دوسری فصل :پانی کے احکام :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
پہلی فصل:تقلید کے احکام:تیسری فصل: نجاسات کے احکام:

سوال ۳۱ ۔ خلیج فارس (Persian Gulf)کا پانی، دریای عمان اور دوسرے دریاوٴں کے جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہے اس طرح کہ ہر میٹر مکعب میں تین ہزار دو سو کیلو گرام نمک موجود ہے ۔ کیا یہ پانی مضاف پانی کا حکم رکھتا ہے ؟

جواب : اس طرح کا پانی مضاف نہیں ہے اور ایسے پانی سے دھلنا طہارت کا باعث بنتاہے ۔

سوال ۳۲ : خوزستان کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات میں قلیل پانی کے تین کنوئیں ایک دوسرے کے نزدیک ہیں ، ان میں سے ایک کنوئیں میں کتے نے لعاب دہن گرایا ہے اور دوسرے کنوئیں میں نجس چیز گر گئی ہے لیکن تیسرا کنواں پاک ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ان تینوں میں سے کونسا کنواں پاک ہے ؟ اس صورت میں کہ شبہہ ، شبہ محصورہ ہے۔ کیا تینوں سے اجتناب ضروری ہے ؟

جواب : اگر کنوئیں معمولی ہوں کہ ان میں سے پانی ابلتا ہو تو نجس چیز کے گرنے سے پانی نجس نہیں ہوتا مگر اس صورت میں جب ان کا رنگ ، ذائقہ یا بو تبدیل ہوجائے ۔

سوال ۳۳: نجس اور گندے پانی کا صاف و شفاف پانی میں تبدیل ہونا صاف ہونا جو بعض کارخانوں میں انجام دیا جاتا ہے ، کیا یہ پانی پاک ہے ؟

جواب - : اس میں اشکال ہے مگر یہ کہ جاری پانی یا کر پانی کی کافی مقدار کے ساتھ ملا ہوا ہو ۔

سوال ۳۴۔ کیا وہ کپڑے ، جو کپڑے دھونے والی مشین سے دھوئے جاتے ہیں اور وہ مشین (آٹو میٹک Automatic ہو) خود ہی چند بار کپڑوں کو دھوتی ہو اور ان میں سے پانی نکالتی ہو ) پاک ہیں ؟

جواب : پاک ہیں چاہے کپڑے دھوتے وقت نل کے پانی سے متصل ہو یا پانی کے قطع ہونے کے بعد دھلنا شروع کرے ۔

پہلی فصل:تقلید کے احکام:تیسری فصل: نجاسات کے احکام:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma