خمس کے متفرقہ مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
خمس کا مصرفانفال

سوال ۳۵۷۔ اپنی زمین میں پائے جانے والے، خزانہ کا کیا حکم ہے؟

جواب: توضیح المسائل کے مسئلہ نمبر ۱۵۳۵، میں مذکورہ شرائط کے تحت ، اس خزانے کو اپنی ملکیت میں لاکر اس کا خمس ادا کرے۔

سوال ۳۵۸۔ آیا، فقط نیّت کرنے سے خمس نکلا ہوا مخمس مال اور غیر مخمس مال سے جدا ہوجائے گا نیز اس کو جدا کرنے کاکیا طریقہ ہے؟ خصوصاً اس صورت میں جب وہ مال بینک وغیرہ میں ہو؟

جواب: فقط نیت کافی نہیں ہے، بلکہ عالم خارج میں جدا کرنا ضروری ہے یا، مخمس ایک معین حساب میں ہو اور غیر مخمس دوسرے حساب میں ہو۔

سوال ۳۵۹۔ جیساکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اصل خمس کے بارے میں ، مسلمان فقہاء اور مجتہدین کا نظریہ متفق ہے ، اس کے موارد اور مصرف کے بارے میں ، نظریات مختلف ہیں، علمائے اہل سنت ، خمس کے مورد کو جنگی غنائم میں منحصر کردیتے ہیں جبکہ شیعہ علماء منافع اور آمدنی کو بھی شامل جانتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا، دونوں فرقوں کے صف اوّل کے علماء میں سے کوئی ایک یا متعد د ایسے علماء ہیں جو ایک دوسرے کے مدمقابل ، نظریات کے قائل ہوں؟

جواب: بظاہر کوئی مشہور نہیں ہے، شیخ طوسیۺ کی کتاب ”خلاف“ کی کتاب زکات میں مسئلہ نمبر ۱۳۸ ، کو ملاحظہ فرمائیں۔

سوال ۳۶۰۔ جس شخص نے خمس معین کرنے کی غرض سے، سالانہ حساب قرار دیا ہے اس کا ان لوگوں کے گھر ،جو رقوم شرعیہ ادا نہیں کرتے، مہمانی میں جانا اور ان کے یہاں کھانا کھانا، یا ان کے یہاں کے پانی سے وضو کرکے ان کے گھر میں نماز پڑھنے کی کیا صورت ہے؟

جواب: جب بھی یہ یقین ہو کہ اُن کے گھر یا طعام میں ، خمس کا مال موجود ہے، اس میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ حاکم شرع سے اجازت لے لے۔

سوال ۳۶۱۔ کیا عشریہ یعنی دسواں حصہ ادا کرنے کا اسلام میں کوئی پتہ ملتا ہے اور کیا یہ خمس سے کفایت کرے گا؟

جواب: درویشوں (فرقہ درویش) کے دسویں حصہ کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اسلام میں دسواں حصہ فقط چار غلوں (گیہوں، جو، خرما، کشمش) سے مربوط ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کے بارش یا قنات (قدرتی نالی) وغیرہ کے پانی سے ،آبیاری کی گئی ہو۔

سوال ۳۶۲۔ جو شخص اپنے باپ کے گھر میں ،زندگی گزار رہا ہے کیا وہ بھی خمس ادا کرے؟

جواب: اگر اضافی آمدنی ہے تو خمس دینا واجب ہے۔

خمس کا مصرفانفال
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma