چند قابل توجہ نکات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 08
منافقین کے بارے میں زیادہ اقدامپست ہمت افراد اور سچے مومنین

۱۔ شان نزول کی اختلافی روایات: پہلی آیت کی شانِ نزول کے بارے میں تعدد روایات وارد ہوئیں ہیں جو باہم اختلاف رکھتی ہیں ۔
ان میں سے کچھ روایات سے معلوم ہوتاہے کہ جب مشہو رمنافق عبد اللہ بن ابی مرگیا تو پیغمبر نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کی قبر کے پاس کھڑے ہو کر دعا کی ۔ یہاں تک کہ اپنا پیراہن کفن کے طور اسے پہنا یا توآیت نازل ہوئی اور پیغمبر اکرم کو ایسے عمل کی تکرار سے روکا گیا ۔
جب کہ دوسری روایات سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ رسول اللہ اس کی نماز جنازہ پڑھنا چاہتے تھے کہ جبرئیل نازل ہوئے اور آپ کے سامنے اس آیت کی تلاوت کی اور آپ کو اس کا م سے منع کیا۔
کچھ اور روایات سے ظاہر ہوتا ہے نہ تو رسول اللہ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی او رنہ ہی آپ ایسا کوئی ارادہ رکھتے تھے بلکہ عبد اللہ کے خاندان کی تشویق کے لئے صرف اپنا پیراہن کفن کے طور بھیجاجب لوگوں نے پوچھاکہ آپ نے یہ کام کیوں کیا ہے جبکہ وہ بے ایمان شخص ہے تو آپ نے فرمایا : میرا پیراہن اس لئے کے عذاب الہٰی سے نجات کا باعث نہیں ہو گا لیکن مجھے امید ہے کہ اس عمل کی وجہ سے بہت سے لوگ مسلمان ہوجائیں گے ۔
اور ایسا ہی ہوا کہ اس واقعہ کے بعد قبیلہ خزرج کے بہت سے افراد مسلمان ہو گئے
یہ روایات چونکہ آپس میں بہت اختلاف رکھتی ہیں اس لئے ہم ان سے شانِ نزول کی حیثیت سے صرف نظر کرتے ہیں خصوصاً جبکہ بعض مفسرین کے بقول عبد اللہ بن ابی کی موت ۹ھئمیں واقع ہوئی او رزیر نظر آیات تقریباً ۸ ھء میں نازل ہو ئیں ۔ ( المیزان جلد ۹ ۳۸۵)۔
لیکن جو بات قابل انکار نہیں ہے وہ یہ ہے کہ آیت کے لب و لہجہ سے یوں لگتا ہے کہ رسول الہ اس کے نزول سے پہلے منافقیین کی نماز جنازہ پڑھتے تھے اور ان کی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تھے کیونکہ وہ ظاہراً مسلمان تھے ۔
۲ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد بھی منافقین کی نماز جنازہ پڑھتے تھے مگر صرف چار تکبیرریں کہتے تھے یعنی آخری تکبیر جو میت پردعا کرنے سے مربوط ہے اس سے صرف نظر کرلیتے تھے ۔
یہ روایت اس صورت میں قابل قبول ہو سکتی ہے کہ محل آیت میں ” لاتصل “ کا معنی ”دعا نہ کرو “ لیا جائے ۔ لیکن اگر اس کا مطلب ہے ” نماز نہ پڑھو “ تو پھر یہ روایت مخالف ِ قرآن ہے اس لئے قابل قبول نہیں ہے ۔
اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ” لاتصل “ کا ظاہری معنی ” نماز نہ پڑھو“ ہی ہے لہٰذا ہم اسلامی حکم کی رو سے ایسے افراد کی نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے جن کا نفاق ظاہر ہو اور ایک ایک مہم روایت کی وجہ سے ہم مندرجہ بالا آیت سے دست بردار نہیں ہو سکتے ۔
مگر اس آیت کے نزول کے بعد یہ طریقہ بالکل متروک ہوگیا ۔
۲۔ مومنین کی قبروں کے پاس کھڑے ہونا اور دعا کرنا : زیر بحث آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ مومنین کی قبروں کے پاس کھڑے ہونا اور ان کے لئے دعا کرنا جائز ہے آیت میں نہی منافقین کے ساتھ مخصوص ہے
اس بنا پر آیت کا مفہوم یہ ہوگا کہ مومنین کی قبور کی زیارت کرنا یعنی ان کی قبروں کے پاس کھڑے ہونا اور دعا کرنا جائز ہے ۔
البتہ زیر بحث آیت مومنین کی قبور سے متوسل ہو نے اور ان کی برکت سے خدا سے کسی حاجت کا تقا ضا کرنے کے مسئلے میں خاموش ہے اگرچہ اس امر کا جائز ہو روایات ِ اسلامی کی نظر سے مسلم ہے ۔


۸۶۔ وَإِذَا اٴُنزِلَتْ سُورَةٌ اٴَنْ آمِنُوا بِاللهِ وَجَاھِدُوا مَعَ رَسُولِہِ اسْتَاٴْذَنَکَ اٴُوْلُوا الطَّوْلِ مِنْھُمْ وَقَالُوا ذَرْنَا نَکُنْ مَعَ الْقَاعِدِینَ۔
۸۷۔ رَضُوا بِاٴَنْ یَکُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَی قُلُوبِھِمْ فَھُمْ لاَیَفْقھُونَ۔
۸۸۔
لَکِنْ الرَّسُولُ وَالَّذِینَ آمَنُوا مَعَہُ جَاھَدُوا بِاٴَمْوَالِھِمْ وَاٴَنفُسِھِمْ وَاٴُوْلَئِکَ لھُمْ الْخَیْرَاتُ وَاٴُوْلَئِکَ ھُمْ الْمُفْلِحُونَ۔
۸۹۔ اٴَعَدَّ اللهُ لَھُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِھَا الْاٴَنْھَارُ خَالِدِینَ فِیھَا ذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیمُ۔
ترجمہ
۸۶۔ اور جب کوئی سورت نازل ہو کہ خدا پر ایمان لے آوٴ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان ( منافقین ) میں سے جو توانائی رکھتے ہیں تجھ سے اجازت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بیٹھ رہنے والوں ( جن پر جہاد معاف ہے ) کے ساتھ چھوڑ دیجئے۔
۸۷۔ وہ اس بات پر راضی ہیں کہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوں اور ان کے دلوں پ رمہر لگادی گئی ہے لہٰذا وہ نہیں سمجھے۔
۸۸۔ لیکن رسول اور وہ افراد جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں انھوں نے اپنے مال او رجان کے ساتھ جہاد کیا ہے اور سب نیکیاں ان کے لئے اور وہی کامیاب ہیں ۔
۸۹۔ الہ نے ان کے لئے جنت کے باغات تیار کر رکھے ہیں کن درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ کے لئے رہیں گے اور یہ بہت بڑی اور عظیم کامیابی ہے ۔

 

منافقین کے بارے میں زیادہ اقدامپست ہمت افراد اور سچے مومنین
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma