۳۔ سعی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
۲۔ طواف ۴۔ تقصیر

سوال ۴۴۴۔ ایک شخص صفا اور مروہ کی سعی مین ، چند روز کے بعد اور دوسرا احرام باندھنے سے پہلے متوجہ ہوا کہ اس نے سعی کو مروہ سے شروع اور صفا پر ختم کیا ہے ، کیا دوبارہ سعی کرنا لازم ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ مسئلہ نہ جانے کی وجہ سے ایسا کیا ہو تو سعی از سرنو بجالائے اور اگر سہواور بھول جانے کی وجہ سے ایسا کیا ہو تو بعید نہیں ہے کہ ایک دور( چکر) صفا سے مروہ تک بجالانا کافی ہو لیکن احتیاط یہ ہے کہ سات دور مافی الذمہ کی نیت سے بجالائے ۔

سوال ۴۴۵۔ ایک شخص صفا اور مروہ میں سعی کرنے کے دوران متوجہ ہوا کہ یہ آٹھواں دور ہے ، اس کا کیا وظیفہ ہے ؟ کیا صفا اور مروہ کی اس سعی کے علاوہ صفا و مروہ میں مستحب سعی بھی ہوتی ہے ؟

جواب:۔ زیادہ پر اعتنانہیں کرنا چاہیئے اس کی سعی صحیح ہے اور صفا و مروہ کی مستحب سعی نہیں ہوتی ہے ۔

 سوال ۴۴۶۔ موجودہ تعمیرات کے نتیجہ میں ، صفاو مروہ پہاڑ کا آخری حصہ معلوم نہیں ہے مسجد الحرام کے کار کن ضعیف سن رسیدہ اور بیمار حاجیوں سے اجرت لے کر انہیں وہیل چیئرسے سعی کراتے ہیں اور حاجیوں کے دور سے جلدی وہیل چیئرسے دور ( چکر ) لگاتے ہیں ، ان کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ فرش شدہ فوقانی حصہ پہاڑ کا جزء ہے اور وہیل چیئرسے جو راستہ طے کرتے ہیں یقینا صفا اور مروہ کے پہاڑ کے اوپر ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۴۴۷۔ سعی کے دور کی تعداد میں شک کرنے کا کیا حکم ہے ؟ آیا کم پر بنا رکھے یا زیادہ ؟

جواب :۔ اگر شک کرے کہ یہ ساتواں دور ہے یا اس سے زیادہ تو اپنے شک کی اعتنا نہ کرے ، ہاں اگر مروہ پر پہونچنے سے پہلے شک کرے کہ ساتواں دور یا اس سے کم ہے ، تو ظاہراً اسی کی سعی باطل ہے اور اس طرح اگر اس کا شک سات دور سے کم کے متعلق ہو مثال کے طور پر یہ کہ ایک دور اور تین دور کے درمیان یا دو اور چار کے درمیان شک کرے۔

سوال ۴۳۸۔ اس شخص کا کیا وظیفہ ہے جس نے مروہ سے سعی کی شروعات کی ہے ؟

جواب :۔ اگر پہلے دور کو ساقط(شمار نہ) کرے اور اس کے بعد باقی سعی کو کامل کرلے یہاں تک کہ ساتواں دور مروہ پر ختم ہوجائے ، اس صورت میں اس کی سعی کا صحیح ہونا بعید نہیں ہے ۔

۲۔ طواف ۴۔ تقصیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma