چند توجہ طلب نکات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 08
منافقین کی ایک اور غلط حرکت منافقین کے بارے میں زیادہ اقدام

۱۔ دوسرے جہاد میں شرکت کی حقیقت: اس میں شک نہیں کہ اگر یہ منافقین جہاد سے ایک مرتبہ منہ موڑنے کے بعد پشمان ہوتے ، توبہ کرلیتے اور اپنے سابقہ گناہوں کی تلافی کے لئے دوسرے جہاد میں شرکت کی پیش کش کرتے تو خدا تعالیٰ ان کی پیش کش قبول کرلیتا اور رسول اللہ ان کی درخواست رد نہ کرتے۔ اس بنا پر معلوم ہوتا ہے کہ پیش کش بھی ایک طرح کی شیطنت اور منافقت تھی ۔ در اصل یہ اپنے مکر وہ چہرے کو چھپانے اور سابقہ اعمال جاری رکھنے کی ایک تکنیک تھی ۔
۲۔لفظ ”خالف“ کا مفہوم : یہ لفظ ’ متخلف“ کے معنی میں ہے جو کہ ایسے اشخاص کی طرف اشارہ ہے کہ جوعذرو معذرت کے ساتھ یا بغیرکسی عذرکے میدان جہاد میں شرکت نہیں کرتے تھے ۔
بعض نے یہ بھی کہا کہ ”خالف“ مخالفت کے معنی میں ہے جو اس طرف اشارہ ہے کہ تم بھی چلے جاوٴ اور مخالفوں کے ہم آواز بن جاوٴ اس لفظ کا ایک مفہوم ” فاسد“ بھی بیان کیا گیا ہے کیونکہ ”خلوف“ -”-فساد “کے معنی میں ہے اور ” خالف“ لغت میں ”فاسد“ کے معنی میں آیا ہے ۔
یہ احتمال بھی موجود ہے کہ مندرجہ بالاآیت میں اس لفظ سے تمام مذکورہ معانی مراد ہوں کیونکہ منافقین اور ان کے ساتھی ان تمام صفات رذیلہ کے حامل تھے ۔
۳۔ دور حاضر میں ہماری ذمہ داری او رمنافقین کی روش:اس امت کی ہم دوابرہ یاد دہانی ضروری سمجھتے ہیں کہ دور حاضر کے مسلمان بھی اپنے معاشرے کے منافقین جو گذشتہ ادوارکے منافقین کی روش پر گمامزن ہیں کے بارے میںرسول اللہ کے اسی محکم طریقے کی پیروی کریں اور ایک دفعہ ان کے دام ِفریب میں آنے کے بعد دوسر مرتبہ ان سے دھو کا نہ کھائیں اور ان کے مگر مچھ کے آنسووٴ ں کو کوئی اہمیت نہ دیں کیونکہ :
” کیونکہ ایک مسلمان ایک ہی جال میں دو مرتبہ نہیں پھنستا“۔


۸۴۔ وَلاَتُصَلِّ عَلَی اٴَحَدٍ مِنْھُمْ مَاتَ اٴَبَدًا وَلاَتَقُمْ عَلَی قَبْرِہِ إِنّھُمْ کَفَرُوا بِاللهِ وَرَسُولِہِ وَمَاتُوا وَھُمْ فَاسِقُونَ ۔
۸۵۔ وَلاَتُعْجِبْکَ اٴَمْوَالھُمْ وَاٴَوْلَادُھُمْ إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ اٴَنْ یُعَذِّبَھُمْ بِھَا فِی الدُّنْیَا وَتَزْھَقَ اٴَنفُسُھُمْ وَھُمْ کَافِرُونَ ۔
ترجمہ
۸۴۔ ان میں سے جو بھی مر جائے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھو اور اس کی قبر پر( دعا اور طلب ِ بخشش کے لئے ) کھڑا نہ ہو کیونکہ انھوں خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے اور جب وہ دنیا سے گئے ہیں تو فاسق تھے ۔
۸۵۔ ان کے اموال اور اولاد تیرے لیے باعث تعجب نہ ہو ں(کیونکہ یہ ان کے لیے نعمت نہیں بلکہ )خدا چاہتا ہے کہ ان کے ذریعے انھیں دنیا میں عذاب کرے اور ان کی روحیں اس حالت میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

 

منافقین کی ایک اور غلط حرکت منافقین کے بارے میں زیادہ اقدام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma