سوره حجر / آیه 61 - 77

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
انجانے مہمان قوم لوط کے گنہ گاروں کا انجام


۶۱۔ فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ ۔
۶۲۔ قَالَ إِنَّکُمْ قَوْمٌ مُنْکَرُونَ ۔
۶۳۔ قَالُوا بَلْ جِئْنَاکَ بِمَا کَانُوا فِیہِ یَمْتَرُونَ ۔
۶۴۔وَاٴَتَیْنَاکَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ۔
۶۵ فَاٴَسْرِ بِاٴَھْلِکَ بِقِطْعٍ مِنْ اللَّیْلِ وَاتَّبِعْ اٴَدْبَارَھُمْ وَلاَیَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اٴَحَدٌ وَامْضُوا حَیْثُ تُؤْمَرُونَ ۔
۶۶۔ وَقَضَیْنَا إِلَیْہِ ذَلِکَ الْاٴَمْرَ اٴَنَّ دَابِرَ ھَؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِینَ ۔
۶۷۔ وَجَاءَ اٴَھْلُ الْمَدِینَةِ یَسْتَبْشِرُونَ ۔

۶۸۔ قَالَ إِنَّ ھَؤُلَاءِ ضَیْفِی فَلاَتَفْضَحُونِی ۔
۶۹۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَلاَتُخْزُونِی ۔
۷۰۔ قَالُوا اٴَوَلَمْ نَنْھَکَ عَنْ الْعَالَمِینَ ۔
۷۱۔ قَالَ ھَؤُلَاءِ بَنَاتِی إِنْ کُنْتُمْ فَاعِلِینَ۔
۷۲۔ لَعَمْرُکَ إِنَّھُمْ لَفِی سَکْرَتِھِمْ یَعْمَھُونَ ۔
۷۳۔ فَاٴَخَذَتْھُمْ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِینَ۔
۷۴۔ فَجَعَلْنَا عَالِیَھَا سَافِلَھَا وَاٴَمْطَرْنَا عَلَیْھِمْ حِجَارَةً مِنْ سِجِّیل۔
۷۵۔ إِنَّ فِی ذَلِکَ لَآیَاتٍ لِلْمُتَوَسِّمِین۔
۷۶۔ وَإِنّھَا لَبِسَبِیلٍ مُقِیمٍ۔
۷۷۔ إِنَّ فِی ذَلِکَ لَآیَةً لِلْمُؤْمِنِینَ۔


ترجمہ


۶۱۔جس وقت (خدا کے) بھیجے ہوئے خاندان لوط کے پاس آئے ۔
۶۲۔(لوط نے) کہاتم انجانے افراد ہو ۔
۶۳۔انھوں نے کہا : ہم تیرے پاس وہی چیز لائے جس کے بارے میں وہ ( کافر) شک و تردد کرتے تھے ( ہم عذاب پر مامور ہیں ) ۔
۶۴۔ہم تیرے پاس حقیقت مسلمہ لائے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں ۔
۶۵۔لہٰذا رات کے آخرپہر اپنے گھر والوں کو ساتھ لے اور یہاں سے نکل پڑ۔تو ان کے پیچھے پیچھے چل تم میں سے کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اورجہاں کے لئے تمہیں کہا گیا ہے وہ وہاں چلے جاوٴ۔
۶۶۔اورہم نے لوط کو وحی کی کہ صبح کے وقت ان سب کی جڑ اکھاڑ پھینکی جائے گی ۔
۶۷۔(دوسری طرف)اہل شہر کو ان کے آنے کا پتہ چل گیا اور وہ لوط کے گھر کی طرف آئے جبکہ وہ ایک دوسرے کوخوشخبری دے رہے تھے ۔
۶۸۔(لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں میری آبرو نہ گنواوٴ۔
۶۹۔ خدا سے ڈو اور مجھے شرمندہ نہ کرو ۔
۷۰۔وہ کہنے لگے: کہ کیا ہم نے تجھے دنیا والوں ( کے ادھر آنے ) سے روکا نہ تھا ۔
۷۱۔اس نے کہا : اگر تم صحیح کا انجام دینا چاہتے ہو تو میری بیٹیاں حاضر ہیں ان سے شادی کرلو اور گناہ کی قباحت سے بچو ) ۔
۷۲۔ تیری جان کی قسم ! وہ اپنی مستی میں سر گرداں ہیں او ر اپنی عقل و شعور گنوا بیٹھے ہیں ۔
۷۳۔آخر کار طلوع آفتاب کے وقت (صاعقہ یا زمین کے زلزلے کی صورت میں ایک ہولناک چنگھاڑنے انھیں گھیرلیا ۔
۷۴۔اس کے بعد ( ان کے شہرر اور آبادی کو ہم نے زیر وزبر کردیا )وہ تہہ و با لا ہوگئے اور ہم نے ان پر پتھروں کی بارش فرمائی ۔
۷۵۔اس ( عبرت انگیز سر گذشت) میں سمجھداروں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
۷۶۔اور ( قافلوں کے ) راستوں میں ان کے ویرانے ہمیشہ کے لئے بر قرار ہیں ۔
۷۷۔ ان میں ایمانداروں کے واسطے نشانیاں ہیں ۔

انجانے مہمان قوم لوط کے گنہ گاروں کا انجام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma