حج کے واجب ہونے کے شرائط۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
زکات کے متفرق مسائل حج نیابتی

سوال ۳۷۴۔ ایک شخص مالی استطاعت تو رکھتا تھا لیکن حج کے لئے نام نہ لکھوانے کی وجہ سے ، حج کے لئے جانے پر قادر نہیں تھا ، لیکن اب اپنے والد ( جنہوں نے حج کے لئے نام لکھوایا تھا لیکن اس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ہے ) کی نیابت میں ، عازم حج ہے کیا یہ نیابت صحیح ہے ؟

 جواب :۔ چنانچہ استطاعت مالی تھی لیکن موانع ہونے کی وجہ سے نام لکھوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو اس کی نیابت صحیح ہے ۔

سوال ۳۷۵۔ حج کے قافلوں میں جو خادم حضرات ، حجاج کی خدمت کے لئے جاتے ہیں ،اپنی مالی حیثیت اور استطاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ، جو اُن میں نہیں پائی جاتی ، مناسک حج کیسے انجام دیں کیا ان کے لئے واجب کی نیت کرنا ضروری ہے ؟

جواب:۔ قافلوں کے خادم صاحب استطاعت ہیں (اس شرط کے ساتھ کہ وہ لوگ حج کی مدت کے دوران ، اپنے بیوی بچوں کا نان و نفقہ ، رکھتے ہوں )ان پر واجب حج کی نیت کرنا ضروری ہے ، اور اگر وہ پہلی مرتبہ جارہے ہیں تو کسی کی نیابت کے قصد سے حج نہیں کرسکتے اور اسی طرح وہ شخص بھی جو دوسرے کی مدد کرنے کے عنوان سے ، حج کرنے گیا ہے ۔

سوال ۳۷۶۔ جوشخص ذاتی گھر کا محتاج ہے کیا مستطیع ہو سکتا ہے ؟

جواب :۔ اگر اس کو گھر کی ضرورت ہے تو اس رقم کو گھر کی خریداری میں خرچ کرسکتا ہے اس صورت میں وہ شخص مستطیع نہیں ہوگا ۔

سوال۳۷۷۔ ایک خاتون کا مہر ، اس کی استطاعت کے چند برابر ہے ، کیا اس کے مرنے کے بعد ا سکے وارثوں پر ، میراث تقسیم کرنے سے پہلے ترکہ سے حج کے اخراجات کو جدا کرنا واجب ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ اس خاتون نے معمول کی مطابق اپنے شوہر سے مہر کی رقم وصول کرلی تھی ، تو مستطیع تھی اور اس کے ترکہ سے جدا کرنا واجب ہے اور اگر مہر کی رقم وصول نہیں کرپائی تھی تو مستطیع نہیں ہوئی تھی ۔

سوال ۳۷۸۔ حج کا سفر کرنے کے لئے ، حج کمیٹی ( حج کا سرکاری محکمہ ) عورت سے شوہر کا اجازت نامہ طلب کرتا ہے، اور شوہر اجازت نہیں دیتا اس صورت میں یہ عورت کیا کرے ؟

جواب:۔ بعید ہے کہ وہ واجب حج کے لئے شوہر کا اجازت نامہ طلب کریں ، اس لئے کہ شریعت کی رو سے شوہر کی اجازت شرط نہیں ہے ۔

سوال ۳۷۹۔ مثال کے طور پر کوئی شخص پانچ سال پہلے مستطیع ہو گیا تھا اور حج کے لئے ( محکمہ حج میں ) نام بھی لکھوادیا تھا ، لیکن اب فقیر ہو گیا ہے ، کیا ایسے شخص پر حج واجب ہے ؟ اور اگر وہ شخص سید ہو تو کیا اس کو خمس دیا جاسکتا ہے تاکہ مکہ مکرمہ حج کرنے کے لئے چلا جائے ؟

جواب:۔ اگرنوبت آنے کے موقعہ پر اس میں بعض شرائط نہیں پائے جاتے تو اس پر حج واجب نہیں ہے ۔

سوال ۳۸۰۔ ایک شخص نے تقریباً دس سال پہلے ، حج کے لئے نام لکھوایا تھا لیکن ۱۳۶۶ھ شء میں اس کا انتقال ہو گیا اور اب اس سال حج کرنے کے لئے اس مرحوم کا نام آگیا ہے ، آپ سے التماس ہے کہ اس کے وارثوں کا وظیفہ بیان فرمائیں نیز مرحوم کے بریٴ الذمہ ہونے کا طریقہ کیا ہے اور ا س رقم میں تصرف کرنا کیسا ہے ؟

جواب:۔ اگر ( محکمہ حج میں ) نام لکھوانے اور وہاں سے نام آنے کے علاوہ ، حج کرنے کے لئے کوئی اور راستہ نہیں تھا، تو ایسا شخص مستطیع نہیں ہوا ہے او رمذکورہ رقم ، وارثوں کی میراث کا حصہ ہے ، ہاں احتیاط کرنا چاہتے ہیں تو کم قیمت پر میقات سے حج کراسکتے ہیں ، البتہ اس شرط کے ساتھ کہ وارثوں میں کوئی چھوٹا ( نابالغ) بچہ نہ ہو یا پھر بڑے وارثوں کے حصہ میں سے ، حج کرانے کی رقم کم کریں ۔

سوال ۳۸۱۔ اکسی خاتون نے شادی سے پہلے نذر مانی ہو کہ حج بجا لائے گی اور اس کے بعد شادی کرلے ، کیا تب بھی فریضہ حج بجالنے کے لئے ، شوہر کی اجازت ضروری ہے ؟ اور کیا شوہر کو منع کرنے کا حق ہے ؟

جواب:۔ شوہر کی اجازت لازم ہے اور شوہر کو منع کرنے کا حق ہے ( چونکہ یہ نذر ی حج ہے مترجم )

سوال ۳۸۲۔ میرے حج کے تمام اخراجات میرے شوہر نے اپنے ذمہ لے لئے ہیں ، لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ خمس نہیں نکالتا ہے اور میرے پاس اپنا کوئی مال نہیں ہے ، حج کے لئے آنے جانے کا خرچ فیس کے ڈالر وغیرہ لباس احرام اور قربانی کے اخراجات کے متعلق ، میرا کیا وظیفہ ہے ؟ ان اخراجات کا خمس کس پر ہے ؟

جواب :۔ اس کا خمس تمہارے اوپر ہے اور اگر تم میں اس کی توانائی نہیں ہے تو مستطیع نہیں ہو ۔

سوال ۳۸۳۔ اگر کسی خاتون کو (حج پر جانے کے لئے ) ساتھی کی ضرورت ہو ، اور ساتھی اجرت بھی لیتا ہے اور وہ خاتون ، اجرت دینے پر قادر نہیں ہے اس صورت میں کیا یہ خاتون مستطیع ہے ؟

جواب:۔ مستطیع نہیں ہے ۔

سوال ۳۸۴۔ ایک شخص اجرت پر دوسرے شخص کی نیابت میں حج کرنے گیا تھا ، عمرہ تمتع انجام دینے کے بعد ، سکتہ قلبی( ہارڈ اٹیک ) میں مبتلا اور حج کے مناسک انجام دینے سے معذور ہو گیا اور ایران واپس آگیا ہے آئندہ سال حج سے مشرف ہوناچاہتا ہے ، کیا ان حالات کی اطلاع ان لوگوں کو دینا ضروری ہے جن کی نیابت میں اجرت پر حج کرنے گیا تھا نیز کیا آئندہ سال کے لئے منوب عنہ ( جس کی نیابت میں حج کرناچاہتا ہے ) دوبارہ اجازت حاصل کرنا لازم ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ معین سال میں اجرت پر حج کرنے کے لئے اجیر ہوا تھا تو اطلاع اور اجازت لازم ہے ۔

سوال ۳۸۵۔ جو شخص آزاد قیمت پر حج کے انتظامات کرنے پر قادر ہے لیکن یہ قیمت معمولی اور رائج قیمت سے بہت زیادہ ہے نیز دوسرے لوگوں کے حج میں تاخیر کا سبب ہے کیا اس صورت میں مذکورہ شخص پر حج واجب ہے؟

جواب :۔ قیمت میں کلی طور پر زیادہ فرق ہو یا دوسروں کے حق کے ضایع ہونے کا سبب ہو تو اس صورت میں وہ شخص مستطیع نہیں ہے ۔

سوال ۳۸۶۔جو خاتون مال، بدن اور راستے کے لحاظ سے مستطیع ہے لیکن اس کے یہاں شیر خوار بچہ ہے جو اس کے بغیر قرار نہیں پاتا کیا اس صورت میں یہ خاتون مستطیع ہے ؟

جواب :۔ چنانچہ اس شیرخوار بچہ سے جدا ہونا ، جانی خطرہ یا شدید بیماری یا دوسروں کے لئے حرج اور شدید مشقت کا باعث ہے ہو تو وہ خاتون مستطیع نہیں ہے۔

زکات کے متفرق مسائل حج نیابتی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma