حدیث منزلت کے سات مواقع

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 06
حدیث منزلت کے اسنادحدیث منزلت کے مفہوم کی وسعت

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ حضرت رسول الله نے اس حدیث کو جیسا کہ عام طور سے خیال کیا جاتا ہے صرف جنگِ تبوک کے موقع پر نہیں فرمایا بلکہ متعدد مقامات پر بھی آپ نے علی(علیه السلام) کے بارے میں یہ جملہ فرمایا ہے، ان مقامات میں سے بعض حسب ذیل ہیں:
۱۔ پہلی مواخات کے دن: یعنی جب مکّہ میں رسول الله نے پہلی مرتبہ اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قرار دیا، اس وقت آنحضرت نے علی(علیه السلام) کو اپنے بھائی کی حیثیت سے منتخب کیا اور فرمایا:
”انت بمنزلة ھارون من موسیٰ الّا اٴنّہ لا نبیَّ بعدی“(1)
۲۔ دوسری مواخات کے دن: یعنی دوسری دفعہ جب آنحضرت نے مدینہ میں مہاجرین وانصار کے درمیان برادری قائم کی، یہاں بھی آپ نے اپنے لئے علی(علیه السلام) کا انتخاب کیا اور ان کے لئے یہ جملہ ارشاد فرمایا:
”وانت بمنزلةھارون من موسیٰ الّا اٴنّہ لا نبیَّ بعدی واٴنت اٴخی ووارثی“(2)
۳۔ امّ سلیم سے فرمایا: ”امّ سلیم“ جو تاریخِ اسلام کی ایک مشہور خاتون اور مبلغہ اسلام ہیں، رسول اسلام کی صحابیت میں آپ کا شمار ہوتا ہے، ان کے باپ اور بھائی رسول الله کی نصرت میں شہید ہوچکے ہیں، چونکہ ان کے شوہر نے اسلام قبول نہ کیا اس لئے اس سے جدا ہوگئی تھیں، ان کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ خود حضرت رسول الله صلی الله علیہ وآلہ ان کے مکان پر ان سے ملنے آیا کرتے تھے (اور ان کو تسلّی دیتے تھے) ایک روز آنحضرت نے ان سے فرمایا:
”یا امّ سلیم! انّ علیّاً لحمہ من لحمی ودمہ من دمی وھی منّی بمنزلة ھارون من موسیٰ“(3)
اے امّ سلیم! علی کا گوشت میرے گوشت سے ہے اور اس کا خون میرے خون سے اور اس کی نسبت مجھ سے وہی ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی ۔
۴۔ اصحاب کی ایک جماعت کے سامنے فرمایا: ابنِ عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک روز عمر بن خطاب نے مجھ سے کہا:
علی کا نام برائی کے ساتھ نہ لینا کیونکہ مَیں نے ان کے بارے میں تین جملے ایسے سُنے ہیں کہ ان میں سے سورج چمکتا ہے، ایک مرتبہ مَیں ابوبکر، ابوعبیدہ اور اصحاب کی ایک جماعت ہم سب پیغمبر کے پاس تھے اور پیغمبر علی(علیه السلام) پر تکیہ کئے ہوئے تھے، اس وقت رسول الله نے علی(علیه السلام) کے شانہ پر اپنا ہاتھ مارا اور فرمایا:
”یا علی اوّل الوٴمنین ایماناً واوّلھم اسلاماً ثمّ قال اٴنت منّی بمزلة ھارون من موسیٰ“
یعنی اے علی تم وہ پہلے مومن ہو جو ایمان لائے اور پہلے مسلمان ہو جو اسلام لائے اور تمھاری نسبت مجھ سے وہی ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی(4)
۵۔ نسائی کی روایت: نسائی اپنی کتاب ”خصائص“ میں نقل کرتے ہیں کہ علی، جعفر اور زید کے درمیان حضرت حمزہ کے بیٹے کی سرپرستی کے بارے میں گفتگو ہورہی تھی ہر ایک کی خواہش یہ تھی کہ یہ خدمت وہی انجام دے اس موقع پر پیغمبر نے علی(علیه السلام) سے فرمایا: ”انت بمنزلةھارون من موسیٰ الّا اٴنّہ لا نبیَّ بعدی“(5)
۶۔ مسجد نبوی کے دروازوں کی بندش کے موقع: جس روز حضرت رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ جس جس کے دروازے مسجد(یعنی مسجدِ رسول) کے اندر ہیں وہ سب بند کردیئے جائیں صرف علی(علیه السلام) کا دروازہ باقی رہے، جابر بن عبد الله انصاری کہتے ہیں کہ اس وقت رسول الله نے علی(علیه السلام) سے فرمایا:
”انّہ یحل لک من الجسمد ما یحل لی وانّک منی بمنزلة ھارون من موسیٰ الّا اٴنّہ لا نبیّ بعدی“(6)
جو میرے لئے مسجد میں حلال ہے (اے علی) وہ تمھارے بھی حلال ہے کیونکہ تم میرے لئے ویسے ہی ہو جیسے ہارون موسیٰ کے لئے تھے ۔
مذکورہ بالا چھ مواقع جنگِ تبوک کے علاوہ ہیں اور ان سب کو ہم نے اہل سنّت کی مشہور کتابوں سے نقل کیا ہے ورنہ شیعہ کتب میں اس سے زیادہ مواقعہ کا تذکرہ ہے جہاں حضرت پیغمبر صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے بارہا یہی حدیث حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں فرمائی ہے ۔
یہاں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض علمائے اہل سنّت جیسے ”آمدی“ نے اس حدیث کے متعلق جو یہ کہا ہے کہ یہ حدیث ایک خاص حکم پر مشتمل ہے اور اس سے صرف جنگِ تبوک کے موقع پر حضرت علی علیہ السلام کی جانشینی ثابت ہوتی ہے اور اس کا ربط دوسرے مقامات سے نہیں ہے، یہ خیال بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ حضرت رسول الله نے مختلف مناسبتوں سے مختلف مواقع پر اس جملہ کی تکرار کی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت علی(علیه السلام) کے بارے میں حضرت رسول الله کا ایک عام حکم تھا ۔

 

1۔ کنز العمال، حدیث۹۱۸، ج۵، ص۴۰ ؛ ج۶، ص۳۹۰-
2۔ منتخب کنزل العمال (در حاشیہ مسند احمد ، ج۵، ص۳۱)
3۔ کنز العمال، ج۶، ص۱۰۴-
4۔ کنز العمال، ج۶، ص۳۹۵-
5۔ خصائص نسائی، ص۱۹-
6۔ ینابیع المودہ، باب۱۷ کا آخری حصّہ، ص۸۸، طبع دوم دار الکتب العراقیہ-
 
حدیث منزلت کے اسنادحدیث منزلت کے مفہوم کی وسعت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma