نکاح متعہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نکاح دائم کے احکام نگاہ کرنے کے احکام :۔

سوال ۷۵۳ :۔ کسی باکرہ لڑکی کے لئے باپ کی اجازت کے بغیر عقد متعہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب :۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ باپ کی اجازت سے ہو .

سوال ۷۵۴:۔ دین اسلام کی رو سے نکاح متعہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب :۔ نکاح متعہ، فقہ کے مسلّم احکام میں سے ایک حکم ہے، اس بات کی مزید شرح و وضاحت، ہماری یہ ہیں ہمارے آئین نامی کتاب اوراسی طرح تفسیر نمونہ کی تیسری جلد میں سورہ نساء آیت نشان ۲۴ کے ذیل میں، ملاحظہ فرمائیں .

سوال ۷۵۵:۔ ایک شخص نے ایک جوان خاتون سے نکاح متعہ کیا اور خود اس کے اقرار کے مطابق اس نے مجامعت بھی کی، اس کے بعد مذکورہ خاتون کے یہاں ولادت ہوجاتی
ہے وہ خاتون اس بچّہ کو اس مرد سے منسوب کرتی ہے لیکن وہ شخص اپنا بچّہ ہونے سے انکار کردیتا ہے کیا اس صورت میں، مرد کا بچّہ سے انکار کیلئے قسم کھانا، شرعی حیثیت رکھتا ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ مرد، مجامعت کا اقرار کرتا ہے تو وہ بچّہ اسی کا ہے اور اس کے قسم کھانے سے، بچّہ اس سے جدا نہیں ہو سکتا .

سوال ۷۵۶:۔ آیاایسا مسلمان مرد جو شادی شدہ ہے ، اس کی زوجہ بھی موجود ہے، کیا کافر ذمی عورت سے عقد متعہ کرسکتا ہے ؟

جواب:۔ مسلمان مرد کیلئے، زوجہ کی اجازت کے بغیر کافر ذمّی عورت سے نکاح متعہ کرنا، مکروہ ہے .

سوال ۷۵۷:۔ اگر کوئی شخص کسی ایسی خاتون سے جس کے شوہر نہ ہو (غیرشادی شدہ) نکاح متعہ کرلے اور وہ خاتون اس نکاح متعہ کی اپنے بھائی کو اطلاع نہ دے کیا ایسا کرنا، بھائی سے خیانت کرناشمار ہوگا ؟ اور اگر بھائی مخالف ہو اور اس خاتون میں شادی کے شرائط موجود ہوں تو کیا اس صورت میں، یہ شادی جائز ہے ؟

جواب :۔ بھائی کی اجازت معتبر نہیں ہے اور اس کو اطلاع نہ دینا خیانت شمار نہیں ہوگا لیکن اس سے مشورہ کرنا مناسب ہے .

سوال ۷۵۸:۔ ایک شخص ایک عورت کو اپنے حبالہ نکاح متعہ میں لے لیتا ہے اور مباشرت کے دوران اس کو شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ عورت اُن عورتوں میں سے تو نہیں ہے جو زیادہ متعہ کرتی ہیں اور پتہ نہیں عدّت گزارتی ہیں یا نہیں، کیا اس سلسلہ تحقیق کرنا واجب ہے ؟

جواب:۔ عورت سے سوال یا تحقیق کرنا واجب نہیں ہے .

سوال ۷۵۹:۔ کیا اہل کتاب اور کفّار (کی عورتوں) سے نکاح متعہ کرنا جائز ہے ؟

جواب :۔ اہل کتاب سے متعہ جائز ہے .

سوال۷۶.:۔اہل کتاب کے ساتھ، متعہ کے جائز ہونے کی صورت میں ، یوروپ کے ممالک میں، آیا عقد کے صیغہ کو عربی زبان میں پڑھا جائے یا دونوں فریق کا ، مدّت اور مہر کی مقدار (ہدیہ و تحفہ کی شکل) پر متفق ہوجانا کافی ہوگا ؟

جواب:۔ اگر عربی زبان سے آشنانہ ہوں تو اس صورت میں ، ہر زبان میں جائز ہے لیکن انہیں سمجھادیا جائے کہ دین اسلام میں شادی دو طرح کی ہے جن میں سے ایک قسم، نکاح متعہ (جو معین مدّت کیلئے کیا جاتا ہے) ہے کہ جس شادی کے بدلے، ہدیہ وتحفہ دیاجاتا ہے .

سوال۷۶۱:۔ میں نے دس سال کی مدّت کیلئے ایک شخص سے عقد متعہ کیا ہے، یہ شخص تین سال سے گیا ہوا ہے اور مجھے اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے میں نے عدالت میں بھی رجوع کیا لیکن کوئی نتےجہ نہیں نکلا، براے ٴ مہربانی آپ مجھے آزاد کردیں اس لئے کہ میں نکاح متعہ کے شرائط سے واقف نہیں تھی اور میرا کوئی ہے بھی نہیں اور نہ میری کوئی نوکری ہے کہ جس سے میری گزر بسر ہوسکے ؟

جواب:۔ جب بھی حاکم شرع کی تشخیص کے مطابق ، تم شدید عسر وحرج اور مشقّت میں پڑ جاؤ اور اس سے نکلنے کا کوئی راہ حل نہ ہو، اور اپنے شوہر تک بھی تمہاری دسترس نہ ہو، تو حاکم شرع، باقی ماندہ مدّت کو تمہیں بخش سکتا ہے، اس کے بعد عدّت گزارنے کے بعد، شادی کر سکتی ہو .

سوال۷۶۲:۔بندہ ناچیز، انقلاب اسلامی ایران کا ایک جنگی زخمی ہوں میری گردن سے نیچے کا حصّہ مفلوج ہے اور کسی صورت سے بھی اپنے کام انجام دینے پر قادر نہیں ہوں اور چونکہ ایک خاتون، محض خوشنودی خدا کیلئے، جنسی مسائل کے علاوہ میرے تمام کام انجام دیتی ہے، تو کیا ہمارے محرم ہونے کا کوئی راستہ ہے ؟

جواب:۔ اگر اس کا عقد متعہ (اگر چہ بہت ہی کم مدّت کیلئے ہو) آپکے والد سے پڑھ دیا جائے تو ہمیشہ کیلئے وہ آپ کیلئے مِحرم ہوجائے گی البتہ اس کا مِحرم ہونا، ماں اور بہن کی طرح
محرم ہونا ہے، بیوی کی طرح نہیں .

سوال۷۶۳:۔ اگر کوئی لڑکا اور لڑکی، نکاح متعہ کے ذریعہ ، ایک دوسرے سے جائز رابطے رکھنا چاہتے ہوں تو درج ذیل صورتوں میں، کیا شرائط ہیں ؟
الف) اگر رابطہ عام معمول کے مطابق فقط ملازمت یا تعلیمی رابطہ ہو .
ب) اگر رابطہ ، فقط جنسی لذّت حاصل کرنے کیلئے ہو البتہ دخول کے علاوہ .
ج) اگر تعلقات جنسی (مقاربت) ہوں .

جواب:۔ نکاح متعہ ایک ہی قسم کا ہوتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور یہ سب فوائد اورنتائج اس میں جمع ہیں مگر یہ کہ عقد متعہ کے ضمن میں یہ شرط رکھیں کہ جنسی تعلقات نہیں ہوں گے اور ہر حال میں، باپ کی اجازت کا حکم شرط ہے .

شوال۷۶۴:۔ اگر کوئی لڑکا اور لڑکی، عقد متعہ کے ذریعہ، ایک دوسرے سے کام ، ملازمت یا عام تعلیمی رابطہ رکھنا چاہتے ہوں(جنسی لذّت اور مباشرت کے علاوہ) آپ سے التماس ہے کہ نیچے دیے گے دو فرضوں میں، باپ کی اجازت کا حکم بیان فرمائیں ؟
الف) لڑکی کے ولی تک پہونچنا ممکن نہیں ہے اور فرض یہ ہے کہ دونوں کے درمیان شرعی اور جائز رابطہ ضروری اور فوری ہے ؟

ب) لڑکی کے ولی تک دسترسی ممکن ہے لیکن اس کا ولی، معقول وجہ کے بغیر ، اس کی مخالفت کرتا ہے، اور بالکل راضی نہیں ہوتا ؟

جواب:۔ دونوں صورتوں میں احتیاط واجب، ولی سے اذن حاصل کرنا ہے، البتہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تعلقات خصوصاً جوانوں میں، عام طور پر ایک حد تک محدود نہیں رہتے اور آہستہ آہستہ بڑھتے رہتے ہیں اور بہت سی مشکلات کا پیش خیمہ ہوتے ہیں .

سوال۷۶۵:۔ جوشخص نکاح متعہ کا ارادہ رکھتا ہو کیا وہ لڑکی کے ولی کی اطلاع کے بغیر ، لڑکی سے رشتہ کا اظہار کرسکتا ہے؟ خاتون کا باکرہ ہونا یا بیوہ ہونا، دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ ہر صورت میں، رشتہ مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن باکرہ ہونے کی صورت میں ولی کے اذن کے بغیر صیغہ عقد جاری کرنے میں اشکال ہے لیکن بیوہ کے سلسلے میں صیغہ عقد جاری کرنے کیلئے دونوں کی رضایت کافی ہے .

سوال۷۶۶:۔ اگر کوئی شادی نہ کرنے کی وجہ سے، حرام میں، مبتلا ہو جائے اور نکاح دائم (شادی) کرنے کا امکان نہ ہو لیکن نکاح متعہ کرنا ممکن ہو تو اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ اس کا وظیفہ، نکاح متعہ کرنا ہے .

سوال ۷۶۷:۔ کیا دوسری شادی کرنے سے، حضانت (بچے کی سرپرستی اور نگہداشت) کا حق ساقط ہونے میں، نکاح متعہ یا نکاح دائم (شادی) میں کوئی فرق ہے ؟ اور اگر عورت دوسرے شوہر سے طلاق لے لے، کیا بچہ کی سرپرستی کا حق(حضانت) جو دوسری شادی کرنے سے، ساقط ہوگیا تھا ، اس کو دوبارہ حاصل ہو جائے گا ؟

جواب:۔ شادی کرنے کی صورت میں ، بچے کی سرپرستی کا حق (حضانت) ساقط ہو جاتا ہے، خواہ نکاح دائم کرے یا نکاح متعہ، مگر یہ کہ نکاح متعہ کی مدّت بہت کم ہو تو اس صورت
میں ساقط نہیں ہوگا اور دوسرے شوہر سے طلاق لے لے تب بھی حضانت (سرپرستی) کا حق واپس نہیں آئے گا اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس سلسلہ میں شوہر، بیوی رضایت دیں اور مصالحت کریں .

سوال۷۶۸:۔ اگر کوئی مرد کسی عورت سے ۸. سال کی مدّت کیلئے عقد متعہ کرے، تو یہ کس عقد کے حکم میں ہے ؟ اگر اس طرح کی عورت کا شوہر ، چار سال یا اس سے زیادہ مدّت
کیلئے ، بیرون ملک چلا جائے اور یہ عورت زنا کرالے تو کیا اس پر زناء محصنہ کا حکم لگے گا ؟

جواب:۔ مذکورہ عقد، عقدمتعہ ہے اور مسئلہ کے فرض میں ، زناء محصنہ نہیں ہے .

سوال ۷۶۹:۔ پریشانی اختلاف اور غصہ کے عالم میں ، شوہر اپنی متعی زوجہ کو اس کی باقی مدّت بخش دیتا ہے لیکن اسکے فوراً بعد نادم اور پشیمان ہوجاتا ہے کیا زوجہ ، اس طرح باقی ماندہ مدّت بخش دئیے جانے سے دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے یا اس طرح باقی ماندہ مدت کو بخشدینا صحیح نہیں ہے اور زوجیت باقی ہے ؟

جواب:۔ اگر غصّہ کے عالم میں ، عقل وشعور کھو بیٹھا تھا تو مدّت کو اِبراء (بخشنا ) کرنا صحیح نہیں تھا لیکن اگر یہ کام عقل وشعور سے کیا ہے تو اگر چہ غصّہ کے عالم میں تھا مگر، ابراء صحیح ہے .

سوال۷۷.:۔ ایک لڑکی کے کسی ایک شخص سے تعلقات تھے مثال کے طور پر دونوں ایک جگہ پر کام اور ملازمت یا تعلیم حاصل کرتے تھے، وہ شخص، گناہ سے بچنے اور اپنی مِحرم بنانے کی غرض سے اس لڑکی سے اس کے باپ کی اجازت کے بغیر ، نکاح متعہ کرلیتا ہے، اگر چہ اس نے فقط محرم بنانے پر ہی اکتفاء نہیں کیا بلکہ بوس وکنار اور ایک دوسرے کو لمس بھی کیا ہے اس مقدمہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے، نیچے دئے گئے دو سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں؟
الف) کیا یہ دونوں گناہ گار ہیں ، اور انہوں نے معصیت کی ہے ؟
ب) کیا لڑکی کی ماں اس شخص کیلئے محرم ہوگئی ہے ؟

جواب: الف)ایسا عقد اشکال سے خالی نہیں ہے اور انہیں نامحرم کی طرح ایک دوسرے سے پیش آنا چاہیےٴ اوراحتیاط کی مراعات کرنے کیلئے، وہ شخص باقی ماندہ مدّت کو بخش دے.
ب) ماں کے بارے میں بھی احتیاط کرے .

سوال ۷۷۱:۔کیا اس مرد کیلئے جس کی دائمی زوجہ موجود ہے، نکاح متعہ کرنا جائز ہے ؟ (اگر دوسری (متعی) بیوی، پہلی (دائمی) زوجہ کی رہائش گاہ میں زندگی بسر کرے یا دوسرے گھر میں رہے ان دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ کوئی اشکال نہیں ہے لیکن فقط ضرورت کے وقت ایسا کیا جائے .

نکاح دائم کے احکام نگاہ کرنے کے احکام :۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma