۳۔ دودھ ایک خاص اور عمدہ غذا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۲۔ دودھ ایک اہم غذاسوره نحل/ آیه 68 - 69


۳۔ دودھ ایک خاص اور عمدہ غذا:۔ زیر بحث آیات میں دودھ کو ”خالص “ اور ”گوارا“ غذا قرار دیا گیا ہے اور یہ بات پہلی نظر ہی میں ہر شخص کے لئے واضح ہے کہ دودھ کم حجم، پر قوت اور اضافی مواد سے پاک ایک خالص غذا ہے اور ساتھ ہی یہ ہر سن و سال کے شخص کے لئے ، بچپن سے لیکر بڑھاپے تک کے لئے نہایت گوارا ، مفید اور مناسب ہے ۔
انہی وجودہ کی بناء پر بہت سے بیمار اس غذا سے استفادہ کرتے ہیں خصوصاً ہڈیوں کی نشو و نما کے لئے اس کی بہت زیادہ تاثیر مانی گئی ہے ، یہی وہ ہے کہ ہڈی ٹوٹ جانے کی صورت میں اس کی سفارش کی گئی ہے ۔
”خلوص“ کا معنی ”پیوند“ بھی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ اس قرآنی تعبیر کو ہڈی جوڑنے میں دودھ کے بہت موٴثر ہونے کی طرف اشارہ سمجھتے ہیں ۔
یہ بات جاذب نظر ہے کہ دودھ پلانے کے بارے میں جو اسلامی احکام وارد ہوئے ہیں ان میں یہ معنی وضاحت سے نظر آتا ہے ۔
ہم جانتے ہیں کہ فقہا کہتے ہیں :
اگر بچہ کسی عورت کااس قدر دودھ پئے کہ اس کی ہڈی مضبوط ہو جائے اور گوشت اگ آئے تو یہ اس عورت کامحرم اور رضاعی بیٹا ہو جائے گا۔
اسی طرح کا حکم اس عورت کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے ۔ 1
دوسری طری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ فقہاء کے نزدیک پندرہ مرتبہ پے در پے دودھ پینے سے یہاں تک کہ ایک شب و روز دودھ پینے والا اس عورت کا محرم ہو جاتا ہے جس کا اس نے دودھ پیا ہے۔
ان دونوں باتوں کو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کیا اس کا یہ مفہوم نہیں ہو گا کہ چوبیس گھنٹے دودھ پینا بھی ہڈیوں کی تقویت اور گوشت اگنے کے لئے موثر ہے ۔
اس نکتے کی یاد دہانی بھی ضروری ہے کہ اسلامی احکام میں پہلے دن کے دودھ کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے یہاں تک کہ اسلام کی فقہی کتب میں بچے کی زندگی کو ا س سے وابستہ سمجھا گیا ہے ۔ اسی بناء پر بچے کو پہلا دودھ پلانا واجبات میں شمار کیا گیا ہے ۔
شاید یہی وجہ ہے کہ حضرت موسیٰ کے بارے میں سورہ ٴ قصص کی آیہ ۷ میں ہے ۔
و اوحینا الیٰ ام موسیٰ ان ار ضعیہ فاذا خفت علیہ فاقیہ فی الیم
موسیٰ کی ماں کو ہم نے وحی کی کہ اسے دودھ پلاوٴ اور جب تمہیں اس کے بارے میں خوف لاحق ہوتو اسے دریا کی موجوں کے سپرد کردو۔


۱۔ شرح لمعہ، کتاب نکاح الاولاد و منہا الرضاع ۔
۲۔ دودھ ایک اہم غذاسوره نحل/ آیه 68 - 69
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma