موسی اور فرعون کی لڑائی کا ایک منظر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 06
ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی زندگی کے پانچ ادوار

بہت سے انبیاء کی سرگزشت جو گذشتہ آیات میں بطور خلاصہ بیان کی گئی ہے اسی کے ذیل میں ان آیات میں اور اسی طرح دیگر متعدد آیات میں جو بعد میں آنے والی ہیں حضرت موسیٰ (علیه السلام) کے واقعات اور فرعون کے اس کے ساتھیوں کے ساتھ ان کی جنگ پھر اس کے بعد فرعون کا عبرتناک انجام بیان کیا گیا ہے ۔
یہ جو ہم دیکھتے ہیں کہ اس سورہ میں حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی سرگزشت بہ نسبت دیگر انبیاء کے ذرا تفصیل کے ساتھ بیان ہوئی ہے تو ممکن ہے دو وجوہ سے ہو، ایک تو یہ کہ نزول قرآن کے ماحول میں موسیٰ (علیه السلام) بن عمران کے تابعین زیادہ تعداد میں پائے جاتے تھے، نیز ان کی حقانیت اسلام کی طرف متوجہ کرنا بہ نسبت دیگر افراد کے زیادہ ضروری تھا(۱) ۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ تمام انبیاء کا قیام اور ان کا کفار سے مقابلہ حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی نہضت اور تحریک سے بہت زیادہ مشابہ تھا ۔
بہرحال، اس سورہ کے علاوہ دیگر سورتیں جیسے بقرہ، طہ، شعراء، نمل، قصص وغیرہ میں بھی اس عبرت انگیز سرگزشت کے مختلف حصوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، اگر ہم ان آیتوں کی الگ الگ شرح کریں اس کے بعد ان سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیں تو بعض افراد کے اس توہم کے برخلاف کہ قرآن میں تکرار سے کام لیا گیا ہے ، ہم کو معلوم ہوگا کہ قرآن میں نہ سرف تکرار نہیںہے بلکہ ہر سورہ میں جو بحث چھیڑی گئی ہے اس کی مناسبت سے اس سرگزشت کا ایک حصہ شاہد کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔
ضمناً یہ بات بھی ذہن میںرکھنا چاہئے کہ اس زمانے میں مملکت مصر نسبتاً وسیع مملکت تھی، وہاں کے رہنے والوں کا تمدن بھی حضرت نوح (علیه السلام)، ہود (علیه السلام) اور شعیب (علیه السلام) کی اقوام سے زیادہ ترقی یافتہ تھا، لہٰذا حکومت فراعنہ کی مقاومت بھی زیادہ تھی، اسی بنا پر حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی تحریک اور نہضت بھی اتنی اہمیت کی حامل ہوئی کہ اس میں زیادہ عبرت نکات پائے جاتے ہیں، بنابر یں اس سورہ میں حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی زندگی اور بنی اسرائیل کے حالات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
کلی طور پر اس عظیم پیغمبر کی زندگی کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔

ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر حضرت موسیٰ (علیه السلام) کی زندگی کے پانچ ادوار
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma