مصدود اور محصور کے احکام ( یعنی جو شخص بیماری یا عذر کیوجہ سے بذات جو اعمال حج بجا لانے سے قاصر ہے )

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
4 - منیٰ میں بیتوتہ( شب گذاری) حج کے متفرق مسائل

سوال ۴۷۱۔ اس شخص کا وظیفہ کیا ہے جوبیماری یا سی طرح کی دیگر وجوہات کی بناپر منیٰ کے اعمال یاطواف، سعی اور مکہ کے اعمال بجالانے پر قادر نہیں ہے ؟

جواب :۔ یہ شخص محصور کے حکم میں ہے لیکن اگر کسی کو نائب بنا سکتا ہے تو یہ کام حج کے اعادہ کے لئے کفایت کرے گا آئندہ سال دوبارہ حج کرنا لازم نہیں ہے ۔

سوال ۴۷۲۔ اس شخص کا حکم کیا ہے جس نے اپنا حج باطل کردیا اور پھر اس کے بعد محصور یا مصدود ہوگیا ہے ؟

جواب :۔ مصدر او رمحصور کے اعمال کو انجام دینا واجب ہے اور پھر اس کے بعد آئندہ سال حج بجالائے ۔

سوال ۴۷۳۔ اس شخص کا کیا وظیفہ ہے جو محصورتھا اور اس نے اپنی قربانی کو منیٰ میں بھی بھیجدیا تھا اس کے بعد اس کی بیماری کی شدت میں کمی آگئی ہے ؟

جواب :۔ اس کے لئے باقی حاجیوں سے ملحق ہونا واجب ہے نیز تمام اعمال انجام دے م قربانی کرے اس صورت میں اس کا حج صحیح ہے ۔

سوال ۴۷۴۔ جو شخص اپنے ساتھ قربانی کا جانور لایا ہے اور پھر محصور یا مصدود ہو گیا ہے کیا اسی جانور کی قربانی کرنا کافی ہے یا اس کے علاوہ دوسری قربانی بھی اس پر واجب ہے ؟

جواب :۔ دوسری قربانی اس پر واجب نہیں ہے ۔

سوال ۴۷۵۔ اگر حصر اور صد کے علاوہ کوئی مانع پیش آجائے ( جیسے اس کا پیر ٹوٹ جائے یاگاڑی وغیرہ خراب ہو جائے ، یا راستہ بھٹک جائے کیا اس پر مصدود اور محصور کے احکام جاری ہوں گے ؟

جواب :۔ اس شخص کی بہ نسبت جس کا پیر ٹوٹ گیا ہے ، محصور کے احکام اورباقی موانع جیسے گاڑی کا خراب ہونا یا دیگر مانع کے لئے ، مصدود کے احکام جاری ہوں گے ۔

سوال ۴۷۶۔ جو شخص دعای شرط جو احرام کی نیت سے پہلے مستحب ہے، پڑھے ، مصدود یا محصور ہونے کی صورت میں اس کے اوپر ، مصدود اور محصور کے احکام جاری ہوں گے یا فقط صد اور حصر کے پیش آتے ہی قربانی کے بغیر احرام سے خارج ہو جائے گا ؟

جواب :۔ احوط بلکہ اقویٰ یہ ہے کہ اس پر قربانی واجب ہے ۔

4 - منیٰ میں بیتوتہ( شب گذاری) حج کے متفرق مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma