دسویں فصل نماز کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
نویں فصل تیمم کےاحکام: قبلہ کے احکام :

سوال ۱۰۴۔ چاندنی راتوں میں نماز کو دیر سے پڑھنا آپ کی نظر میں کیسا ہے ؟

جواب : چاندنی راتوں اور اندھیری راتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۱۰۵۔ شیعہ حضرات نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ کیوں پڑھتے ہیں ؟ جب کہ تمام مسلمان ان نمازوں کو علیحدہ علیحدہ پانچ وقتوں میں ادا کرتے ہیں ؟

جواب: تمام نمازوں کو جدا جدا پڑھنا ہمارے عقیدہ کے مطابق بھی مستحب اور سنت ہے ، لیکن جمع کرنا بھی جائزہے ، اہل سنت کی روایات میں بھی نمازوں کے جمع کرنے پر دلیل موجود ہے ، لہٰذا جمع کرنا یعنی ملاکر پڑھنا ، رخصت ہے ، لیکن جدا جدا پڑھنا ، فضیلت ہے ۔

سوال ۱۰۶۔ وہ مستحبی نمازیں کہ جنہیں کی اداکرنے کی مخصوص کیفیت ہے جیسے نماز وحشت ، کیا ایسی نماز کو ، روزانہ کی نافلہ نمازوں میں شمار کیا جاسکتا ہے؟

جواب : اگر اس نمازکو پڑھتے وقت، نافلہ کا قصد کیا ہے ، تو نافلہ میں شمار ہوگا اور امید ہے کہ مخصوص نماز کا ثواب بھی ملے گا۔

سوال ۱۰۷۔ یہ جو کہاجاتاہے کہ نماز شب اگر بیٹھ کر پڑھی جائے تو احتیاط کے طور پر ایک کے بجائے دو رکعت پڑھی جائے ، یہ احتیاط واجب ہے یا احتیاط مستحب؟

جواب : یہ احتیاط مستحب ہے ۔

سوال ۱۰۸۔ حالت سفر میں جن نافلہ نمازوں سے منع کیا گیا ہے وہ اس لئے ہے کہ انجام دینے میں ثواب کم ہے یا انجام دینا بد عت ہے ، اگر بدعت ہے تو کس قسم کی بدعت ہے ؟

جواب: ان نافلہ ( نمازوں ) کا ادا کرنا ، مشروع نہیں ہے

نویں فصل تیمم کےاحکام: قبلہ کے احکام :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma