طاغوت ِ مصر سے حضرت موسیٰ (ع) کے جہاد کا تیسرا مرحلہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 08
حضرت موسیٰ (ع) کے خلاف جنگ کا دوسرا مرحلہچوتھا مرحلہانقلاب کی تیاری

ان آیات میں فرعون سے حضرت موسیٰ (ع) کے انقلابی مقابلوں میں سے ایک اور واقعہ بیان کیا گیا ہے ۔
ابتداء میں حضرت موسیٰ (ع) پر ایمان لانے والے کی کیفیت بیان کی گئی ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے : اس واقعہ کے بعد موسیٰ پر ایمان لانے والے صرف ان کی قوم کے فرزند تھے ( فَمَا آمَنَ لِمُوسَی إِلاَّ ذُرِّیَّةٌ مِنْ قَوْمِہِ ) ۔
یہ چھوٹا اور مختصر سا گروہ تھا ۔ لفظ ”ذریة “ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بھی زیادہ تر جوان اورنوجوان تھے ۔ وہ فرعون اور اس کے حواریوں کی طرف ست سخت دباوٴ کا شکار تھے ۔ انھیں ہر وقت یہی خوف رہتا تھا کہ فرعونی حکومت کہیں شدید دباوٴ کے ذریعے کہ جو اہل ایمان پر روارکتھی ہے ، انھیں موسیٰ کا دین ترک کرنے پر مجبور نہ کرے ( عَلَی خَوْفٍ مِنْ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِھِمْ اٴَنْ یَفْتِنَھُمْ) ۔کیونکہ فرعون ایک ایسا شخص تھا جو زمین پر بالادستی چاہتا تھا ( وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الْاٴَرْضِ ) ۔وہ اسراف کرنے والا تجاوز کرنے والا تھا اور کسی حد کو قانونی نہیں سمجھتا تھا ( وَإِنَّہُ لَمِنْ الْمُسْرِفِینَ ) ۔
اس بارے میں مفسرین میں اختلاف ہے کہ موسیٰ پر ایمان لانے والی ”ذریہ“ کون سی تھی اور یہ کہ ”مِنْ قومہٖ“ کی ضمیر موسیٰ کی لوٹتی ہے یا فرعون کی طرف ۔
بعض کا خیال ہے کہ یہ فرعون کی قوم اور قبطیوں میں سے چند افراد تھے جیسے مومن آل فرعون، فرعون کی بیوی ، اس کی مشاطہ ۱
اور اس کی کنیز ظاہرا اس خیال کی وجہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل کے اکثر افراد ایمان لاچکے تھے لہٰذا یہ صورت ” ذریة من قومہ “ سے مناسبت نہیں رکھتی۔ کیونکہ یہ تو ایک چھوٹے سے گروہ کا ذکر ہے ۔
بعض دوسرے مفسرین کا نظر یہ ہے کہ یہ گروہ بنی اسرائیل میں سے تھا اور ” بہ “ کی ضمیر موسیٰ کی طرف لوٹتی ہے کیونکہ اس سے پہلے موسیٰ کا نام آیا ہے لہٰذا ادبی قواعد کے مطابق اس ضمیر کا تعلق موسیٰ ہی سے ہے ۔
اس میں شک نہیں کہ دوسرا معنی ظاہر آیت سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے نیز والی آیت میں اس کے لئے ایک شاہد ہے جس میں فرمایا گیا ہے ۔
وَقَالَ مُوسَی یَاقَوْمِ
موسیٰ نے مومنین سے کہا : اے میری قوم یعنی مومنین کو اپنی قوم قرار دیا ہے ۔
ایک ہی اعتراض ہے جو اس تفسیر پر باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ بنی اسرائیل تو تمام حضرت موسیٰ پر ایمان لائے تھے نہ کہ ان کا ایک چھوٹا سا گروہ ایمان لایا تھا ۔ البتہ ایک نکتے کی طرف توجہ کرنے سے یہ اعتراض دور ہو سکتا ہے او روہ یہ کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر انقلاب کی طرف جذب ہونے والا پہلا گروہ نوجوان کا ہوتا ہے ۔ نوجوان زیادہ پاکیزہ دل اور صاف و شفاف افکارکر کھتے ہیں ۔
مزید بر آں ان میں انقلابہ جوش و خروش زیادہ ہوتا ہے ۔ مادی وابستگیاں جو بڑے بوڑھوں کا احتیاط اور مصلحت کوشی کی طرف دعوت دیتی ہیں ان میں نہیں ہوتیں نہ ان کے پاس مال و دولت ہوتا ہے کہ جس کے ضائع ہونے کا انھیں ڈر ہو اور نہ ہی مقام و منصب کہ جس کے خطرے میں پڑجانے پر وہ مضطرب ہوں لہٰذا یہ بات فطری ہے کہ گروہ حضرت موسیٰ کی طرف بہت جلد جذب ہو گیا ، اور ”ذریة“کی تعبیر اس معنی سے بہت زیادہ مناسبت رکھتی ہے ۔
اس کے علاوہ بڑے بوڑھے بھی بعد میں اس گروہ سے ملحق ہو گئے تھے کیونکہ وہ اس وقت کے معاشرے میں کوئی مقام نہیں رکھتے تھے اور ضعیف و ناتواں تھے ۔جیسا کہ ابن عباس سے منقول ہے یہ تعبیر ان کے لئے کوئی بعید نہیں ہے ۔یہ بالکل اس طرح ہے جیسے اپنے تمام دوستوں کو دعوت دیتے ہوئے ہم کہتے ہیں ” آگے چلو جوانو! دعوت ہے “ اگر چہ بڑے بوڑھے ہوں اور اگر اس تعبیر کو ہم بعید سمجھیں تو پہلا احتمال پوری طرح سے باقی ہے ۔
مزید بر آں ’ذریة “ اگر چہ عام طور پر اولاد کے لئے بولا جاتا ہے لیکن اصل لغت کے اعتبار سے جیسا کہ مفردات راغب میں راغب نے کہا ہے ، چھوٹے اور بڑے دونوں کا مفہوم لئے ہوئے ہے ۔
ایک اور نکتہ جس کی طرف یہاں توجہ کرنا چاہئیے یہ ہے کہ لفظ”فتنة “ کہ جو ” ان یتنھم “ میں ہے سے مراد ڈرانے ، دھمکانے اور تکلیف پہنچانے کے ذریعہ منحرف کرنا یا ہر طرح سے پریشانی اور دردِ سر پید اکرنا چاہے وہ دینی حوالے سے ہو یا غیر دینی حدالے سے ۔
بہر حال حضرت موسیٰ نے ان کی فکر اور روح کیی تسکین کے لئے محبت آمیز لہجے میں ان سے کہا: اے میری قوم ! اگت تم لوگ خدا پر ایمان لائے ہو اور اور اپنی گفتار میں اور ایمان و اسلام کے اظہار میں سچے ہو تو تمہیں اس پرتوکل اور بھروسہ کرنا چاہیئے ۔ امواج و طوفانِ بلا سے نہ ڈرو۔ کیونکہ ایمان توکل سے جدانہیں ہے

(وَقَالَ مُوسیٰ یَا قَوْم إِنْ کُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللهِ فَعَلَیْہِ تَوَکَّلُوا إِنْ کُنْتُمْ مُسْلِمِین) ۔
”توکل “ کا مفہوم ہے کام کسی کے سپرد کرنا اور اسے وکالت کے لئے منتخب کرن۔ ” توکل “ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان کو شش کرنا چھوڑ دے ، گوشہٴ تنہائی میں جابیٹھے او رکہے کہ میرا سہارا خدا ہے بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جب انسان کام کے لئے اپنی پوری کوشش کرچکے اور مشکل حل نہ ہو اور راہ سسے رکا وٹیں نہ ہٹیں تو پھر اضطراب اور وحشت کو اپنی طرف نہ آنے دے بلکہ لطف الہٰی پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کی ذات پاک اور قدرت ِ بے پایاں سے مدد چاہتے ہوئے مامردی کا مظاہرہ کرے ۔ مسلسل جہاد جاری رکھے یہاں تک کہ اگر اس میں طاقت بھی ہو تو اپنے آپ کو لطفِ خدا سے بے نیاز نہ سمجھے کیونکہ جو طاقت بھی ہے اسکی کی طرف سے ہے ۔
یہ ہے توکل کا مفہوم کہ جو ایمان و اسلام سے جدا نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ ایک مومن کہ جس کا سر فرمانِ پر وردگار کے سامنے خم ہے وہ اسے ہر چیز پر قادر توانا سمجھتا ہے ۔ ہر مشکل کو اس کے ارادے کے سامنے سہل اورآسان سمجھتا ہے اور اس کے کامیابی کے وعدوں پر اعتقاد رکھتا ہے ۔
ان سچے مومنین نے موسیٰ کی دعوت کو توکل کے ساتھ قبول کیا اور کہا کہ ہم صرف خدا پر توکل کرتے ہیں ( فَقَالُوا عَلَی اللهِ تَوَکَّلْنَا) ۔
اس کے بعد انھوں نے بار گاہ ِقدس سے تقاضا کیا کہ وہ انھیں دشمنوں کے شر، وسوسوں اور دباوٴ سے امان میں رکھے اور عرض کیا: اے پر وردگار ہمیں فتنہ کا ذریعہ اور ظالموں کے زیر اثر قرار نہ دے ( رَبَّنَا لاَتَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِینَ) ۔پر وردگار ہمیں اپنی رحمت سے بے ایمان قوم سے نجات دے (وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنْ الْقَوْمِ الْکَافِرِینَ) ۔
یہ امر جاذب توجہ ہے کہ پہلی آیت میں فرعون کو مسرفین میں سے قرار دیا گیا ہے ۔ تیسری آیت میں فرعون اور ا س کے حواریوں کو ظالم کہا گیا ہے اور آخری آیت میں انھیں کافر قرار دے دیا گیا ہے ۔ تعبیروں کا یہ فرق شاید اس بناء پر ہو کہ انسان گناہ کے راستے میں پہلے اسراف کرتا ہے ۔ یعنی حدود سے تجاوز کرتا ہے ، پھر ظلم و ستم کی بنیاد رکھتا ہے اور آخر کار معاملہ کفر و انکار پر جا کر ختم ہو جاتا ہے ۔

 

۸۷۔ وَاٴَوْحَیْنَا إِلَی مُوسَی وَاٴَخِیہِ اٴَنْ تَبَوَّاٴَا لِقَوْمِکُمَا بِمِصْرَ بُیُوتًا وَاجْعَلُوا بُیُوتَکُمْ قِبْلَةً وَاٴَقِیمُوا الصَّلَاةَ وَبَشِّرْ الْمُؤْمِنِین۔
۸۸۔ وَقَالَ مُوسَی رَبَّنَا إِنَّکَ آتَیْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَاٴَہُ زِینَةً وَاٴَمْوَالًا فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا رَبَّنَا لِیُضِلُّوا عَنْ سَبِیلِکَ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَی اٴَمْوَالِھِمْ وَاشْدُدْ عَلَی قُلُوبِھِمْ فَلاَیُؤْمِنُوا حَتَّی یَرَوْا الْعَذَابَ الْاٴَلِیمَ۔
۸۹۔ قَالَ قَدْ اٴُجِیبَتْ دَعْوَتُکُمَا فَاسْتَقِیمَا وَلاَتَتَّبِعَانِ سَبِیلَ الَّذِینَ لاَیَعْلَمُونَ۔

ترجمہ

۸۷۔ اور موسیٰ اور اس کے بھائی کو ہم نے وحی کی کہ اپنی قوم کے لئے سر زمین ِمصر میں گھروں کا انتخاب کرو اور اپنے گھروں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے

( اور قریب) رکھو اور نماز قائم کرو او رمومنین کو بشارت دو( کہ آخر کار وہ کامیاب ہو جائیں گے ) ۔
۸۸۔ موسیٰ نے کہا : پر وردگار! تونے فرعون اور اس کے اطرافیوں کو دنیا کی زندگی میں زینت اور ( بھر پور ) اموال دیئیے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ وہ ( تیرے بندوں کو ) تیری راہ سے گمراہ کرتے ہیں ۔ پر وردگار ! ان کے اموال نابود کردے اور ان کے دلوں کو سخت کردے کیونکہ جن تک دردناک عذاب نہ دیکھیں گے ایمان نہ لائیں گے ۔
۸۹۔ فرمایا: تم دونوں کی دعا قبول ہو گئی ہے ۔تم استقامت دکھاوٴ اور ان لوگوں کے طور طریقے کی پیروی نہ کروجو نہیں جانتے ۔

 


۱۔ مشاطہ پرانے زمانے میں اس عورت کو کہتے تھے جو امیر کبیر گھرانوں کی عورتوں کی آرائش و زیبائش کرتی تھی (مترجم ) ۔

 

حضرت موسیٰ (ع) کے خلاف جنگ کا دوسرا مرحلہچوتھا مرحلہانقلاب کی تیاری
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma