دو اہم نکات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 06
آخر کار حق نے کیسے فتح پائیلغو تحدیدیں

۱۔ ساحروں کے جادو کا ایک عجیب منظر:قرآن نے اپنے ایک جملہ :” وَجَائُوا بِسِحْرٍ عَظِیمٍ“ کے ذریعہ سربستہ طور پر اس واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جادوگروں نے اس موقع پر جو منصوبہ باندھا تھا وہ انتہائی اہم جچا تلا اور ہولناک تھا ، ورنہ آیت میں لفظ ”عظیم“ استعمال نہ ہوتا ۔
تواریخ، تفاسیر اور روایات میں بھی ان آیات کے ذیل میں جو مطالب درج ہوئے ہیں ان سے بھی اس موقع کے منظر کی اہمیت ووسعت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، چنانچہ بعض مفسرین کے قول کے مطابق ان ساحروں کی تعداد کئی ہزار تھی نیز ان کے وسائل سحر بھی ہزاروں کی تعداد میں تھے، چونکہ اس زمانے میں مصر میں سحر وساحری کا کافی زور تھا اس بنا پر اس بات پر کوئی جائے تعجب نہیں ہے ۔
خصوصاً سورہ ”طہ“ کی آیت ۶۷ میں ہے:
”فَاَوجَسَ فِی نَفْسِہِ خِیفَة مُوسیٰ“۔
یعنی وہ منظر اتنا عظیم ووحشتناک تھا کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) نے بھی اس کی وجہ سے اپنے دل میں کچھ خوف محسوس کیا ۔
اگرچہ نہج البلاغہ میں اس کی صراحت موجود ہے کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کو اس بات کا خوف لاحق ہوگیا تھا کہ ان جادوگروں کو دیکھ کر لوگ اس قدر متاثر نہ ہوجائیں کہ ان کو حق کی طرف متوجہ کرنا دشوار ہوجائے ۔(1)
بہر صورت یہ تمام باتیں اس بات کی مظہر ہیں کہ اس ایک عظیم معرکہ در پیش تھا جسے حضرت موسیٰ (علیه السلام) کو بفضل الٰہی سر کرنا تھا ۔
۲۔ مناسب ہتھیار سے مقابلہ: اس بحث سے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ فرعون اپنی وسیع حکومت جو اسے سرزمین پر حاصل تھی ایک سوچی سمجھی شیطانی سیاست پر گامزن تھا، س نے حضرت موسیٰ (علیه السلام) اور حضرت ہارون (علیه السلام) کے مقابلے میں صرف ڈرانے دھمکانے ہی سے کام نہ لیا بلکہ اس نے بزعم خود یہ کوشش کی کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) نے جو معجزہ پیش کیا تھا اس کے مشابہ ایک ہتھیار پیش کرے، بلا شبہ اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا تو پھر حضرت موسیٰ (علیه السلام) اور ان کی تعلیمات کا دنیا میں نام ونشان بھی نہ ملتا، اس صورت میں ان کا مارا جانا اس کے لئے بہت آسان ہوجاتا، لوگ بھی اس پر خوش ہوتے مگر اس بے چارے کو کیا خبر کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) نے کسی انسانی قوت پر بھروسہ نہیںکیا ہے بلکہ انھوں نے اس قوت لایزال الٰہی اور قوت پروردگار لامتناہی پر تکیہ کیا ہے جو ہر طاقت کو کچل رکھ دیتی ہے ، بہرحال دشمن کے مقابلے پر مناسب ہتھیار لے کر جانا فتح حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین راستہ ہے جس سے بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے ۔
یہ وقت جب کہ تمام لوگ ہیجان میں آئے ہوئے تھے، ہر طرف خوشی ے نعرے لگائے جارہے تھے ، فرعون اور اس کے ساتھیوں کے لبوں پر رضایت وطماینت کا تبسم کھیل رہا تھا، ان کی آنکھیں بھی مسرت سے چمک رہی تھیں کہ ۔ایک مرتبہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کو اللہ کی وحی ہوئی ۔ اے موسیٰ ! تم بھی اپنا عصا پھینک دو، عصا کا پھینکنا تھا کہ یک بیک منظر بالکل بدل گیا، چہروں سے رنگ اڑ گئے، فرعون اور اس کے تمام ساتھی لرزنے لگے جیسا کہ قرآن کہتا ہے: ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنے عصا کو ڈال دو،ناگہاں وہ عصا (ایک اژدھے کی شکل میں ہوگیا اور )نگلنے لگاان کے جھوٹے وسیلوں کو (وَاٴَوْحَیْنَا إِلیٰ مُوسیٰ اٴَنْ اٴَلْقِ عَصَاکَ فَإِذَا ھِیَ تَلْقَفُ مَا یَاٴْفِکُونَ ) ۔
”تلقف“ مادہ ”لقف“ (بروزن وقف)سے ہے ، جس کے معنی کسی چیز کو قوت کے ساتھ پکڑنے کے ہیں، چاہے دہن سے ہو یا ہاتھ سے لیکن بعض مقامات پر یہ لفظ نگلنے کے معنی میں بھی آیا ہے، زیر بحث آیت میں بھی بظاہر اسی معنی میں آیاہے ۔
”یافکون“ مادہ ”افک“ (بروزن کتف)سے ہے جس کے اصلی معنی کسی چیز سے پلٹنے کے ہیں، چونکہ جھوٹ انسان کو حق سے پلٹا دیتا ہے اس لئے اس کو ”افک“ کہتے ہیں ۔
بعض مفسرین نے اس آیت کے معنی میں ایک اور احتمال ذکر کیا ہے وہ یہ کہ عصائے موسیٰ نے جس وقت ایک بڑے سانپ کی شکل اختیار کی تو اس نے ساحروں کے وسیلوں کو نگلا نہیں تھا بلکہ انھیں بے کار کردیا تھا اور ان کی پہلی شکل پر پلٹا دیا تھا، ان مفسرین کا خیال ہے کہ اس طرح ہر اشتباہ کا راستہ لوگوں کے لئے بند ہوجاتا ہے،جب کہ ان وسیلوں کا نگل لینا لوگوں اس بات پر آمادہ نہیں کرسکتا کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کا معجزہ ان کے وسیلوں سے زبردست ہے ۔
لیکن یہ احتمال نہ تو کلمہ ”تلقف“ سے مطابقت رکھتا ہے، نہ آیت کے مطالب سے اسے مناسبت ہے کیوں کہ ”تلقف“ کے معنی جیسا کہ بیان ہوا کسی چیز کو بہ سرعت پکڑنے کے ہیں ناکہ ان کو دیگر گوں کرنے کے ہیں ۔
علاوہ برایں اگر یہ بنا بنا ہوتی کہ اعجاز موسیٰ (علیه السلام) ساحروں کے سحر کو باطل کرنے کے ذریعے آشکار ہوتو اس کی کیا ضرورت تھی کہ عصا ایل بڑے سانپ کی شکل اختیار کرے جیسا کہ قرآن نے اس سرگزشت کے آغاز میں بیان کیا ہے ۔
ان تمام باتوں سے بھی اگر چشم پوشی کرلی جائے تو یہ سوال در پیش ہوتا ہے کہ اگرصرف شک وتردد پیدا ہی کرنا تھا تو ساحرو ں کے وسائل پہلی صورت پے پلٹ جانا بھی شک وتردد کا باعث ہوسکتا تھا کیوں کہ ممکن ہے اس وقت یہ احتمال پیدا ہوتا کہ موسیٰ (علیه السلام) اپنے سحرمیں اس قدر استاد ہیں کہ دوسروں کے جادو کو باطل کر کے پہلی حالت پر پلٹا سکتے ہیں ۔
بلکہ جو چیز اس امر کا باعث ہوئی کہ لوگوں کو یہ پتہ چل گیا کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کاخارق عادت کا رنامہ بشرکی طاقت خارج ہے اور وہ خدا کی بے انتہا طاقت کی وجہ سے نمایاں ہوا ہے، وہ یہ ہے اس زمانے میں مصر میں آزمودہ کار اور ماہر جادوگروں کی کثرت تھی، اس فن میں جو لوگ طاق تھے اور استاد سمجھے جاتے تھے وہی اس زمانے کے ماحول میں ہر طرف چھائے ہوئے تھے، جب کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) میں ایسی کوئی بات نہیں پاتی جاتی تھی، ایک گمنام انسان بنی اسرائیل کے درمیان سےت اٹھا اور اس نے ایک ایسا کارنامہ پیش کیا جس کے آگے سب عاجز ہوگئے، جس سے معلوم ہوا کہ کوئی غیبی طاقت کارفرما ہے اور موسیٰ (علیه السلام) ایک معمولی انسان نہیں ہیں ۔
”اس گھڑی حق آشکار ہوگیا تو ان کے اعمال جو سراسر ناحق ونادرست تھے بالکل ہوکر رہ گئے ( فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا کَانُوا یَعْمَلُون) ۔
کیوں کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کا عمل ایک واقعیت پر مبنی تھا، اور ان ساحروں کے اعمال سوائے دھوکا اور فریب نظر کے کچھ نہ تھے، اور اس میں شک نہیں کہ کوئی باطل حق کے سامنے دیر تک ٹھہر نہیں سکتا ۔
یہ ضرب اول تھی جو حضرت موسیٰ (علیه السلام) نبی اللہ نے فرعون کے جبروت واقتدار کی بنیاد پر وارد کی ۔
اس کے بعد کی آیت میں فرمایااگیا ہے: اس طرح شکست کے آثار ان لوگوں میں نمایاں ہوگئے، اور سب کے سب ذلیل، پست اور ناتواں ہوگئے ( فَغُلِبُوا ھُنَالِکَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِینَ) ۔
اگرچہ تاریخوں میں اس موقع پر بہت زیادہ مطالب بیان ہوئے ہیںبلکہ بغیر تاریخ کا سہارا لئے بھی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر لوگوں کے احساسات اور جوش کا کیا عالم ہوگا، بہت سے لوگ تو اس قدر ڈرے کہ انھوں نے بھاگنا شروع کیا ، کچھ لوگ اپنے مقام پر کھڑے چیخ رہے تھے، کچھ لوگ دہشت ی وجہ سے بیہوش ہوگئے ، فرعون اور اس کے طرف دار جو بڑی وحشت اور اضطراب کے ساتھ اس منظر کو دیکھ رہے تھے ان کی پیشانی پر شرم وندامت کا پسینہ آگیا ، اور اپنے مبہم وتاریک مستقبل کی طرف دیکھنے لگے کہ لو ہماری حکومت وسلطنت ہاتھ سے گئی کیوں کہ اس وقت جو کچھ ہوا وہ ان کے لئے بالکل ایک غیر متوقع تھا، اب ان کی فکر وتدبیرکی تمام راہیںمسدود ہوگئی تھیں، ان کی سمجھ میں کچھ نہ آتا تھا کہ وہ کیا کریں ۔
اس سے بھی کاری تر ضرب اس وقت لگی جب حضرت موسیٰ (علیه السلام) اور ساحروں کے مقابلے کا نقشہ یک بیک اس طرح بدل گیا کہ ناگہاں”سب جادوگر زمین پر گر گئے اور وہ عظمت الٰہی کے سامنے سربسجود ہوگئے“( وَاٴُلْقِیَ السَّحَرَةُ سَاجِدِینَ ) ۔
”اور وہ پکارے کہ ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لائے“( قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِینَ ) ۔
”اور وہ خدا وہی ہے جو موسیٰ وہارون کا بھی رب ہے“( رَبِّ مُوسیٰ وَھَارُونَ) ۔
انھوں نے اس جملے کے ذریعے اس بات کا کھلے بندوں اعلان کردیا کہ اس خدا کے علاوہ جو بھی ادعائے ربوبیت کرے اس کی خدائی مصنوعی ہے، ہم ہیں جو حقیقی پروردگار پر ایمان لائے ہیں، حتیٰ کہ انھوں نے کلمہٴ ”رب العالمین“ پر بھی اکتفا نہ کی ، کیوں کہ فرعون نے اس بات کا دعویٰ کردیا تھا کہ سارے جہانوں پروردگار وہی ہے، لہٰذا ضرورت ہوئی کہ اس کے بعد وہ یہ اضافہ کریں کہ ہمارا رب وہ ہے جو موسیٰ (علیه السلام) وہارون (علیه السلام) کا بھی رب ہے، تاکہ وہ ہر قسم کی غلط فہمی کا ازالہ ہوجائے ۔
یہ وہ بات تھی جس کا فرعون اور اس کے اطرافیوں کو بالکل گمان بھی نہ تھا، یعنی وہ لوگ جنھیں اس نے حضرت موسیٰ (علیه السلام) کو زیر کرنے کے لئے بلایا تھا وہی مومنین کی صف اول میں دکھائی دینے لگے، یہ لوگ بغیر کسی شرم وتاٴمل کے خدا کے حضور خاک پر گر گئے اور انھوں نے بغیر کسی شرط کے حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی اطاعت کو جان ودل سے قبول کرلیا ۔
کبھی انسان میں اس طرح بھی انقلاب یک بیک آجاتا ہے اور اس کی کایا پلٹ جاتی ہے، اس بات پر تعجب نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ نور ایمانی کی کرن ہر دل کے اندر موجود ہوتی ہے، جس کو ہوسکتا ہے کہ ماحول ،خاندان اور زمان طویل وقلیل کے پردے اور وقتی طور پر چھپالیں، لیکن جب کبھی کوئی طوفان اٹھتا ہے تو پردہ ہٹ جاتا ہے اس وقت یہ نور شعلہ بن کر اس طرح لپکتا ہے کہ اس سے زمانے کی آنکھوں میں چکاچوند پیدا ہوجاتی ہے ۔
خصوصاً اس وجہ سے بھی وہ جلدی ایمان لائے کہ وہ خود فن ساحری میں منجھے ہوئے استاد تھے، اس فن کے تمام رموز واسرار سے بخوبی آگاہ تھے لہٰذا ان کو ایک ”معجزہ“ اور ”سحر“ کے درمیان جو فرق ہے اس سے آگاہی تھی، یہ وہ چیز تھی جو ہوسکتا ہے کہ دوسروں کے لئے مشکل سے واضح ہوتی مگر ان کے لئے تو یہ روز روشن سے بھی زیادہ واضح تھی، انھوں نے اپنے فن سحر کے ذریعے جو انھوں نے سالہا سال کی زحمت کے بعد حاصل کیا تھا، یہ سمجھا کہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کا یہ کار نامہ ہرگز سحر نہیں ہوسکتا، نہ یہ کسی بشری طاقت کا کام ہے بلکہ مافوق طبیعت اسرار سے اس کا تعلق ہے لہٰذا ان کا اتنی جلدی اور اس صراحت وشدت کے ساتھ ایمان لے آنا کوئی جائے تعجب نہیں ہے ۔
جملہ ”وَاٴُلْقِیَ السَّحَرَة“ جو مجہول کا صیغہ ہے اس سے حضرت موسیٰ (علیه السلام)کے سامنے ساحروں کی فروتنی، کامل سپردگی اور غیر معمولی استقبال وقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے یعنی معجزہٴ حضرت موسیٰ (علیه السلام) میں کچھ ایسی جاذبیت تھی کہ وہ ان کی طرف بے ساختہ کھچ گئے اور زمین پر گر کر ان کی حقانیت کا اعتراف واقرار کرنے لگے ۔

 

۱۲۳ قَالَ فِرْعَوْنُ آمَنتُمْ بِہِ قَبْلَ اٴَنْ آذَنَ لَکُمْ إِنَّ ھٰذَا لَمَکْرٌ مَکَرْتُمُوہُ فِی الْمَدِینَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْھَا اٴَھْلَھَا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۔
۱۲۴ لَاٴُقَطِّعَنَّ اٴَیْدِیَکُمْ وَاٴَرْجُلَکُمْ مِنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاٴُصَلِّبَنَّکُمْ اٴَجْمَعِینَ ۔
۱۲۵ قَالُوا إِنَّا إِلیٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ۔
۱۲۶وَمَا تَنقِمُ مِنَّا إِلاَّ اٴَنْ آمَنَّا بِآیَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَائَتْنَا رَبَّنَا اٴَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِینَ ۔
ترجمہ
۱۲۳۔فرعون نے کہا(ہائیں) تم اس (موسیٰ ) پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمھیں اس کی اجازت دو، یقینا یہ ایک (زبردست) سازش ہے جو تم لوگوں نے اس شہر میں تیار کی ہے تاکہ اس سے اس کے ساکنوں کو نکال باہر کرو(اچھا) تم کو کچھ دیر کے بعد پتہ چلے گا ۔
۱۲۴۔میں قسم کھاتا ہوں کہ میں تمھارے ہاتھ پیروں کو ایک دوسرے کے الٹ (یعنی ایک طرف کا ہاتھ دوسری طرف کا پیر ) کاٹ ڈالوں گا اس کے بعد تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا ۔
۱۲۵۔(ساحروں نے) کہا( یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے) ہم اپنے پروردگار کی طرف پلٹ جائیں گے ۔
۱۲۶۔تیرا جو کچھ بھی غصہ ہمارے اوپر ہے وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اپنے پروردگار کی نشانیوں پر جب کہ وہ ہمارے پاس آئیں، ایمان لے آئے، خدایا! ہمارے اوپر صبر (واستقامت ) کو اچھی طرح انڈیل دے، اور ہمیں دنیا سے اس حالت میں اٹھا کہ ہم مسلمان ہوں ( اور زندگی کے آخری لمحوں تک ہمارے ایمان واخلاص کو باقی رکھ) ۔


1۔ خطبہ :۴-
آخر کار حق نے کیسے فتح پائیلغو تحدیدیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma