سائے تک اللہ کے حضور سجدہ زیر ہیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
سوره نحل/ آیه 48 - 50 ہمارے سایوں کا ہماری زندگی پر اثر

سائے تک اللہ کے حضور سجدہ زیر ہیں


ان آیات میں دوبارہ بحث توحید کی طرف لوٹ آئی ہے ۔ پہلے ارشاد ہوتا ہے : کیا وہ (سازشی مشرک) مخلو ق خدا کو نہیں دیکھتے کہ جس طرح ان کے سائے ان کے دائیں بائیں حرکت کرتے ہیں اور بڑے خشوع وخضوع سے اللہ کو سجدہ کرتے ہیں ( اٴَوَلَمْ یَرَوْا إِلَی مَا خَلَقَ اللهُ مِنْ شَیْءٍ یَتَفَیَّاٴُ ظِلاَلُہُ عَنْ الْیَمِینِ وَالشَّمَائِلِ سُجَّدًا لِلَّہِ وَھُمْ دَاخِرُونَ ) ۔۱
”یتفئوا“ ”فئی“ کے مادہ سے لوٹ آنے اور رجوع کے معنی میں ہے ۔
بعض کہتے ہیں کہ عرب چیزوں کے صبح کے سائے کو ”ظل“ کہتے ہیں اور عصر کے سائے کو ”فیئی“ کہتے ہیں اور یہ جو ہم دیکھتے ہیں کہ غنائم و اموال کے ایک حصے کو ”فیئی“ کہا گیا ہے تو یہ اس حقیقت کی طرف لطیف اشارہ ہے کہ مال ِ دنیا کا بہترین حصہ بھی وقتِ عصر کے سائے کی طرح ہے کہ جو جلدی سے زائل اور ختم ہو جاتا ہے ۔
لیکن اس طرح توجہ کی جائے کہ زیر بحث آیت میں دائیں اور بائیں طرف کے سایوں کا ذکر ہے اور لفظ”فیئی“ ان سب کے لئے استعمال ہوا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں لفظ”فیئی“ وسیع معنی رکھتا ہے اور ا س کے مفہوم میں ہر طرح کا سایہ شامل ہے ۔
جس وقت آفتاب طلوع ہوتا ہے ، انسان جنوب کی طرف منھ کر کے کھڑا ہوا تو وہ دیکھے گا کہ سورج اس کی بائیں طرف افق ِ مشرق سے بلند ہورہا ہے اور تمام چیزوں کا سایہ اس کی دائیں طرف پڑرہا ہے ۔ اسی دائیں طرف مغرب ہے یہ صورت اسی طرح سے رہتی ہے اور دائیں طرف کا سایہ رفتہ رفتہ کم ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ وقت زوال آپہنچتا ہے اس وقت سائے بائیں جانب کو ڈھلنے لگتے ہیں اور غروب آفتاب تک مشرق کی طرف سائے بڑھتے پھیلتے رہتے ہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہو جاتا ہے اور یہ سب کچھ چھپ جاتا ہے ۔
اس مقام پر خدا تعالیٰ چیزوں کے سایوں کی دائیں اور بائیں طرح حرکت کا ذکر اپنی عظمت کی نشانی کے طور پر کرتا ہے اور ان کے اس ڈھلنے کو پروردگار کے حضور عالمِ خضوع و خشوع میں سجدہ ریز ہونا قرار دیتا ہے ۔

 

 


۱۔”داخر“ اصل میں ”دخور“ کے مادے سے انکساری اور اپنے آپ کو چھوٹا ظاہر کرنے کے معنی میں ہے ۔
سوره نحل/ آیه 48 - 50 ہمارے سایوں کا ہماری زندگی پر اثر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma