا اور مذکورہ رقم ، میقاتی حج کے لئے کافی نہیں ہے تو اس رقم کو کارخیر میں خرچ کریں ۔

سوال ۴۸۳۔ کیا حج کی رسید کی خرید و فروخت جائز ہے ؟

جواب :۔ اگر خود مستطیع نہیں ہے یا واجب حج کو انجام دے دیا ہے اور یہ کام اسلامی حکومت کے قوانین کے خلاف نہ ہوتو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سوال ۳۸۴۔ پار سال ایک دوست نے مناسک حج میں کوہ حرام کے پتھر کے دو ٹکڑے مجھے ہدیہ کے طور پر لاکر دئے اور بندہٴ ناچیز بھی ان پتھروں کو چومتا اور زیارت کرتا ہے کیا میرا یہ عمل کفر شرک نہیں ہے ؟

جواب :۔ یہ ذاتی طور پر حرام نہیں ہے ، لیکن بار بار ایسا کرنا ممکن ہے غلط فہمی یا بدعت کا سبب ہوجائے لہٰذا اس بنا پر اس کام سے پر ہیز کریں ۔

سوال ۴۸۵۔ چند سال پہلے میرے شوہر نے حج پر جانے کے لئے میرا نام لکھوا دیا تھا اور اب جب میر انمبر آیا ہے تو میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے مجھے معلوم نہیں کہ مرحوم نے نام لکھوانے میں جو رقم خرچ کی تھی ، اس کا خم دے دیا تھا یا نہیں ، اس سلسلہ میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ اگر آپ کو شک ہے تو کہہ دیجئے کہ انشاء اللہ دے دیا ہے ۔

سوال ۴۸۶۔ جن عورت نے ماہانہ عادت ہونے کی وجہ سے عمرہ تمتع کے اعمال انجام نہیں دئے ہیں، نویں تاریخ کوصبح کے وقت پاک ہو جاتی ہے لیکن راستے میں ازدھام یا کسی کے ساتھ میں نہ ہونے کی وجہ سے ، عمرہ تمتع کے اعمال انجام دینے کے لئے ، مکہ مکرمہ آنا اس کے لئے مقدور اور ممکن نہیں ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب :۔ اس کا حج ، اِفراد میں بدل گیا ہے اس کو جاری رکھے اور حج کے تمام ہونے کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے ۔

سوال ۴۸۷۔ وہ خاتون جس کا وظیفہ حج افراد ہے ، عمرہ مفردہ بجالانے میں بغیر کسی عذر کے کس وقت تک تاخیر کر سکتی ہے ؟

جواب:۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ حج کے بعد بلا فاصلہ بجالائے اور اگر تاخیر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے تو ماہ ذی الحجہ کے تمام ہونے سے پہلے پہلے بجالائے ۔

سوال ۴۸۸۔ جو خاتون عمرہ کے دورا ن حالت احرام میں یا احرام سے پہلے یاا س کے بعد ،حالت حیض میں ہو گئی ہے اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ ہر حال میں اس خاتون کا احرام صحیح ہے ، لیکن پا ک ہونے تک صبر کرے گی ، اس کے بعد طواف اور نماز طواف کو بجا لائے گی اور اس کے بعد عمرہ کے باقی اعمال ، انجام دے گی ۔

سوال ۴۸۹۔ کیا حاجی حضرات عمرہ اور حج تمتع کے کفاروں کو اپنے شہروں میں واپس آنے کے بعد ادا کرسکتے ہیں ؟

جواب :۔ کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ سب کا سب ضرورتمندلوگوں کو دیدیں ۔

سوال ۴۹۰۔ اس زمانے میں کہ جب اہل سنت چاند دیکھنے کا حکم کریں جبکہ شیعہ نظریہ کے مطابق رویت ہلال مشکوک ہو یا اس کے خلاف ثابت ہو جائے ، حج کے اعمال کے سلسلہ میں ہمارا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ تمام مسلمانوں کا ساتھ دیں آپ کا حج صحیح ہے ۔

مصدود اور محصور کے احکام ( یعنی جو شخص بیماری یا عذر کیوجہ سے بذات جو اعمال حج بجا لانے سے قاصر ہے )پند رہویں فصل قضاوت کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma