زکات کے متفرق مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
زکات فطرہ حج کے واجب ہونے کے شرائط۔

سوال ۳۷۰۔ کیا اسلامی جمہوریہ ملک میں ٹیکس دینا رقوم شرعیہ کی جگہ ، کفایت کرے گا ؟

جواب:۔ ٹیکس بھی کام کاج کے دیگر اخراجات کی طرح ہے ، لہٰذا وہ رقوم شرعیہ کی جگہ نہیں لے سکتا ۔

سوال ۳۷۱۔ کھیتی کرنے والے مزدور حضرات جو بٹائی پر کھیتی کرتے ہیں اور حق الزحمت ( مزدوری )کے عنوان سے کھیتی میں سے ، حصہ وصول کرتے ہیں ، کیا ان پر بھی زکات دینا واجب ہے ؟

جواب:۔ اگر کھیتی سے حصہ وصول کرنا ، کھیتی کے تمام کاموں کے مقابلے میں ہے (جیسا کہ ہمارے ملک میں مالک اور رعایہ کے درمیان معمول ہے ) تو ان کے حصہ پر بھی زکات ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان کا حصہ وہ نصاب کی مقدار میں ہو، البتہ اگر ( کھیتی کے بعض کام جیسے ) کاٹنے وغیرہ کے بدلے حصہ وصول کرے ( یعنی زکات واجب ہونے کے بعد) تو اس صورت میں ، مزدور پر کچھ نہیں ہے ۔

سوال ۳۷۲۔ ان نو چیزوں کے علاوہ جن پر زکات واجب ہے ، کیا دیگر چیزیں بھی زکات کے حکم میں شامل ہیں ؟

جواب: واجب زکات کے مقامات وہی نو چیزیں ہیں ، لیکن مستحب زکات ، دیگر چیزوں کو بھی شامل ہے ۔

سوال ۳۷۳۔ ایک شخص زکات نہیں دیتا ، کیا اس کا بیٹا ، باپ کے بتائے بغیر اصل مال سے ، زکات کے حصہ کو جدا کرکے مستحق کو دے سکتا ہے ؟

جواب:۔ حاکم شرع کی اجازت سے ، ایسا کرسکتا ہے ۔

زکات فطرہ حج کے واجب ہونے کے شرائط۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma