شادی بیاہ کے متفرق مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نفقہ کے احکام دودھ پلانے کے احکام

سوال۸۴۹:۔کیا خنثیٰ مشکلہ اور خنثٰی غیر مشکلہ کی شادی جائز ہے ؟

جواب:۔حنثٰی مشکلہ کی شادی جائز نہیں ہے اور خنثٰی غیر مشکلہ اگر اس کی وضعیت روشن اور واضح ہو تو جائز ہے .

سوال۸۵.:۔لڑکی اور لڑکے کی منگنی کی مٹھائی کھاتے ہیں، لڑکا اور اس کے بزرگ کچھ تحفہ تحائف منگیتر اور اس کے گھر والوں کے لئے لے جاتے ہیں، اگر ان کی منگنی ٹوٹ جائے یا  دونوں میں سے کوئی ایک مرجائے تو اس صورت میں ان دئے گئے تحفوں کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ان میں سے جو استعمال نہیں ہوئے انہیں واپس لوٹائیں لیکن جسقدر استعمال ہوگئے ہوں ان کے بارے میں وہ لوگ مقروض نہیں ہیں .

سوال۸۵۱:۔غیر سید شخص کی سیدانی خاتون سے اور سید کی غیر سیدانی سے شادی کرنے کا کیا حکم ہے ؟ اور اگر یہ شادی اختلاف کا باعث ہو تو اس صورت میں کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔یہ تسلیم شدہ ہے کہ اسلامی شریعت کی رو سے، کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر بعض علاقوں میں تعصّب یا لوگوں کی لاعلمی کی وجہ سے اختلافات کا باعث ہو جائے تو اس سے
پرہیز کریں .

سوال۸۵۲:۔اگر حق حضانت(پرورش کرنے کا حق) قانون پر عمل کرنے سے دوسرا فریق (جس کو پرورش کا حق نہیں ہے) معمول سے زیادہ، شدید درد، مشقت میں مبتلاہو جائے
جیسے دوسال کا بچّہ ہونے کے بعد بچّہ کو اس کی ماں سے لیکر اس کے باپ کے حوالہ کردیا جائے اور اس کیلئے ناقابل برداشت مشقت کا سبب ہو کہ یہ مشقت فراق کے درد و
مشقت سے جدا ہے. جو عام طور پر ماں کو ہوتی ہے ، یا حق پرورش کے قانون پر عمل کرنا اخلاق اور تربیت کے فاسد اور منحرف ہونے کا باعث ہو اور بچہ کے فاسد (بدکردار)
ہونے کا خطرہ ہو تو کیااس صورت میں بھی حضانت (پرورش )کا حق ثابت ہے یا حرج وفساد کے حکم کے مطابق ساقط ہو جائے گا ؟

جواب:۔اگر حاکم شرع کی تشخیص کے مطابق، بچہ کو باپ کی پرورش میں دینے سے، منحرف اور فاسد ہونے کا خطرہ لاحق ہو تو اس (باپ) کا حق حضانت (پرورش کرنے کا حق)  ساقط ہے .

سوال۸۵۳:۔عام رواج کے مطابق نکاح اور رخصتی کے بعد دلہن کے گھر والے اپنی بیٹی کیلئے کچھ تحفہ و ہدیے لے جاتے ہیں، ان شوہر بیوی کے جدا ہونے یا دلہن کے مرنے کے
بعد وہ تحفہ کس کے ہیں ؟

جواب:۔اگر کوئی خاص قرینہ نہ پایا جائے تو ظاہر یہ ہے کہ لڑکی کی ملکیت ہیں، جو باپ نے اپنی بیٹی کے احترام اور شوہر کے نزدیک اس کی عزت وآبرو بڑھانے کے لئے دیے ہیں

سوال۸۵۴:۔افغانستان کے لوگوں اور شیعوں کے درمیان رواج ہے کہ شادی میں مہر کی رقم کے علاوہ کچھ رقم لڑکی کا باپ، داماد سے وصول کرتا ہے کیا یہ رقم حلال ہے اور اگر اس رقم پر ایک سال گذر جائے تو کیا اس پر خمس واجب ہے ؟

جواب:۔اگر مذکورہ رقم کو عقد کے ضمن میں باپ کیلئے قرار دیا جائے تو حلال ہے اور سال گذرنے کے بعد اس پر خمس واجب ہے .

سوال۸۵۵:۔لڑکی کے والد اپنی بیٹی کے جہیز کیلئے جو رقم داماد سے وصول کرتے ہیں وہ اگر جہیز کی مقدار سے زیادہ ہو (یعنی جہیز خرید کر بچ جائے) کیا وہ رقم لڑکی کے والد کیلئے  حلال ہے ؟

جواب:۔اگر عقد کے ضمن میں،شرط کے طور پر وہ رقم لڑکی کے والد بزرگوار کیلئے قراردی جائے تو اضافی رقم ان کیلئے حلال ہے اور اگر لڑکی کیلےٴ قرار دی گئی ہو اور مہر کا حصّہ ہو تو لڑکی
کی ملکیت ہے .

سوال۸۵۶:۔ اگر دلہن کے والد وہی رقم جو داماد سے وصول کرتے ہیں اپنی بیٹی کا مہر قرار دیں اس طرح کہ لڑکی اپنے ہونے والے شوہر سے پوری رقم کو مہر کے عنوان سے حاصل
کرے جس قدر چاہے اس رقم سے اپنا جہیز خرید لے اور اس کے علاوہ باقی رقم کو اپنے ماں باپ یابھائی کو بخش دے، آیا ان لوگوں کیلئے وہ رقم حلال ہے ؟

جواب:۔اس صورت میں کہ جب لڑکی اپنا مہر اور شیر بہا (ماں کے بیٹی کو دودھ پلانے کی قیمت)کی رقم کو شوہر سے مہر کے عنوان سے اخذ کرے اور اسمیں کچھ رقم جہیز فراہم کرنے میں خرچ کرے اور باقی رقم کو جس کو چاہے دیدے ، جائز ہے .

سوال۸۵۷:۔کیا لڑکی کا رشتہ کرنے کیلئے استخارہ کا کوئی مورد ہے ؟

جواب:۔جب بھی مشورہ اور ضروری تحقیقات کرنے کے بعد مشکل حل نہ ہو پائے تو استخارہ کیا جاسکتا ہے .

سوال۸۵۸:۔کیا استخارہ کرنے کی صورت میں اس پر عمل کرنا واجب ہے ؟

جواب:۔استخارہ پر عمل کرنا واجب نہیں ہے لیکن حتی الامکان اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے مگر یہ کہ استخارہ کرائے ہوئے قابل ملاحظہ (کافی) مدّت گذر جائے اُس کے بعد اقدام کرے .

سوال۸۵۹:۔کیا شادی کے سلسلے میں دوبارہ استخارہ کرنا جائز ہے کس طریقہ سے ؟

جواب:۔کسی بھی مورد میں دوبارہ استخارہ کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ کافی عرصہ گذر جائے یا جس کام کیلئے استخارہ کرایا ہے، اس کے حالات و شرائط بدل جائیں .

سوال۸۶.:۔اگر کوئی شخص اپنی بدکردار زوجہ کو جس کے ناجائز تعلقات تھے اور اس کو ۷۵ کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی، طلاق دیدے اور اس کے تین سال کی لڑکی بھی ہو کیا مقدس شریعت کے لحاظ سے یہ بدکردار مطلقہ عورت، اس بچی کی پرورش کی ذمّہ داری سنبھال یکتی ہے ؟

جواب:۔اگر بچی کے بدکردار ہونے کا خوف ہو تو بچی کو ایسی ماں کے حوالے نہیں کرنا چاہئے.

سوال۸۶۱:۔اگر کوئی شخص اپنی زوجہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگائے اور عدالت میں اس الزام کو ثابت نہ کرسکے ؟

الف)کیااس شخص کے لئے دوبارہ اپنی زوجہ کے ساتھ زندگی بسر کرناممکن ہے ؟

جواب:۔اگر مشاہدہ کا دعویٰ نکرے تو کوئی خاص رسم کیےٴ بغیر اس کے ساتھ ازدواجی زندگی کو جاری رکھ سکتا ہے، لیکن اس پر جو الزام لگا یا ہے اس سلسلہ میں زوجہ حاکم شرع کے یہاں
حد قذف (الزام لگانے کی سزا) کا تقاضا کر سکتی ہے (اس کی سزا اسّی کوڑے ہیں) مگر یہ کہ زوجہ اس کو معاف کردے .

ب)کیا شرعی لحاظ سے زوجہ کے اوپر واجب ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی زندگی جاری رکھے ؟

جواب:۔جی ہاں لازم ہے ( ازدواجی) زندگی جاری رکھے .

ج) خصوصاً اس مورد میں کیا زوجہ طلاق کا تقاضا کرسکتی ہے اور اپنے حقوق، مہر، جہیز اور دولت وثروت کو حاصل کرسکتی ہے ؟

جواب:۔اگر شوہر طلاق دینے پر راضی ہو جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال۸۶۲:۔کیا کوئی شوہر دوسروں کے سامنے اپنی زوجہ کے عیب بیان کر کے اس کو ذلیل کرسکتا ہے اگر چہ مزاق ہی میں کیوں نہ ہو ؟
الف) اس صورت میں کہ جب زوجہ ناراض ہوجائے ؟

جواب:۔جائز نہیں ہے .

ب) جب زوجہ ناراض نہ ہو ؟

جواب:۔ترک کرنا بہتر ہے .

سوال۸۶۳:۔زوجہ کی محبت جذب کرنے کیلئے جھوٹ بولنے کا کیا حکم ہے مثال کے طور پر کہے آج صبح سے اس وقت تک ایک سیکنڈ کے لئے بھی تمہاری یاد سے غافل نہیں تھا، جبکہ ایسا نہ ہو ؟

جواب:۔ جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے مگر ضرورت کے موارد میں .

سوال۸۶۴:۔زوجہ کا شوہر کی توہین اور شوہر کا زوجہ کی توہین کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔کسی کو بھی دوسرے کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے یہاں تک شوہر و زوجہ کو بھی نہیں .

سوال۸۶۵:۔کیا زوجہ سے کیےٴ گئے وعدہ کو پورا کرنا واجب ہے ؟

جواب:۔بہتر یہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ اپنے وعدہ کو پورا کرے مگر ان موقعوں پر کہ جب وہ قادر نہ ہو .

سوال۸۶۶:۔ایک شخص شادی کرنے سے پہلے ایک لڑکی سے گفتگو کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تم سے اس شرط پر شادی کروں گا کہ تم میری بوڑھی ماں کی خدمت کروگی، اور وہ قبول کرلیتی ہے لیکن وہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنی بوڑھی ساس کی خدمت نہیں کرتی کیا شادی سے پہلے اس طرح کی شرط رکھنے سے اس پر عمل کرنا لازمی ہو جاتا ہے ؟

جواب:۔یہ شرط الزام آور ہے (یعنی اس شرط پر عمل کرنا لازم ہے)

سوال۸۶۷:۔کیا باپ بیٹی کے اوپر اپنی ولایت (سرپرستی) کے حق کو، کچھ رقم کے بدلے داماد کو دے سکتا ہے ؟

جواب:۔باپ کی ولایت کا حق دوسرے کو دینے کے قابل نہیں ہوتا، نہ رقم کے بدلے اور نہ بغیر رقم کے .

سوال۸۶۸:۔کیا ماں شیربہا(دودھ پلانے کی قیمت) لے سکتی ہے ؟

جواب:۔ماں اس صورت میں شیر بہا لے سکتی ہے کہ جب نکاح میں شرط رکھے اور عقد پڑھتے وقت اس شرط کو بیان کیا جائے .

سوال۸۶۹:۔نکاح نامہ کس کے پاس ہونا چاہیےٴ ؟ دلہن کے گھر والوں کے پاس یا دولھا کے پاس ؟

جواب:۔چنانچہ عقد سے پہلے نکاح نامہ کے بارے میں کوئی خاص شرط یا معاہدہ طے نہ کیا گیا ہو تو نکاح نامہ کو دلہن کے گھر والوں کو دینا چاہیےٴ اور ضرورت پڑنے پر شوہر اس کی گواہی دفتر (شادی بیاہ سے متعلق دفتر) سے حاصل کرسکتا ہے .

سوال۸۷.:۔کیا قریبی عزیزوں میں شادی کرنا مکروہ ہے ؟

جواب:۔پیغمبر اکرم (ص) سے اس مضمون کی روایت وارد ہوئی ہے کہ قریبی عزیزوں میں شادی نکریں لہذا اس وجہ سے کہ لاغر و کمزور بچہ پیدا ہوتا ہے، قریبی عزیزداری میں شادی کرنا مکروہ ہے ۱#

سوال۸۷۱:۔کیا شوہر اور زوجہ ایک دوسرے سے ہر طرح کی لذّت حاصل کرسکتے ہیں ؟

جواب:۔دونوں ہمسر ایک دوسرے سے ہر طرح کی لذّت حاصل کرسکتے ہیں .

سوال۸۷۲:۔کیا ایڈس کی بیماری میں مبتلا مسلمان شخص کسی مسلمان لڑکی سے شادی کرسکتا ہے ؟

جواب:۔ خطرہ پیدا کرنے کی صورت میں جائز نہیں ہے .

سوال ۸۷۳:۔اگر کوئی خاتون وضع حمل (ڈلیوری) کے دوران مرجائے اور پھر ذات اقدس پروردگار اور اولیاء الٰہی سے دعاء وتوسل کی وجہ سے دوبارہ زندہ ہو جائے تو کیا اس کی زوجیت باقی ہے ؟

جواب:۔مسئلہ کے فرض میں ، زوجیت باقی ہے .

سوال ۸۷۴:۔دو جڑواں بچے جو ایک دوسرے سے چپکے ہوئے ہوں، ان کی شادی کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ اگر شادی کو ترک اور احتیاط پر عمل کرسکتے ہوں نیز شدید مشقت کا شکار نہ ہوں تو اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ شادی کرنے سے صرف نظر کریں لیکن اگر شادی کرنے پر مجبور ہوں تو اُن دولڑکیوں کی نمبروار یکی بعد دےگری ایک مرد سے شادی کردیں اس ترتیب کے ساتھ کہ پہلے وہ مرد، ان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرے اور بعد میں اُسے طلاق دینے اور اس کے عدت گذارنے کے بعد دوسری سے شادی کرے (البتہ باربار طلاق کی مشکل سے بچنے کیلئے نکاح متعہ سے استفادہ کرسکتا ہے) دو جڑواں لڑکوں کے سلسلے میں بھی احتیاط یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو شادی نکریں، اور ضرورت کی صورت ایک وقت میں ایک لڑکی سے شادی کرنا جائز نہیں ہے لیکن اوپر بیان کیےٴ گئے طریقہ کے مطابق
ایک عورت سے شادی کرسکتے ہیں ، بہر حال چونکہ اس طرح کے اشخاص بہت ہی کم ہوتے ہیں لہذا، ان شرعی احکام کا بیان بھی، اگر عجیب نظر آئے تو بحث و گفتگو کی جگہ نہیں ہے.

۱- قواعد شھید صفحہ ۳۸۱ ، جلد ۱ ومسالک کتاب نکاح کے شروع میں .

سوال ۸۷۵:۔بیویوں کے در میان عدالت سے کیا مراد ہے ؟

جواب:۔عدالت سے مراد یہ ہے کہ ان میں ہر بیوی کے ساتھ اس کے حالات کے مناسب سلوک کرے اور ہمیشہ عدالت کا مطلب برابری نہیں ہوتا اور حق القسم (بیوی میں راتوں کو تقسیم کرنے کا حق) کے سلسلہ میں یہ ہے کہ ہر چہار راتوں میں سے، ہر زوجہ کیلئے ایک شب مخصوص کرے .

سوال۸۷۶:۔آیا، نامحرم عورت کے ساتھ تنہا رہنا، اگر چہ مطمئن ہو کہ گناہ میں مبتلاء نہیں ہوگا جائز ہے ؟ پرائی عورت کے ساتھ تنہارہنے کی حد کیا ہے ؟

جواب:۔ اگر ایسی جگہ پر ہیں کہ جہاں عام طور پر کسی کا گذر نہیں ہوتا تو نامحرم عورت کے ساتھ تنہائی میں شمار ہوتا ہے، اور پرائی عورت کے ساتھ تنہارہنے میں اشکال ہے حتیٰ اگر سوچے
کہ حرام میں مبتلا نہیں ہونگے .

سوال۸۷۷:۔خواتین کی ابرووں کے کچھ بال چُنےّ، بنوانے اور خالکوبی کرانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔اشکال نہیں ہے .

سوال۸۷۸:۔اگر کسی شخص کی کوئی محرم خاتون، شرعی پردے کی پابندنہ ،ہوکیا اس بنا پر وہ شخص اس خاتون کو مار نے کا حق رکھتا ہے البتہ اس کو مختلف طریقوں سے سمجھانے اور قانع کرنے اور کوئی نتےجہ حاصل نہ ہونے کے بعد ؟

جواب:۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے مقصد سے حاکم شرع کی اجازت کے بغیر مار نا جائز نہیں ہے .

سوال۸۷۹:۔اگر کوئی شخص اپنی زوجہ پر شرعی پردہ لازم نکرے (یعنی پردہ نکرائے) کیا وہ فاسق شمار ہوگا ؟

جواب:۔اگر نہی عن المنکرکو ترک کرے تو فاسق ہے .

سوال880 .:۔کیا بیمار اور اپاہج ماں باپ کی خدمت کرنا ان کے بیٹے اور بیٹی دونوں کی ذمّہ داری ہے یا اس سلسلہ میں بیٹیوں کی کوئی ذمّہ داری نہیں ہے ؟

جواب:۔دونوں کی ذمّہ داری ہے .

سوال۸۸۱:۔کیا ایسے ماں باپ کی خدمت کرنے کی ذمّہ داری کہ جن کے بیٹا نہیں ہے ، ان کی بیٹیوں کے اوپر ہے ؟

جواب:۔ جی ہاں ان کی بیٹیوں کے اوپر ہے جس قدر وہ قدرت رکھتی ہیں .

سوال۸۸۲:۔کیا ضرورت کی صورت میں باپ کی دیکھ بھال کرنا اولاد کے اوپر لازم ہے ؟

جواب:۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ان کی دیکھ بھال کے اخراجات ادا کریں، یا پھر بذات خود ان کی دیکھ بھال کریں .

سوال۸۸۳:۔ شادی کی ان براتوں کا کیا حکم ہے، جو سڑکوں پر دلہن کو گاڑیوں کا ہورن اور ہتھیلیاں بجاتے ہوئے لے جاتے ہیں ؟

جواب:۔یہ کام دیندار لوگوں کے لیےٴ مناسب نہیں ہے .

سوال۸۸۴:۔اگر زانی، زانیہ سے شادی کرلے تو ان کے محلہ میں ، گناہ کم ہونگے اور ان کی اصلاح بھی ہوجائے گی، اس صورت میں کیا ان دونوں کو شادی کرنے پر مجبور کیا جا سکتاہے ؟

جواب:۔کسی کو شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کوتذکر دینا اور رہنمائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اسی طرح ان موارد میں کہ جب قاضی ان کو معاف اور سزا دینے سے صرف نظر کرسکتا ہو تو اسے (قاضی کو ) حق ہے کہ معاف کرنے کو شادی کرنے سے مشروط قرار دے .

سوال۸۸۵:۔ اس بچّہ کو جو ،ناجائز طریقہ سے پیدا ہوا ہے، زانی کو دیا جائے گا یا زانیہ کو ؟

جواب:۔ حق حضانت اور پرورش کیلئے، حلال زادہ بچہ کی طرح ہے .

سوال۸۸۶:۔اگر ناجائز اولاد کو، زانیہ کے حوالہ کردیا جائے تو باعث فساد ہوگا اور اس گاؤں کے بعض مومنین کی عزت وآبرو پر بھی آنچ آئےگی، لیکن اگر مقدس شریعت یا حکومت کا
قانون اس بچہ کو ( لاوارث بچّوں کی تربیت کے ) دار الامان ادارہ کے حوالہ کردے، فساد وگناہ بھی کم ہو جائے گا، اور چند مومنین کی عزت وآبرو بھی محفوظ ہو جائے گی اس صورت میں کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔اس قسم کے موارد میں حاکم شرع کو سوچنا (فیصلہ کرنا) چاہئے اور اگر کوئی فساد پایا جائے تو اس کی روک تھام کرے .

سوال ۸۸۷:۔ جس شخص کی شادی کا وقت آگیا ہو، اور اس کی ماں نے ایک ایسی لڑکی کو پسند بھی کرلیا ہو جس مین تمام شرائط موجود ہیں، لیکن وہ شخص ، اپنی ماں کی پسند کی لڑکی سے
شادی کرنے سے انکار کررہا ہے، اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ وہ لڑکا اس لڑکی سے شادی کرنے پر مجبور نہیں ہے لیکن ماں کے احترام میں کمی و کوتاہی نکرے .

سوال۸۸۸:۔محلّل(حلالہ کرنے والا شخص) کے سلسلے میں فقط دخول کافی ہے یا دونوں بھر پور شاد کام ہوں ؟

جواب:۔دخول کافی ہے .

سوال۸۸۹:۔عقد سے پہلے دئیے گئے تحفہ کا حکم کیا ہے ؟ نکاح باقی رہے یا نکاح ختم ہوجائے، دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔چنانچہ عقد نہ ٹوٹے (باقی رہے) تو دونوں طرف سے دی گئی وہ چیزیں، تحفہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان میں تصرف کرنا جائز ہے ، لیکن جب شادی یعنی رشتہ ٹوٹ جائے تو ان تحفوں کو واپس کرنا چاہئے اس لئے کہ رسم و رواج یہ ہے کہ تحفے ، عقد سے مشروط سمجھے جاتے ہیں مگر بعض جزئی تحفہ جیسے کھانے پینے کی کوئی چیز، تو یہ اس حکم سے خارج ہے.

سوال۸۹.:۔اگر کسی کے بچہ کا دادا موجود نہ ہو (باپ کے مرنے کے بعد) کیا حاکم شرع کی اجازت سے ماں اس کی سرپرست بن سکتی ہے ؟

جواب:۔حاکم شرع کی اجازت سے کوئی حرج نہیں ہے .

سوال۸۹۱:۔کسی مقام پر دوقبیلوں کے درمیان لڑئی جھگڑا ہو جاتا ہے، اسمیں ایک بچّہ کی آنکھ نا بینا ہو جاتی ہے، پرصلح کے عنوان سے ایک دس سالہ لڑکی کا نکاح اس کے ولی کی اجازت سے اس نابینا بچہ کے آٹھ سالہ بھائی سے کردیا جاتا ہے، خود وہ لڑکی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ راضی نہیں تھی اور نہ اب راضی ہے، لڑکی اور لڑکے کی قانونی عمر جس میں وہ لوگ اپنے کاموں میں مستقل مداخلت کرسکتے ہیں، ۱۸ سال ہے اٹھارہ سال سے کم عمر میں عدالت میںجایا جاتا ہے اور عدالت ان کو متخصص (اسپیشلسٹ) ڈاکٹر کے پاس بھےجتی ہے کہ بالغ وعاقل ہوگئے ہیں یا نہیں، چنانچہ سرکاری متخصص ڈاکٹر،ان کے بالغ ہونے کی گواہی دیدے تو عدالت اٹھارہ سال کی عمر سے پہلے بھی بالغ ہونے کا حکم (سرٹیفکٹ)جاری کردیتی ہے . مذکورہ مورد میں اس طرح کا کوئی اقدام نہیں ہوا ہے لیکن سولہ سال کی عمر میں دونوں (شوہر و زوجہ) کے درمیان ایک نشست کی صورت میں یہ طے ہوا کہ درمیانی سطح کی تعلیم کے ختم ہونے تک دونوں حضرات تعلیم جاری رکھیں گے ، اس نشست کے بارے میں بھی اس لڑکی کا دعویٰ ہے کہ میرے ماں باپ نے مجھے دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے میں نے اس معاہدہ پر دستخط کردیے تھے، اس طرح کی شادی، بعض دیہاتوں میں، مرسوم تھی اور رائج ہے ملحوظ رہے کہ
امام خمینی ۺ کی کتاب تحریر الوسیلہ کی فصل ، نکاح کے اولیاء کے مسئلہ نمبر ۴ میں آیا ہے کہ ((یشترط فی صحة تزوےج الاب والجد ونفوذہ عدم المفسدہ)) اور مسئلہ آخر میں بیان
ہوا ہے ((الاحوط مراعات المصلحة)) کیا یہ مفسدہ نہ ہونا اور مصلحت کی رعایت کرنا لڑکی سے متعلق ہے یا لڑکی باپ اور فیملی سے مربوط ہے ؟ دوسرا سوال یہ کہ حقیقت میں اس قسم کا عمل، صحیح بھی ہے یا نہیں ؟

جواب:۔مصلحت ومفسدہ کی رعایت کرنا، لڑکی سے متعلق ہے، یعنی لڑکی کی مصلحت اور فائدہ، مد نظر ہونا چاہئے، اس کا ماں باپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، فیملی اور خاندان کے ملاحظہ
اور گھاٹے و نقصان کا پورا کرنا، جواز نہیں بن سکتا ہے کہ نابالغ بچہ، صلح کا مال بن جائے ،رہا شریعت کی رو سے بالغ بچہ ، تو اس کا حکم واضح ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح کرنا صحیح نہیں ہے .

سوال۸۹۲:۔ معاطاتی (غیر عربی) شادی کا کیا حکم ہے اور اس کے شرائط کیا ہیں ؟ اگر آپ کی تقلید کرنے والا کوئی ایک شخص اس مسئلہ (بالفرض آپ کی نظر میں معاطاتی شادی کے صحیح نہ ہونے کی صورت ) میں دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرے تو کیا حکم ہے ؟ اگر کوئی شخص مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے (غیر لفظی شادی کے صحیح نہ ہونے کی صورت میں) کسی سے اس قسم کی شادی کرلے اور اس کے بعد اس کا حکم سمجھ جائے ، تو اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔معاطاتی (غیر لفظی) شادی کے نام سے کوئی چیز نہیں ہے، اور اس قسم کی شادی باطل ہے .

سوال۸۹۳:۔اگر کوئی مرد کسی نامحرم عورت کے ساتھ تفخےذ (رانوں کے درمیان) کرلے اور انزال ہوجائے اور دخول کیے بغیر نطفہ منعقد ہو جائے اس صورت میں بچّہ کا حکم اور وضع حمل کی وجہ سے بکارت کے زائل ہونے کا حکم کیا ہے ؟

جواب:۔جب یقین رہا ہو کہ انزال نہیں ہوگا تو بعید نہیں ہے کہ اُن کا بچّہ ، شبہ کے بچّہ (وطی شبہ) کے بچہ کی طرح ہو، اور اگر انزال ہونے کا امکان و احتمال دیا تھا، تو اشکال سے خالی نہیں ہے، رہا مہرِ-- مثل تو اس سلسلے میں اگر عورت اپنی مرضی اور خواہش سے تیار ہوگئی تھی اور اس کو اس بات کا امکان بھی تھا تو مہرِ مثل نہیں رکھتی لیکن اگر اس کی نظر میں اس بات کا امکان نہیں تھا اور تف--خ-ےذ (رانوں میں) کرانے کے علاوہ (کسی دوسری چیز پر) راضی نہیں تھی تو اس صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو مہر مثل دیا جائے .

سوال۸۹۴:۔ اگر زیارہ مستحب کام انجام دینے کی وجہ سے کوئی خاتون اس قدر تھک کر چور ہو جائے کہ شوہر، ضروری لذّت اس سے حاصل نہ کرسکے، کیا شوہر اسکو ایسے مستحب اعمال کرنے پر عمل کرنے سے منع کر سکتا ہے، اور آیا اِن جگہوں پر شوہر کی اطاعت کرنا واجب ہے ؟

جواب:۔شوہر اس کو روک نہیں سکتا مگر یہ کہ کلی طور پر لذّت حاصل کرنا ، ختم ہوجائے، اس صورت میں چونکہ شوہر کے حق سے ٹکراؤ ہوگیا ہے لہذا زوجہ شوہر کی اجازت کے بغیر(مستحب) عمل نہیں کرسکتی .

سوال۸۹۵:۔اگر کوئی مرد کسی طور پر بھی، شادی کرنے پر قادر نہ ہو، یعنی اس نے اپنی زندگی میں ہمیشہ شکست و ہزیمت اٹھائی ہے یہاں تک کہ کمترین قسم کی شادی کرنے پر بھی قادر
نہیں ہے، اور شادی نکرنے سے، اس کے جسم میں اختلاج ہو جاتا ہو، کیا ایسا شخص، دوا کھا کر یا آپریشن کے ذریعہ اپنی مردانہ طاقت کو ختم کرسکتا ہے ؟

جواب:۔ جائز نہیں ہے اس کو صبر کرنا لازم ہے، جب تک خداوند عالم اس کیلئے کوئی گشائش و راستہ فراہم کرے .

سوال۸۹۶:۔ایک شھید کی بیوہ جس کے ایک بیٹا بھی ہے، شوہر کی شھادت کے چند سال گذرنے کے بعد، دوسری شادی کرلیتی ہے شھید کے والد کا کہنا ہے: میں ولی ہونے کی حیثیت سے، اپنے پوتے کو دوسرے کے گھر نہیں چھوڑ سکتا، چونکہ اس کی پرورش وتربیت کرنا میرا وظیفہ ہے، جبکہ ابھی وہ بچہ صرف پانچ سال کا ہے، اس بچہ کی ماں کہتی ہے:
میں ماں ہونے کی حیثیت سے ، اس کی پرورش کروں گی، اسلام کی نظر میں، کون مقدم ہے ؟

جواب:۔بالغ ہونے تک بچہ کی حفاظت و پرورش کے سلسلہ میں، دادا کے اوپر بچہ کی ماں مقدم ہے، حتیٰ شادی کرنے کی صورت میں بھی، لیکن بچہ کے مال پر ولایت کے سلسلہ میں،حق ، دادا کے ساتھ ہے اور بچہ کے مال پر، ماں کی کوئی ولایت نہیں ہے .

 

نفقہ کے احکام دودھ پلانے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma