مقام انسانی کی اہمیت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 06
دو اہم نکاتزمین پر انسانی خلافت

اس آیہٴ کریمہ میں جو سورہٴ انعام کی آخری آیت ہے مقام انسانی کی اہمیت اور جہاں ہستی میں اس کی حیثیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے تاکہ ان گزشتہ بحثوں کی تکمیل ہوجائے جن میں توحید کے ستونوں کو استوار کیا گیا ہے اور مسلک شرک و بت پرستی سے مقابلہ کیا گیا ہے، یعنی انسان بہ حیثیت اشرف المخلوقات اپنی حقیقی قدر و قیمت پہچان لے تاکہ پتھر، لکڑی اور دیگر طرح طرح کے بتوں کے سامنے اپنی پیشانی نہ جھکائے اور ان کا بندہ نہ بنے بلکہ ان کا امیر بنے اور ان پر حکومت کرے ۔
لہٰذا اس آیت کے پہلے جملے میں فرماتا ہے: وہ خدا وہ ہے جس نے تمھیں زمین پر جانشین (اور اپنا نمائندہ) بنایا ہے (وَھُوَ الَّذِی جَعَلَکُمْ خَلَائِفَ الْاٴَرْضِ) ۔(۱)
وہ انسان ، جو روئے زمین پر خدا کا نمائندہ ہے (۲) ۔ جس کے ہاتھ میں اس کرہ زمین کی تمام قومیں اور خزانے سونپ دیئے گئے ہیں اور خدا کی طرف سے تمام موجودات پر اس کی حکومت کا فرمان صادر ہوا ہے، اس کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے کو اتنا گرادے کہ جمادات سے بھی پست ہوجائے اور انھیں سجدہ کرنے لگے ۔
اس کے بعد خدا اس امر کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ روحانی اور جسمانی لحاظ سے انسانوں کی صلاحیتیں مختلف ہیں اور یہ کہ اس اختلاف کی کیا مصلحت ہے، فرماتا ہے: تم میں سے بعض کو بعض پر برتری دی تاکہ ان قدرتی عنایتوں اور سہولتوں کی وجہ سے جو اس نے تمھیں عطا کی ہیں وہ تمھیں آزمائے

 ( وَرَفَعَ بَعْضَکُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِیَبْلُوَکُمْ فِی مَا آتَاکُمْ ) ۔
دوسراقول، جو قواعد تحقیق سے مطابقت رکھتا ہے، یہ ہے کہ ”خلائف الارض“ سے مراد یہ ہے کہ ہر آئندہ انسان پچھلے انسان کا اور ہر آنے والی قوم گزشتہ قوم کی خلیفہ ہے، کیونکہ خلف کے اصلی معنی ”پیچھے “ کے ہیں علامہ طبرسیۺ اپنی مشہور تفسیر ”مجمع البیان“ میں اس آیت کے ذیل میں فرماتے ہیں:
”معناہ ان اہل کل عصر یخلف اہل العصر الذی قبلہ کلما مضیٰ قرن خلفہم قرن یجری ذلک علی النظام والساق حتّی تقوم الساعة وہٰذا لا یکون الّا من عالم مدبّر“
”یعنی ہر عصر کے لوگ گذشتہ اہل عصر کے پیچھے آتے ہیں، جب ایک صدی گزر جاتی ہے دوسری آحاتی ہے، یہ حمل بڑی خوش اسلوبی سے منظم طریقے سے جاری وساری ہے اور ایسا نہیں ہوسکتا الّا یہ کہ اس نظام کے پس پردہ ایک عام اور مدبشر (انتظام کرنے والی) ہستی موجود ہو ۔
نیزایسا ہی تفسیر صافی میں بھی ہے ۔ مترجم-
اس آیت کے آخر میں یہ کہہ کر کہ ہر انسان کو خوش قسمتی اور بدبختی کے راستے کے انتخاب میں اختیار دیا گیا ہے، ان آزمائشوں کا نتیجہ اس طرح بیان فرمایاہے: تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جو ان آزمائشوں سے سیاہ رو اور ناکام کلیں گے ”سریع العقاب“ : جلدی سزا دینے والا ، ہے اور ان لوگوں کے لئے جو اپنی غلطیوں کی اصلاح میں لگے رہے ہیں ۔ بخشنے والا اور مہربان ہے (إِنَّ رَبَّکَ سَرِیعُ الْعِقَابِ وَإِنَّہُ لَغَفُورٌ رَحِیمٌ) ۔
انسانوں میں فرق۔ اور عدالت کے تقاضے
اس میں کوئی شک و شبہ کی بات نہیں کہ انسانوں کے درمیان کچھ ایسے درجاتی اختلاف بھی موجود ہیں جو انسان کے بنائے ہوئے ہیں کیونکہ انسانوں نے دوسرے انسانوں پر ستم روا رکھا ہے مثلاً کچھ لوگ بے حساب ثروت کے مالک ہیں جبکہ کچھ لوگ خاک نشین ہیں، کچھ لوگ ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے جاہل اور بے علم رہ گئے ہیں جبکہ دوسرے لوگ ذرائع ہونے کی وجہ سے علوم کے آخری درجوں پر فائز ہیں، اسی طرح ایک طبقہ وہ ہے جو خوراک کی کمی کے باعث اور حفظان صحت کے لوازم نہ ہونے کی وجہ سے علیل وبیمار نظر آتا ہے، جبکہ اس کے برخلاف ایک طبقہ وہ ہے جس کے پاس ہر طرح کے وسائل موجود ہیں اس لئے وہ تندرستی اور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے ہے ۔
اس طرح کے فرق، دولت وفقر، علم وجہل، تندرستی اور بیماری زیادہ تر استعمار واستحصال دوسروں کو غلام بنانے اور آشکار وپنہاں، ظلم کی پیداوار ہیں ۔
یہ بات مسلّم ہے کہ اس طرح کے اختلافات کو خدا کے ذمہ نہیں ٹھہرایا جاسکتا، نہ اس بات کی کوئی دلیل ہے کہ اس طرح کے اختلافات کو جائز ٹھہرا کر ان کی مخالفت نہ کی جائے ۔
لیکن اس کے باوجود اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انسانوں کے درمیان جتنا بھی بھی اصول عدالت کی مراعات کی جائے پھر بھی سب انسان آپس میں برابر نہیں ہوسکتے، کیونکہ استعداد، ہوش وذہانت اور ذوق وسلیقہ کی رُو سے فرق باقی رہے گا یہاں تک کہ کم از کم وہ اپنی جسمانی ساخت کے لحاظ سے یکساں نہ ہوں گے ۔
لہٰذا سوال یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کے فکری اختلافات عدالت الٰہی کے خلاف ہیں؟ یا اس کے برخلاف حقیقی عدالت (یعنی ہر چیز کو اس کی جگہ رکھنے) کا تقاضا یہی ہے کہ تمام انسان برابر نہ ہوں؟
اگر انسانی معاشرے کے تمام افراد یکساں اور برابر ہوں، جیسے کپڑے با برتن جو ایک کارخانے سے بن کر نکلتے ہیں اور یکساں ہوتے ہیں اسی طرح تمام انسان بھی ایک شکل کے ایک استعداد کے بالکل مساوی ہوتے تو انسانی معاشرہ باکل مردہ اور روح سے خالی ہوکر رہ جاتا، اس میں کسی طرح کی حرکت ہوتی اور نہ ترقی کی راہوں پر پیش قدمی نظر آتی ۔
ایک پودے کی طرف نظر کیجئے جس کی جڑیں تو مضبوط اور سخت ہوتی ہیں مگر اس تنا لطیف ہوتا ہے لیکن ٹہنیوں کی نسبت سخت ہوتا ہے، پھر اس کے پتّے ، پھول، شکوفے بالترتیب لطیف سے لطیف تر ہوتے چلے جاتے ہیں، بات یہ ہے کہ ان سب نے اپنے باہمی تعاون اور اجتماع سے ایک خوبصورت پودے کو جنم دیا ہے ان میں سے ہر ایک کے خلئے اپنے فرائض کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف اور مصروف عمل ہیں ۔
بالکل یہی حال دنیائے انسانیت میں نظر آتا ہے ۔ افراد انسانی بھی باہم مل کر ایک عظیم الشان اور بار آور درخت کی مانند ہیں جس میں ہر طبقے بلکہ ہر فرد کا اس درخت کو تشکیل دینے میں ایک خاص مقام ہے جو اس کی ساخت کے مطابق ہے ۔ اسی وجہ سے قرآن نے کہا ہے کہ یہ اختلافات تمہاری آزمائش کا ذریعہ ہیں، جیسا کہ سابقاً بھی ہم نے کہا کہ خدائی منصوبوں میں جہاں بھی لفظ ”آزمائش “ استعمال ہوا ہے اس کے معنی ترتیب و پرورش کے ہیں اور اس طرح اس شخص کا جواب مل جاتا ہے جو مذکورہ آیت سے کوئی غلط نتیجہ اخذ کرنا چاہے ۔


۱۔ جیسا کہ راغب اصفہانی نے اپنی کتاب ”مفردات“ میں لکھا ہے کہ ”خلائف“ ”خلیفہ“ کی جمع ہے اور ”خلفاء“ ”خلیف“ کی جمع ہے اور دونوں کے معنی نمائندہ اور جانشین کے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ”خلیفہ“ میں جو ”ت“ ہے وہ مبالغہ کے لئے ہے، بعض دیگر اہل لغت نے ”خلائف“ کو ”خلیفہ“ اور ”خلیف“ دونوں کی جمع مانا ہے ۔
۲۔ یہاں پر لفظ ”خلائف“ کی تفسیر میں اختلاف ہے، ایک قول تو وہی ہے جو اوپر متن میں گزرا ہے یعنی الله نے عام انسانوں کو زمین پر اپنا نمائندہ (خلیفہ‘ بنایا ہے لیکن نظر حقیر میں یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ ”خلیفة الله“ غیر معصوم کیسے ہوسکتا ہے؟ حضرت آدم(علیه السلام) کے لئے فرمایا: ”انی جاعل فی الارض خلیفہ“ حضرت داؤد(علیه السلام) کے لئے فرمایا گیا ”یا داؤد انا جعلناک فی الارض خلیفة“ اسی طرح سارے انبیاء الله کے خلیفہ تھے اور معصوم تھے، اگر عام بشر کو الله کا خلیفہ مان لیا جائے تو نبی اور غیر نبی میں کیا فرق رہ جاتا ہے، پھر اگر تمام بشر سب کے سب خلیفہ ہوجائیں تو ان کی حکومت کس پر ہوگی؟ کیا حیوانوں، درختوں اور پتھروں پر، حالانکہ یہ چیزیں انسان کی کاملاً مطیع نہیں ہیں ۔
دو اہم نکاتزمین پر انسانی خلافت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma