ہبہ کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
تینتیسویں فصل وقف کے احکامبنجر زمین کوآباد کرنے احکام

سوال ۱۰۶۴۔ کیا زوجہ کو کوئی چیز ہبہ کرنا، ہبہٴ لازم ہے؟

جواب: زوجہ کو کوئی چیز بخشنا، ہبہٴ لازم نہیں ہے لیکن اس کو واپس مانگنا مکروہ ہے۔

سوال۱۰۶۵۔ اگر کوئی شخص اپنا گھر اپنی زوجہ کے نام کردے یعنی اس کے کاغذات زوجہ کے نام کردے لیکن نہ تو ہبہ کا صیغہ جاری کرے اور نا ہی مکان کو زوجہ کے حوالہ کرے، یعنی گھر کو خالی کرکے زوجہ کے اختیار میں نہیں دیا گیا، یہاں تک کہ زوجہ کا انتقال ہوجاتا ہے کیا اس صورت میں یہ مکان زوجہ کی ملکیت میں شمار ہوگا یا شوہر کی ملکیت ہے؟

جواب: بظاہر یہ عمل شرعی ہبہ ہے لیکن چونکہ قبضہ نہیں دیا گیا ہے اس لئے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

سوال ۱۰۶۶۔ ایک شخص اپنی زمین اور جائداد کو دوسرے شخص کو ہبہ کردیتا ہے اور کہتا ہے: اس شرط کے ساتھ کہ جب تک میں زندہ ہوں میرے اختیار میں رہے گی، کیا یہ ہبہ نافذ اور اس کی یہ شرط لازم ہے؟

جواب: چنانچہ جائداد اور زمین کو اس شخص کے قبضہ میں دیدے تب تو کوئی اشکال نہیں ہے، ہبہ نافذ اور لازم ہے البتہ جب تک وہ خود با حیات ہے اس زمین کے منافع کا مالک رہے گا۔

سوال ۱۰۶۷۔ کوئی شخص اپنی زمین کو، عوض کی شرط پر ہبہ کردیتا ہے یعنی اس شرط کے ساتھ ہبہ کرتا ہے کہ دوسرا شخص بھی اس کو کوئی چیز ہبہ کرے، لیکن جس کے لئے ہبہ کیا ہے وہ شخص اس کے عوض کوئی چیز نہیں دیتا، یہاں تک کہ ہبہ کرنے والے شخص کا انتقال ہوجاتا ہے، کیا اس کے وارث اس ہبہ کو فسخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں یا نہیں؟

جواب: جی ہاں انھیں فسخ کرنے کا اختیار ہے۔

سوال ۱۰۶۸۔ ایک شخص نے اپنا کچھ منقولہ مال اپنے بیٹے کے لئے جو غائب تھا، ہبہ کردیا اور ایک شخص کو وکیل بنایا کہ وہ اس بیٹے کی جانب سے، اس مال کو اپنے قبضہ میں لے لے، اس وکیل نے اس مال کو وصول کرلیا، کیا اس قسم کا ہبہ نافذ ہے اس لئے کہ ہبہ کرنے والے شخص کا، بیٹے کے واپس آنے سے پہلے ہی انتقال ہوگیا ہے (البتہ اس بات کی وضاحت بھی کردی جائے کہ حاکم شرع کی اجازت سے وکیل بنایا گیا تھا)؟

جواب: اگر غائب ہونے والا فرزند، بالغ ہوگیا ہے تو مذکورہ وکالت کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اگر نابالغ تھا تب کافی ہے بلکہ اس کو وکالت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

سوال ۱۰۶۹۔ اگر کوئی شخص، کسی دوسرے شخص کو قرآن ہدیہ میں دیدے، کیا اس قرآن کو واپس لے سکتا ہے؟

جواب: اگر قربةً الی الله کی نیت سے دیا تھا تب تو واپس لینے میں اشکال ہے۔

 

تینتیسویں فصل وقف کے احکامبنجر زمین کوآباد کرنے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma