سوره نحل/ آیه 24 - 29

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
مستکبر کون ہیں ؟شان نزول


۲۴۔ وَإِذَا قِیلَ لَھمْ مَاذَا اٴَنزَلَ رَبُّکُمْ قَالُوا اٴَسَاطِیرُ الْاٴَوَّلِینَ ۔
۲۵۔ لِیَحْمِلُوا اٴَوْزَارَھُمْ کَامِلَةً یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَمِنْ اٴَوْزَارِ الَّذِینَ یُضِلُّونَھُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ اٴَلاَسَاءَ مَا یَزِرُونَ ۔
۲۶۔ قَدْ مَکَرَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَاٴَتَی اللهُ بُنْیَانَہُمْ مِنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیْھِمْ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِھِمْ وَاٴَتَاھُمْ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لاَیَشْعُرُونَ ۔
۲۷۔ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیَامَةِ یُخْزِیھِمْ وَیَقُولُ اٴَیْنَ شُرَکَائِی الَّذِینَ کُنْتُمْ تُشَاقُّونَ فِیھِمْ قَالَ الَّذِینَ اٴُوتُوا الْعِلْمَ إِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَالسُّوءَ عَلَی الْکَافِرِینَ۔
۲۸۔ الَّذِینَ تَتَوَفَّاھُمْ الْمَلاَئِکَةُ ظَالِمِی اٴَنفُسِھِمْ فَاٴَلْقَوْا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوءٍ بَلَی إِنَّ اللهَ عَلِیمٌ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
۲۹۔ فَادْخُلُوا اٴَبْوَابَ جَھَنَّمَ خَالِدِینَ فِیھَا فَلَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِینَ۔


ترجمہ


۲۴۔اور جس وقت ان سے کہا جائے کہ تمہارے پر ور دگار نے نازل کیا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ خدائی وحی نہیں ) یہ تو گذشتہ لوگوں کے جھوٹے افسانے ہیں ۔
۲۵۔روز قیامت ان کے گناہوں کا بوجھ انھیں پوری طرح اپنے کندھے پر اٹھا نا ہوگا اور ان لوگوں کے گناہوں کا ایک حصہ بھی جنہیں انھوں نے جہالت کی وجہ سے گمراہ کیا ہے ۔ جان لوکہ اپنے کندھے پر برا سنگین بوجھ اٹھاتے ہیں ۔
۲۶۔جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ ( بھی ) اس قسم کے سازشیں کرتے تھے لیکن خدا ان کی ( زندگی ) کی بنیاد کی طرف گیا اور اسے بنیاد سے اکھاڑ پھینکا اور او پر سے ان کے سروں پر چھت گرائی اور ( اللہ کا ) عذاب ان پر ادھر سے آیا جہاں سے وہ نہیں جانتے تھے ۔
۲۷۔ پھر قیامت کے دن خدا تمہیں رسوا کرے گا اور انھیں کہے گا کہ تم نے میرے شریک بنارکھے تھے کہ جن کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ دشمنی کرتے تھے وہ کہاں ہیں ۔ اس وقتر اہل علم کہیں گے کہ آج کے دن رسوائی اور بد بختی کا فروں کے لئے ہے ۔
۲۸۔ ( روح قبض کرنے والے ) فرشتے ان کی روح اس حالت میں قبض کریں گے کہ انھوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہوگا ۔ اس وقت وہ سر جھکا لیں گے ۔ ( اور کہیں گے کہ) ہم برے کام نہیں کرتے تھے ۔ جی ہاں ! جوکچھ تم انجام دیتے تھے خدا اسے جانتا ہے ۔
۲۹۔ اب جہنم کے در وازوں میں سے داخل ہو جا وٴ وہ اس عالم میں ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ مستکبرین کے لئے کیسا برا ٹھکا نا ہے ۔

مستکبر کون ہیں ؟شان نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma