نماز کے متفرق مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
جمعہ اور عیدین کی نماز روزے کو باطل کرنے والی چیزیں

سوال ۲۷۲۔ نمازی حضرات نماز کے بعد تین سلام ( زیارت) پڑھتے ہیں ، کیا اس عمل کے لئے کوئی خاص نص موجود ہے ؟

جواب:۔ تین سلام جو تین طرف (رخ کرکے) پڑھے جاتے ہیں ان کے لئے کوئی خاص نص موجود نہیں ہے لیکن زیارت کے مطلقہ حکم کی نیت سے کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۷۳۔ کیاواجب نمازوں کو تعلیم دینے کی صورت میں پڑھا جاسکتا ہے ؟

جواب:۔ جب بھی قصد قربت کے ساتھ پڑھی جائے کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۷۴۔ صبح کی اذان ہونے میں ایک گھنٹہ باقی ہے اور میں ابھی تک مطالعہ کرنے میں مصروف ہوں اگر اس وقت میں سو جاوٴ ں تو یقینا نماز صبح قضا ہوجائے گی اس طرح کی صورت حال میں میرے لئے سونے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس مسئلہ کو رمضان المبارک کے مہینہ میں اذان صبح سے پہلے ، مجنب ہونے والے شخص کے مسئلہ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے ؟

جواب:۔ یہ جانتے ہوئے کہ نماز قضا ہوجائے گی سونے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن جہاں تک ممکن ہو اس کام کو انجام نہ دے ۔

سوال ۲۷۵۔ جب کوئی مسلمان شخص فضائی ماموریت پر کرہٴ زمین کی فضا سے باہر نکل جائے چونکہ خلا میں چلا جاتاہے اور وہاں پر کھڑے ہونے یا رکنے کی بھی کوئی صورت نہیں ہے ، وضو بھی نہیں کرسکتا کیونکہ وہاں پانی بھی معلق حالت میں ہوتا ہے اور فضا پیما کی حساس مشینری کی وجہ سے غبار کا چھوٹے سے چھوٹا ذرّہ بھی نہیں ہے جوتیمم کرسکے اور اگر ہو گا بھی تو معلق حالت میں یہاں تک کہ نہ اس کے لئے افق ہے اور نہ قبلہ ، اس صورت میں اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ اسی حالت میں اپنی نماز ادا کرے اور اگر اس کی مدت کم تھی تو احتیاط کے طور پر قضا بھی کرے لیکن اگر طویل مدت تھی تو قضا پڑھنا ضروری نہیں ہے ۔

سوال ۲۷۶۔ آپ کی نظر میں لڑکیوں کے بالغ ہونے کی عمر اور شرائط کیاہےں نیز ان کی شرعی تکلیف کیا ہے ؟

جواب:۔ قمری مہینہ کے اعتبار سے نو سال کامل ہونے کے بعد لڑکیاں بالغ ہوجاتی ہیں ، لیکن اگر اپنے بعض فریضوں جیسے روزہ کو کمزوری کی وجہ سے ، انجام نہ دے سکیں ، تو یہ تکلیف ان سے ساقط ہے اور اس کے بجائے ہر روز ایک مد طعام ۷۵۰/ گرام گیہوں یا اسی کے جیسی دوسری چیز ) فقیر کو دیدیں ۔

سوال ۲۷۷۔ کوئی شخص کسی بھی طور پر ، سفر پر یا کسی کام کے باعث قطب کے سفرپر چلاگیا اوروہاں پر اس کا کافی مدت تک قیام کا ارادہ ہے ( ملوظ رہے کہ قطب میں چھ مینہ دن اور اور چھ مہینہ رات ہوتی ہے ) اس صورت میں اس کی نماز روزہ اور قبیلے کی کیا کیفیت ہے ؟ اسی طرح اگر کوئی شخص چاند پر جانے کا رادہ رکھتا ہو تو راستے ،راکٹ اور چاند پر اس کے نماز اور روزے کی کیفیت کیا ہوگی؟

جواب :۔ معتدل علاجات کے مطابق عمل کرے اس مطلب کو ہم نے ”کتاب نماز و روزہ در قطبین “میں تفصیل سے بیان کیا ہے ، قطبی علاقوں میں ، قبلہ کی کوئی شکل نہین ةے ، اس لئے اسی سمت میں کھڑا ہو جائے جس سمت میں مکہ کا سب سے کم فاصلہ ہو اور یہیں سے فضائی سفر میں ، نماز و روزے کا حکم بھی روشن ہو جاتا ہے ، فضائی مسافروں کا قبلہ اس سمت میں ہے جدھر زمین اور اس کامتداد آسمان میں پایا جاتا ہے ۔

سوال ۲۷۸۔ تارک الصلاة مدیروں کی اتباع کرنا کیسا ہے ؟

جواب : ۔ ان کے غیر شرعی احکام کی پیروی کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن صحیح اور شرعی ( جائز) دستورات میں ان کی اتباع کرنا چاہئیے ، اور ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے کے کاموں پر نگراں ، ایسے ، اشخاص رکھے جائیں جو اسلامی احکام کے پا بند ہوں ۔

سوال ۲۷۹۔ جو شخص جانتا ہے یا قوی احتمال ( رکھتا)ہے کہ شب نشینی یامطالعہ وغیرہ کی وجہ سے ، اس کی نماز صبح قضا ہو جائے گی ، کیا اس کے لئے شب نشینی یا مطالعہ کرنا شر عاً جائز ہے ؟

جواب:۔ یہ کام احتیاط کے خلاف ہے اور اگر نماز کی بے حرمتی کا سبب ہو تو حرام ہے ۔

سوال ۲۸۰۔ نماز کے قنوت میں عربی کے علاوہ دوسری زبان میں ، دعا کرنا ،یا ماثورہ دعا وٴں کے علاوہ ، دوسری دعائیں پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:۔ عربی زبان کے علاوہ دیگر غیر عربی زبانوں میں ، دعا کرنے میں اشکال ہے اور ہر وہ دعا جن کا مضمون صحیح ہو، قنوت میں ،پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۲۸۱۔ بعض استوڈینٹس حضرات کا عقیدہ ہے کہ چونکہ نما کے بعد مصافحہ کرنے کا تذکرہ ، حدیثوں میں نہیں ہوا ہے لہٰذا یہ کام بدعت ہے اور ترک ہونا چاہئیے ، دوسری طرف ، یعنی نماز کے بعد مصافحہ کو ترک کرنے کی صورت میں ، نماز جماعت کے مخصوس مقاصد جیسا کہ اس کے لئے مناسب اورشائستہ ہیں وہ حاصل نہیں ہوتے لہٰذا آپ کی خدمت میں متمنی ہوں کہ نماز کے بعد مصافحہ کا حکم بیان فرمادیجئے؟

جواب:۔ بدعت وہ ہے جو دین میں جزء کی حیثیت اور قصد سے انجام دے یا عمل میں ایسے مطلب ( جزء دین ہونے ) کا تعارف کرائے ، لہٰذا اگرمصافحہ مطلق مطلوبیت کی نیت سے جو اس میں پائی جاتی ہے ، انجام دے اور کبھی کبھی اسے ترک کردے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۲۸۲۔ جو شخص اپنی قرائت کی اصلاح کرنے پر قادر نہیں ہے لیکن زبان کا علاج کرانے کی صور ت میں ، قوی احتمال ہے کہ کہ اصلاح کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، کیا یہ علاج اس کے لئے واجب ہے؟

جواب:۔ احتیاط یہ ہے کہ علاج کرائے ۔

سوال ۲۸۳۔ کیا ، تواضع اورجواس کو مجتمع کرنے کی غرض سے ، نماز میں آنکھوں کا بند کرنا جائزہے ؟

جواب:۔ نماز میں آنکھوں کا بند کرنا مکروہ ہے ۔، لیکن اگر حضور قلب کا فقط ایک یہی راستہ ہو تو اس صورت میں اس کام کا مستحب ہو نا بعید نہیں ہے ۔

جمعہ اور عیدین کی نماز روزے کو باطل کرنے والی چیزیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma