صرف ایک گروہ بر محل ایمان لایا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 08
کیا رسول اللہ کو شک تھا ؟قومِ یونس کے ایمان لانے کا واقعہ

گزشتہ آیات میں فرعون اور فرعونیوں کے متعلق خصوصاً اور دوسری اقوال کے متعلق عموما ً یہ نکتہ بیان ہوا ہے کہ انھوں نے اختیار اور سلامتی کے عالم میں خدا پر ایمان لانے سے اعراض کیالیکن جب موت اور خد اکی سزا نے انھیں آلیا تو انھوں نے اظہار ایمان کیا کہ جو ان کے لئے سود م،ند نہیں ہوا۔ زیر نظر آیت میں یہ بات ایک عمومی قانون کے طور پر بیان کی گئی ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے : گزشتہ قومیں بر محل اور بر موقع ایمان کیون نہیں لائیں کہ ان کا ایمان ان کے لئے فائدہ مند ہوتا

( فَلَوْلاَکَانَتْ قَرْیَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَھَا إِیمَانُھَا ) ۔
اس کے بعد حضرت یونس (ع) کی قوم کو مستثنیٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے : سوائے یو نس کی قوم کے کہ جب وہ ایمان لائے تو ان کی زندگی سے ہم نے رسوا کن دنیاوی عذاب بر طرف کردیا( إِلاَّ قَوْمَ یُونُسَ لَمَّا آمَنُوا کَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا) ۔ ” اور انھیں معین مدت ( ان کی زندگی کے اختتام ) تک ہم نے بہرہ مند کیا ( وَمَتَّعْنَاھُمْ إِلَی حِینٍ ) ۔
لفظ ” لَولَا“بعض مفسرین کے مطابق یہاں نفی کے معنی میں ہے لہٰذا ” الا“ کے ذریعے اس سے استثناء ہوا ہے ۔
اس بناء پر جملے کا معنی اس طرح ہوگا: کوئی قوم و ملت جو گزشتہ زمانے میں شہروں اور آبادیوں میں زندگی بسر کرتی تھی اکٹھے مل کر خدا ئی پیغمبر پر ایمان نہیں لائی سوائے قوم یو نس کے ۔
بعض دوسرے مفسرین کانظریہ ہے کہ ”لولا“ نفی کے لئے نہیں آیا بلکہ ہمیشہ یہ ” تخضیض “ کے معنی میں ہوتا ہے ۔ ” تحضیض “، اس سوال کو کہتے ہیں جس میں تحریک اور سر زنش پائی جاتی ہے ) لیکن ایسے مواقع پر اس کا مفہوم لازمی طور پر نفی ہی ہوتا ہے ۔ اسی بناء پر ” الا“ کہہ کر کسی چیز کا ہم استثناء کرتے ہیں ۔
بہر حال اس میں شک نہیں کہ دوسری قوموں میں بھی بہت سے لوگ ایمان لائے تھے لیکن جو بات قوم یونس کو دوسری اقوام سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ سب کے سب مل کر ایمان لائے اور وہ بھی عذاب الہٰی کے قطعی اور یقینی طور پر آجانے سے پہلے جبکہ دوسری قوموں میں سے بہت سے لوگ سختی سے مخالفت پر ڈٹے رہے ۔ یہاں تک کہ پر وردگار کا قطعی عذاب صادر ہوا۔ عام طور پر ایسے لوگوں نے عذاب الہٰی کو دیکھ کر اظہار ایمان کیا۔ ان کا ایمان اسی دلیل کی بناء پر جو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں سود مند نہ ہوا۔

 

کیا رسول اللہ کو شک تھا ؟قومِ یونس کے ایمان لانے کا واقعہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma