بائیسویں فصل جو لوگ اپنے مال میں تصرف کرنے کا حق نہیں رکھتے( محجور)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
بیسویں اور اکیسویں فصل زراعت اور آبیاری کے احکام تئیسویں فصل: وکالت کے حکام:

سوال ۶۵۰۔وہ بلا عوض حقیقی معاملات ، جنہیں غیر محجور ( جو لوگ اپنے مال میں تصرف کا حق رکھتے ہیں ) اور مقروض لوگ اپنے مال میں ، قرض سے بچنے کے لئے انجام دیتے ہیں ، کیا وہ نافذ ہیں ؟

جواب ۔ اگر حاکم شرع کے حکم سے محجور ( اس کا تصرف کرنا ممنوع ہے ) نہ کیا گیا ہو تو اس صورت میں اس کا کیا ہوا معاملہ باطل نہیں ہے ، لیکن اس نے حرام کام کیا ہے۔

سوال ۶۵۱۔اس مقروض کے حقیقی معاملات کے بارے میں کہ جو وہ اپنے مال کو چھپانے کے ارادے سے اور آخرکار قرض سے بچنے کے لئے انجام دیتا ہے ، ایسے مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب ۔ گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے۔

سوال ۶۵۲۔ جناب عالی ، اصل میں کن شرطوں کے تحت مقروض غیر محجور کے معاملات کو نافذ نہیں جانتے ؟

جواب۔ ہر حال میں نافذ ہے لیکن اگر قرض کی ادائیگی کی قدرت چھن جانے کا باعث ہوجائے تو حرام ہے.

سوال ۶۵۳۔ ایک شخص ہے وہ غیر معقول کام کرتا ہے مثال کے طور پر اپنا پیسہ جوہاریوں کو دے دیتا ہے اور ان سے فقط بے کار سے چیک لینے پر اکتفا کر لیتا ہے ، یا اس کے بیوی بچوں کو گھر کی ضرورت ہونے کے باوجود ، گھرکو دوسروں کے حوالے کر دیتا ہے :

الف) کیا اس کو اس طرح کی دخالت اور تصرف کرنے سے روکا جاسکتاہے ؛ اس مشکل کے بارے میں شریعت کا کیا نظریہ ہے ؟

جواب ۔ مفروضہ ،مسئلہ میں ، اس طرح کا شخص ، سفیہ ( سادہ لوح ) ہے اور اپنے مال میں ڈائرکٹ مداخلت کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

ب) کیا اس کے بچے عدالت میںشکایت ( رپوٹ ) کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

جواب ۔ ب : شکایت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

ج)۔کیا حاکم شرع اور ولی فقیہ کا نمائندہ خود بخود (شکایت نہ کرنے کی صورت میں) ابتداء ہی سے اقدامات کر سکتے ہیں ؟

جواب : حاکم شرع اور وہ لوگ جنہیں حاکم شرع کی طرف سے اس طرح کے کاموں کے لئے اجازت دی گئی ہے ، اس طرح کے موقعوں پر جیسے ذکر کیا گیا ہے مداخلت کر سکتے ہیں ۔

بیسویں اور اکیسویں فصل زراعت اور آبیاری کے احکام تئیسویں فصل: وکالت کے حکام:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma