چالیسویں فصل امر المعروف اور نہی عن المنکر (اچھائیوں کی دعوت اور برائیوں سے روکنا)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
میراث کی متفرقہ مسائل اکتالیسویں فصل دفاع اور جہاد کے احکام

سوال ۱۱۵۰۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے انجمن یا کمیٹی کے ہوتے ہوئے کیا دوسروں سے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا وظیفہ ختم ہوجائے گا؟ اور اگر ان کے کام آپس میں ایک جیسے ہوجائیں تو کیا وظیفہ ہے؟

جواب: امر المعروف اور نہی عن المنکرایک عام حکم ہے اور سب لوگوں پر اپنی قدرت کے مطابق واجب ہے اور اس قسم کی انجمن یا کمیٹی کے ہونے سے، دوسروں کا وظیفہ ختم نہیںہوتا اور ایک جیسے کام ہونے کی مشکل کو صحیح پروگرام ترتیب دیکر حل کیا جاسکتا ہے ۔

سوال ۱۱۵۱۔ کبھی کبھی بعض خواتین اساتذہ، طلباء کی تعلیم کی کلاس میں، شہوت انگیز لباس پہن کر آجاتی ہیں، مجبوراً طلباء کو بھی تعلیم اور مطالب سمجھنے کی وجہ سے ، انھیں دیکھنا پڑتا ہے، اس صورت میں ان لوگوں کا وظیفہ کیا ہے؟

جواب: اس طرح کے موقع پر یونیورسٹی یا ادارے کے ذمہ دار اشخاص سے مل کر اس قسم کی مشکلات کو دور کرنا چاہیے تاکہ طلباء کو کوئی مشکل پیش نہ آئے اور اساتذہ اپنے وظیفہ پر عمل کریں ۔

سوال ۱۱۵۲۔ کیا امر المعروف اور نہی عن المنکرکرنے میں، قربة الی الله کی نیت کرنا شرط ہے؟

جواب: قربةً الی الله کی نیت کرنا شرط نہیں ہے، لیکن اس کے بغیر ثواب بھی نہیں دیا جاتا ۔

سوال ۱۱۵۳۔ کیا اُن لوگوں سے، جن کا عمل، کردار نامعقول اور غیر مناسب ہوتا ہے اور تذکّر دینے یا ٹوکنے کے باوجود بھی اپنے غیر مناسب عمل سے، بازنہیں آتے، تعلّقات ختم کیے جاسکتے ہیں؟

جواب: اگر تعلّقات ختم کرنا، برائیوں سے پرہیز کرنے کا باعث ہوجائے تب تو تعلّقات توڑنا لازم ہے ۔

سوال ۱۱۵۴۔ معاشرہ کی برائیوں کے بارے میں، نیز خواتین کی بے پردگی کے سلسلہ میں، طلباء کا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سب لوگوں پر واجب ہے لیکن اس کے شرایط کا لحاظ رکھنا چاہئے ۔

سوال ۱۱۵۵۔ اگر کوئی شخص، سب کے سامنے غیبت کرے اور ہمیں اطمینان ہوکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا اس کے اوپر کوئی اثر نہیں ہوگا تب ہمارا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: ایسی نشست میں شرکت نہ کریں ۔

سوال ۱۱۵۶۔ کیا ایسے رشتہ داروں سے قطع تعلق جائز ہے جو احکام شرعی پر توجہ نیں دیتے مثال کے طور پر خمس و زکوٰة نہیں دیتے یا شریعت کے خلاف عمل کرتے ہیں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

جواب: اگر قطع تعلق ان کے بیدار ہونے کا باعث ہوتو واجب ہے اور اگراس کا منفی اثر پڑے تب ایسا نہ کریں ۔

سوال ۱۱۵۷۔ اگر کسی ادارے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا وظیفہ انجام دینا، باعث ہوجائے کہ ایسا کرنے والا شخص، اَوَر ٹائم یا دیگر فائدوں یا انعامات سے محروم ہوجائے، کیا پھر بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر واجب ہے؟

جواب: اگر زیادہ اہم نقصان کا باعث نہ ہو تو واجب ہے ۔

سوال ۱۱۵۸۔ اگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟

جواب: بہتر ہے اچھے اور نرم لہجہ میں تذکردیں ۔

سوال ۱۱۵۹۔ یونیورسٹی کے ایک ذمہ دار عہد دار، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا وظیفہ اور خطا کار طلباء کو تذکر دینے کا حق، فقط یونیورسٹی کے ذمہ دار اشخاص سے منحصر جانتے ہیں اور موٴمن طلباء کو اجازت نہیںدیتے، مذکورہ مطلب ملحوظ رکھتے ہوئے ایک موٴمن اور انقلابی طالب علم کا اس سلسلہ میں کیا وظیفہ ہے؟

جواب: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، تمام مسلمانوں کا وظیفہ ہے اور کوئی کسی کو منع کرنے کا حق نہیں رکھتا، لیکن اس وظیفہ کو اس طرح انجام دیا جائے کہ یونیورسٹی اور اداروں کا نظم و ضبط خراب نہ ہو ۔

سوال ۱۱۶۰۔ اگر ٹیکسی میں سوار ہوجائیں اور ٹیکسی ڈرائیور گانوں کی کیسٹ چلادے، اس صورت حال میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: نہی عن المنکر کریں اور اگر قبول نہ کرے تو ٹیکسی سے اُتر جائیں مگر یہ کہ ایسا کرنا شدید مشقت کا باعث ہو ۔

میراث کی متفرقہ مسائل اکتالیسویں فصل دفاع اور جہاد کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma